واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


شمالي وزيرستان ميں دو ڈرون حملے،5 افراد ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-01-12, 04:38 PM   #1
شمالي وزيرستان ميں دو ڈرون حملے،5 افراد ہلاک
A Nawaz Khan A Nawaz Khan آف لائن ہے 23-01-12, 04:38 PM

شمالي وزيرستان ميں دو ڈرون حملے،5 افراد ہلاک
Date : 1/23/2012 11:55:00 AM Updated at 11:55 PST
ميرانشاہ… شمالي وزيرستان کے علاقے دتہ خيل ميں دو ميزائل حملوں ميں پانچ افرادمارے گئے. ذرائع کے مطابق دتہ خيل کے علاقے محمد خيل اور ديگان ميں کئے گئے دوميزائل حملوں ميں مکان اور گاڑي کو نشانہ بناياگيا جس کے بعد ا?گ بھڑک اٹھي اور مکان اور گاڑي مکمل تباہ ہوگئے.اطلاعات کے مطابق دونوں حملوں ميں 5افرادہلاک ہوگئے ہيں.حملے کے بعد بھي علاقہ محمد خيل اور ديگان ميں جاسوس طياروں کي پروازيں جاري رہي.
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=32070

A Nawaz Khan
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 127
Reply With Quote
پرانا 25-01-12, 01:31 PM   #2
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2012
مقام: Lahore
مراسلات: 12
کمائي: 222
شکریہ: 33
5 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

BBCکے مطابق ا س حملے کے نتیجے میں پانچ غیر ملکی ہلاک ہوئے ہیں جن کا تعلق ترکمانستان سے بتایا جاتا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق اس حملے میں ہلاک ہونے والے شدت پسند مقامی نہیں تھے۔ مقامی آبادی کے مطابق اس حملے کے بعد طالبان کمانڈر حافظ گل بہادر کے شدت پسندوں کی لاشوں کو نامعلوم جگہ منتقل کر دیا ہے۔
یہ غیر ملکی شدت پسند پاکستان میں سیر سپاٹا کے لئے یا کاروبار کے لئےتو مقیم نہ تھے؟ اگر یہ درست ہے تو ان کا پاکستان میں کیا کام تھا؟
اور پھر سارے کے سارے شدت پسند فاٹا ہی کے علاقہ میں کیوں ہیں؟
Ijaz Tahir آف لائن ہے   Reply With Quote
Ijaz Tahir کا شکریہ ادا کیا گیا
A Nawaz Khan (27-01-12)
پرانا 27-01-12, 02:18 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
کمائي: 6,086
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شمالی وزیرستان دہشت گردوں کا گڑہ سمجھا جاتا ہے جہان دنیا بھر کے دہشت گرد موجود ہین اور جن کی وجہ سے حکومت پاکستان کی رٹ اس علاقہ میں موثر نہ ہے۔ ان لوگوں نے ملک کی خودمختاری اور سیکورٹی کو چیلینج کر رکھا ہے جس کی ان دہشت گردوں کو اجازت نہ دی جاسکتی ہے۔
قبائلی علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی میں غیر ملکی ملوث ہیں،یہ بات جناب وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہی ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں غیر ملکی مقامی لوگوں کی مدد سے دہشت گردی کر رہے ہیں.یہ لوگ اپنی تخریبی کاروائیوں سے پاکستان کے استحکام کو کمزور کرنے کے مرتکب ہو رہے ہین، وہ پاکستان کی اقتصادیت ، سیکورٹی اور سالمیت کو براہ راست خطرہ ہین ،جس کی ان لوگوں کو اجازت نہین دی جاسکتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو بڑا نقصان پہنچا ہے کیونکہ خودکش بم حملوں کے باعث سرمایہ کی بیرون ملک منتقلی ہوئی اور حکومت کی پرکشش مراعات کے باوجود سرمایہ کار پاکستان مین سرمایہ کاری کیلئے راغب نہ ہوئے، انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستان کے عوام نے دہشت گردی کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ہے. ملک بھر مین دہشت گردی کے واقعات کے ۸۰ فیصد تانے بانے وزیرستان سے ملتے ہین۔ 35000 سے زیادہ بے گناہ لوگ پاکستان میں دہشت گردی کی بھینٹ چڑہ چکے ہیں اور پاکستان کی میعشت کو اب تک 70 بلین ڈاللر کا نقصان سہنا پڑا ہے جس کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری میں بے تہاشہ اضافہ ہو گیا ہے اور لوگوں کے معیار زندگی پر اس کے برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
ناروے کی اوسلو یونیورسٹی سے منسلک تحقیق کار فرحت تاج جن کا تعلق بھی پاکستان کے صوبۂ پختونخوا سے ہے، کہتی ہیں کہ میڈیا میں پایا جانے والا یہ عمومی تاثر غلط ہے کہ ڈرون حملوں میں بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک ہو رہے ہیں۔ فرحت تاج کا کہنا ہے کہ آزاد میڈیا کو قبائلی علاقوں تک رسائی حاصل نہیں ہے اور کئی صحافیوں کو ان علاقوں میں صرف اس لیے قتل کر دیا گیا کہ انہوں نے کسی حد تک آزادانہ صحافت کرنے کی کوشش کی۔ پاکستانی و آزاد میڈیا میں پایا جانے والا یہ عمومی تاثر غلط ہے کہ ڈرون حملوں میں بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک ہو رہے ہیں۔ آزاد میڈیا پاکستانی میڈیا کی خبروں پر ہی انحصار کرتا ہے، جو خبرین گھڑتے ہیں، اور اس کے علاوہ بھی جن ذرائع کی مدد لیتا ہے وہ بھی قابل اعتبار نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر رپورٹیں غلط معلومات پر مبنی ہوتی ہیں۔ فرحت تاج کے مطابق ڈرون حملوں کے بارے میں میڈیا کی سوچ میں ابھی تک تبدیلی نہیں آئی اور وہ پاکستان کے لوگوں کو ’اب بھی گمراہ کر رہا ہے‘۔
وزیرستان کے قبائلی علاقوں کے اکثر لوگوں کی رائے ہے کہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر شدت پسند ہیں۔ ان حملوں کو وہاں کے رہائشی اپنے لیے خطرہ محسوس نہیں کرتے کیونکہ اور یہ حملے اپنے ہدف کو ہی نشانہ بناتے ہیں۔ وزیرستان کےرہائشیوں کے مطابق ڈرون حملوں سے عام شہریوں کو خطرہ نہیں ہے اور اگر کسی کو ان سے خطرہ ہے، وہ یا تو شدت پسند ہیں یا ان کے حمائیتی۔
لوگ چاہتے ہیں کہ القاعدہ اور طالبان کے مراکز ختم ہوں، ان کا نیٹ ورک وہاں نہ رہے اور لوگ ان کے ہاتھوں یرغمال نہ رہیں کیونکہ لوگ طالبان اور القائدہ کے دہشت گردوں کے ہاتھوں فاٹا کے لوگ بری طرح تنگ ہیں۔
دہشت گردی اور غیر ملکی جہادیوں کی بہتات کی وجہ سے فاٹا کے بہت سے لوگ اپنا گھر بار اور کاروبار چھوڑ کر دوسرے علاقوں مین آٓباد ہو گئے ہیں اور فاٹا ایریا اور صوبہ ک پی کے دوسرے علاقوں مین غربت میں بہت اضافہ ہو گیا ہے.
یہ درست ہے کہ ہماری آزادی و خودمختاری کو ختم کرنے کی پہل اسامہ بن لادن کی جماعت القائدہ اور دوسرے غیر ملکی جہادیوں نے کی تھی جنہوں نے شمالی وزیرستان کے بڑے حصہ پر قبضہ کرکے وہان پاکستان کی حاکمیت اور قانون کی عملداری ختم کرکے رکھ دی ہے ۔ کیا یہ ہماری ریاست کی ذمہ داری نہ ہے کہ ہم تمام غیر ملکی جہادیوں کو پاکستان سے نکال باہر کریں؟ اور ہم نے کس حد تک اس ذمہ داری کو نبھایا ہے۔ غیر ملکی جہادی،القائدہ اور حقانی نیٹ ورک کے لوگ پاکستان مین ویزا لے کر نہیں آئے ۔ اور نہ ہی غیر ملکی جہادیوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہماری ہے۔
ہمارے دشمن کو ہماری ہی صفوں سے حمایت اور تقویت مل رہی ہے‘ جس کا وہ خوب فائدہ اٹھا رہا ہے۔ مذہبی جماعتوں ،سیاست اور میڈیا میں جو لوگ دانستہ یا نادانستہ دہشت گردوں کی حمایت کے مرتکب ہو رہے ہیں‘ انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ان کی طاقت میں اضافہ ہوتا رہا‘ تو وہ خود بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسلام ظلم و دہشت سے نجات کا نام ہے۔دہشت گردی اگر سوات اور فاٹا میں قابل مذمت ہے تو کراچی اور حیدر آباد اور دنیا بھر میں بھی قابل مذمت ہے۔

Last edited by A Nawaz Khan; 27-01-12 at 02:54 PM. وجہ: typo's
A Nawaz Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
A Nawaz Khan کا شکریہ ادا کیا گیا
Mohammad Abdullah (30-01-12)
پرانا 02-02-12, 05:02 PM   #4
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2012
مقام: Lahore
مراسلات: 12
کمائي: 222
شکریہ: 33
5 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

"ہماری آزادی و خودمختاری کو ختم کرنے کی پہل اسامہ بن لادن کی جماعت القائدہ اور دوسرے غیر ملکی جہادیوں نے کی تھی جنہوں نے شمالی وزیرستان کے بڑے حصہ پر قبضہ کرکے وہاں پاکستان کی حاکمیت اور قانون کی عملداری ختم کرکے رکھ دی ہے ۔ کیا یہ ہماری ذمہ داری نہ ہے کہ ہم تمام غیر ملکی جہادیوں کو پاکستان سے نکال باہر کریں؟ اور ہم نے کس حد تک اس ذمہ داری کو نبھایا ہے۔ غیر ملکی جہادی،القائدہ اور حقانی نیٹ ورک کے لوگ پاکستان مین ویزا لے کر نہیں آئے ۔ اور نہ ہی غیر ملکی جہادیوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہماری ہے۔"
یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے جو دن بدن سنگین ہوتا جارہا ہے۔ بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کی پاکستان میں موجودگی باعث تشویش ہے اور سیکورٹی کابہت بڑا مسئلہ بھی ہے مگر اس مسئلہ پر بھی قوم میں ابھی تک اتحاد کا فقدان ہے۔ہم نے ابھی تک اس بارہ میں کچھ نہ کیا ہے مسائل کو لٹکانے میں ان کا حل مضمر نہ ہے ۔
موجودہ وقت کا تقاضایہ ہے کہ تمام قوم متحد ہوکر مسائل کاحل تلاش کرے۔
Ijaz Tahir آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نصرت بھٹو كے ايصال ثواب كےلئے وزير داخلہ نے كيا پڑھاہو گا؟ شمشاد احمد گپ شپ 1 26-10-11 08:24 AM
جنھيں ميں ڈھونڈتا تھا آسمانوں ميں زمينوں ميں بزم خیال شاعر مشرق علامہ اقبال 1 31-03-11 10:55 AM
پاکستان ميں سيلاب کے متاثرين بے يارومددگار نہیں ہيں یو اس سنٹرل کمانڈ خبریں 14 01-09-10 03:20 PM
پاکستان ميں سيلاب کے متاثرين بے يارومددگار نہیں ہيں Fawad خبریں 17 25-08-10 11:33 PM
يوم پاکستان کے موقع پر وزير خارجہ ہيلری کلنٹن کا پيغام Fawad سیاست 1 23-03-10 11:43 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger