|
شمالی وزیرستان میں امریکی میزائل حملے میں12 افراد جاں بحق

12-03-11, 06:17 AM
میر علی (نمائندہ جنگ) شمالی وزیرستان کے میر علی کے علاقے مندے خیل اور جیلر میں امریکی جاسوس طیاروں نے دو گاڑیوں پر 10 میزائل داغے جس سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فضا میں 8 سے 10 جاسوسی طیاروں نے پروازیں کیں۔ میر علی کے علاقے غوڑیکا میں جاسوس طیاروں نے ایک گاڑی پر دو میزائل داغے۔ حملے میں چار افراد جاں بحق اور گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔ تاہم اسی وقت میر علی چنسور روڈ پر جیلر کے علاقے میں ایک ڈبل کیبن کو آٹھ سے زیادہ میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا۔ سرکاری اور آزاد ذرائع کے مطابق اس حملے میں آٹھ سے 9 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق دوسرے حملے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|