|
شمالی وزیرستان، حکومت کے حامی قبائلی جرگے کے 23 ارکان اغوا

20-12-10, 05:43 AM
شمالی وزیرستان‘ خیبرایجنسی (آن لائن‘ این این آئی) شمالی وزیرستان میں محسود قبائل کے جرگے کے 23 ارکان کو اغواءکرلیا گیا ہے۔ جرگے کے ارکان کو رزمک کے علاقے مہاجر بازار سے اغواءکیا گیا ہے جس میں سرکردہ سربراہان اور مشیران بھی شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع نے جرگے کے ارکان کے اغواءکی تصدیق کردی ہے۔ باڑھ میں سکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ اسلحہ قبرستان میں چھپایا گیا تھا جس میں 98 میزائل اور 31 راکٹ بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیر ستان میں محسود قبائل کا 23 رکنی جرگہ لاپتہ ہوگیا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ محسود قبائل کے اس جرگے کو اغواءکرلیا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ محسود قبائل کے 23 ارکان پر مشتمل جرگہ ہفتہ کی شام رزمک کے علاقے مہاجر بازار سے اغواءکرلیا گیا سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ ان ارکان کو اغواءکرلیا گیا ہے اغواءہونے والے جرگہ میں محسود قبائل کے سرکردہ سربراہان اور مشیران شامل ہیں ان لوگوں نے آپریشن راہ نجات میں کھل کر حکومت کی حمایت کی تھی اور اب بھی انہوں نے آئی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی میں حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ ان کو کس گروپ نے اغواءکیا ہے اور ان کے حکومت سے کیا مطالبات ہیں۔ دریں اثناء خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ا ور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ایک قبرستان میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل میں سرچ آپریشن کے دوران قبرستان میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں کم فاصلے تک مار کرنے والے 98 میزائل اور 31 راکٹ شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میزائل اور راکٹوں سے پشاور کو ٹارگٹ بنانے کا منصوبہ تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کے دوران ناکام بنایا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|