واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


شناخت کی چوری سے نمٹنے کے لیے موبائیل ٹیکنالوجی کا استعمال

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-07-09, 11:33 AM   #1
شناخت کی چوری سے نمٹنے کے لیے موبائیل ٹیکنالوجی کا استعمال
وجدان وجدان آف لائن ہے 26-07-09, 11:33 AM

کومت نے دہشت گردی اور شناخت کی چوری جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے نادرا(NADRA) کے ذریعے کمپیوٹر ائزڈ شناختی کارڈ کے کوائف کی موبائیل ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ جمعے کے روز نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی NADRAکے دفتر میں اس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا کہ حکومت نے معاشرے کو دہشت گردی اور ہرطرح کے جرائم سے پاک بنانے کا عزم کررکھا ہے اور نادرا کی طرف سے جاری کردہ یہ منصوبہ اس سلسلے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا کیونکہ اس سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی مشتبہ شخص کے بارے میں پتا چلایا جاسکے گا۔

ادارے کے چیئر مین علی ارشد حکیم نے اس موقع پر بتایا کہ اپنی نوعیت کے اس پہلے پروگرام کے اجرا سے عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی شخص کا شناختی کارڈ نمبر اپنے موبائیل سے نادرا کے مخصوص نمبروں پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج کر اس کے کوائف کی تصدیق کرسکتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام مخصوص نمبروں (7000)اور(7001)پربالترتیب ایس ایم ایس کرکے درکار معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔چیئر مین نے کہا کہ یہی معلومات نادرا کی ویب سائیٹ کے ذریعے بھی حاصل کی جاسکیں گی۔

ایس ایم ایس کے جواب میں نادرا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر کے حامل شخص کے بارے میں کوائف فوری طور پر اردو میں یا ضرورت کے مطابق دوسری معلومات بھیجے گا اور اس سہولت کی فیس عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے لیے بالترتیب دس اور پانچ روپے ہوگی۔

خیال رہے کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی کل آبادی میں اس وقت سات کروڑ30لاکھ لوگوں کے پاس کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ہیں جب کہ اس کے اہل ایک کروڑ 50لاکھ افراد رجسٹرڈ نہیں ہیں جن میں اکثریت خواتین اور دوردراز کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی ہے۔نادرا نے اگلے سال اگست تک تمام افراد کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈجاری کرنے کا ہدف مقرر کررکھا ہے ۔

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 188
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے وجدان کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (26-07-09), yashaka (26-07-09)
پرانا 26-07-09, 03:06 PM   #2
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,339
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وجدان بھائی ماشاءاللہ آپ بھی نظر آگے ہیں بہت شکریہ
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
وجدان (26-07-09)
جواب

Tags
کمپیوٹر, کارڈ, پاک, پاکستان, ویب, نظر, موقع, منصوبہ, متعارف, مسائل, آبادی, ایس ایم ایس, اردو, بھائی, جواب, خواتین, سال, شناخت, شخص, علی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
امریکہ افغانستان میں ڈرون حملوں کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرے گا ھارون اعظم خبریں 2 14-01-11 07:01 PM
کالم نویسی، چربہ سازی اور ٹیمپلیٹ کا استعمال گوہر گپ شپ 3 30-05-10 10:36 AM
فلیش ٹیکنالوجی استعمال نہیں کر سکتے:اپیل عدنان دانی کمپیوٹر کی باتیں 0 08-05-10 10:38 AM
کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اقبال قاسم مستعفی ھارون اعظم خبریں 0 01-02-10 10:08 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger