|
شمالی وزیرستان:جھڑپوں کے دوران گھروں پرگولے گرنے سے6افراد جاں بحق

03-12-07, 02:42 PM
میرانشاہ( نمائندہ جنگ)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران گھروں پر گولے گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے نیز شبقدرکے علاقے سروکلے میں جوئے کے اڈے پرمقامی طالبان کے حملے میں3 افراد ہلاک اور6زخمی ہوگئے۔ تفصیلا ت مطابق ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب عسکریت پسندوں کیجانب سے میرانشاہ کے نواحی علاقے بانڈہ پوسٹ پر راکٹو ں اورخودکار ہتھیاروں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسزنے جوابی کارروائی کی۔فائرنگ کے تبادلہ میں گھروں پر متعدد گولے گرے جس کے نتیجے میں ایک 6 سالہ بچے اورخواتین سمیت 6 افرادہلاک اور15سے زائد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب اتوار کی صبح 3گاڑیوں میں سوارمسلح طالبان نے سروکلے میں قمار بازی کے اڈے پربھاری ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی ۔ مقامی طالبان نے اڈہ چلانے والوں کو چند روز قبل اڈہ بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔علاوہ ازیں کرم ایجنسی کے علاقے تنگئی پرمسلح قبائل نے حملہ کیاتاہم سیکیورٹی فورسزنے جوابی کارروائی کرکے مسلح افراد کے حملے کو پسپاکر دیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب مسلح قبائلیوں نے کرم ایجنسی کے علاقے تنگئی پر راکٹوں اورخود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|