واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


شمالی وزیرستان اورچارسدہ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے اورتھانے پر حملے،9جنگجوہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-12-07, 07:37 AM   #1
شمالی وزیرستان اورچارسدہ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے اورتھانے پر حملے،9جنگجوہلاک
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 08-12-07, 07:37 AM

سوات (نمائندہ جنگ )شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے اور چارسدہ میں تھانے پر ہونیوالے حملوں کے بعدہونے والی جوابی کارروائیوں میں 9شر پسند ہلاک ہو گئے،سوات میں طالبان کیخلاف کریک ڈاؤں جاری ہے اور آپریشن کے دوران فورسز کی جانب سے مشتبہ ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی جا رہی ہے،جبکہ طالبان کے تین ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر دیا ۔ جوابی کارروائی میں 8 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ا سپن نون سے جل جانے والے فوجی قافلے پر عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کر دیا۔ سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو گھیرے میں لے کر فائرنگ کی جس سے 8 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے جن کی لاشیں ان کے ساتھی لے کر فرار ہو گئے 4 عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد سے راکٹ لانچر اور کلاشنکوفیں برآمد کی گئیں۔ مینگورہ سے نمائندے کے مطابق تحصیل خوازہ خیل کے علاوہ سوات بھر میں صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک جبکہ خوازہ خیل میں دن دس بجے سے شام چھ بجے تک کرفیومیں وقفہ رہے گا،جبکہ سوات میں جاری آپریشن میں کوزہ بانڈی کے علاقے میں طالبان کے تین اہم ساتھی گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیاہے،کئی اہم شخصیات سمیت مزید درجنوں گرفتار ی کے بعد گرفتاری کا سلسلہ وسیع کر دیا گیا ،سیکورٹی فورسز نے مام ڈھیری مرکز پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد دیگر علاقوں کے طرف پیش قدمی کرنے کیلئے منصوبہ بندی مرتب کرلی ، تحصیل کبل اور دیگر علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں بدستور معطل ہو گئی ہیں، مٹہ اور خوازہ خیلہ میں پاک فوج کے کنٹرول کے بعد سول آبادی نے شرپسندوں کے گھر گرانے شروع کردیے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے باقاعدگی سے اپنا کام اور پولیس نے فرنٹیئر کور کے ساتھ مل کر علاقے میں چیک پوسٹیں بھی بنانا شروع کردی ہیں ،ضلع چارسدہ کے علاقہ مندنی(ہری چند)میں قائم پولیس چیک پوسٹ پرحملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکاراورایک حملہ آورجاں بحق جبکہ دودیگرافرادزخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پانچ مسلح افرادنے جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات مذکورہ چیک پوسٹ پرخودکارہتھیارسے اندھادھندفائرنگ کی جس کے جواب میں پولیس چوکی میں موجودپولیس اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی ۔فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیرتک جاری رہااوراس دوران کانسٹیبل گل زمین شہید جبکہ ہیڈکانسٹیبل مطاہرشاہ اورعزیززخمی ہوگئے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 409
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاک, پسند, منتقل, منصوبہ, معلوم, آپریشن, آبادی, انتظامیہ, شام, طالبان, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
باجوڑ:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مزید 7شدت پسند ہلاک ابن جلال خبریں 0 18-10-08 03:11 PM
چاڈ میں سیکیورٹی فورسز کا 162 باغیوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ عبدالقدوس خبریں 0 19-06-08 06:29 PM
پاک افغان سرحد پر افغان اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ،1 ھلاک ابن جلال خبریں 0 14-04-08 11:38 AM
جنوبی وزیرستان: 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی مسخ لاشیں برآمد،طالبان کمانڈرکا گھر عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:43 AM
:::‌جنوبی وزیرستان:4 سیکورٹی اہلکار اغوا،رہائی کیلئے فورسز کی کارروائی،5 جنگجو ہلاک ::: ابو کاشان خبریں 0 02-01-08 10:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:20 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger