واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


شوبزاینڈ سپورٹس بریکنگ نیوز--- -Breaking News

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-04-08, 03:28 PM   #1
شوبزاینڈ سپورٹس بریکنگ نیوز--- -Breaking News
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 11-04-08, 03:28 PM

kisi Lagi Breaking News Jawab Zaror Lakeeee


ممبئی سلمان اور کترینہ شادی کےلئے تیار
ممبئی۔۔۔۔۔بھارتی میڈیا میں ابھی یہ بازگشت ہی ختم نہیں ہوئی تھی کہ سلمان خان ان دنوں برازیل کی ماڈل برونا عبداللہ کے ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں کہ یہ خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں کہ سلمان خان اپنی پرانی دوست اور بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس بار دونوں شادی کیلئے کافی سنجیدہ ہیں اور ان دنوں سلمان اور کترینہ شادی کیلئے مناسب تاریخ ڈھونڈ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں صرف انتہائی قریبی عزیز اور دوست شرکت کریں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اداکار شان پین اور انکی بیوی نے طلاق کی پٹیشن واپس لے لی
ہالی وڈ۔۔۔۔۔ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈیافتہ اداکار شان پین اور ان کی بیوی نے عدالت سے اپنی طلاق کی پٹیشن واپس لے لی ۔شان پین اور ان کی بیوی رابن نے انیس سو چھیانوے میں شادی کی تھی،دونوں نے پچھلے سال دسمبر میں کیلی فورنیا کی ایک عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی ،جس میں کہا گیا تھا کہ باہمی ناچاقی کے باعث دونوں ساتھ نہیں رہنا چاہتے ۔لیکن اب اس جوڑے نے اپنا ارادہ تبدیل دیا ہے اور عدالت سے پٹیشن واپس لے لی ہے ۔5سالہ شان پین 2004ء میں فلم ’مسٹک ریور‘ کیلئے آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ چار بار آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد ہو چکے ہیں ۔انہوں نے اپنی بیوی رابن کے ساتھ ایک فلم’دی پلیڈج‘ میں بھی کام کیا ہے ۔ان کی بیوی رابن جو خود بھی ایک اچھی اداکارہ ہیں اب تک کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں جن میں ’فارسٹ گمپ‘ اور’بیو ولف‘ قابل ذکر ہیں۔ واضح رہے کہ پین رابن سے شادی کرنے سے قبل اسی کی دہائی میں میڈونا سے چار سال تک رشتہ ازدواج سے منسلک رہ چکے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اداکارہ کاجول کے والدانتقال کر گئے
ممبئی۔۔۔۔۔ بالی وڈ کی اداکارہ کاجول کے والد شومو مکھرجی5 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے ۔شومو مکھرجی پیشے کے اعتبار سے پروڈیوسر اور ہدایت کار تھے۔ شومو نے ’چھلیا بابو‘،’لور بوائے‘ اور ’پتھر کے انسان‘ جیسی فلمیں بنائیں ۔ان کا اپنا ایک اسٹوڈیو بھی تھا جس کا نام ’فلمالیا اسٹوڈیو‘ تھا۔شومو نے پسماندگان میں ایک بیوہ تنوجااور دو بیٹیا ں کاجول اورتنیشا چھوڑیں۔شومو کی بطور ہدایت کار آخری فلم ’سنگ دل صنم ‘ تھی جس میں سلمان خان اور منیشا کوئرالہ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔شومو کا انتقال ایسے وقت ہوا ہے جب ان کی بیٹی کاجول کی نئی فلم’یو می اور ہم‘ نمائش کیلئے پیش ہونے والی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
شعیب اختر کو اپنا رویہ بہتر کرنا ہو گا، مشتاق محمد
کراچی۔۔۔۔۔سابق ٹیسٹ کرکٹرمشتاق محمد نے کہا ہے کہ شعیب اختر اپنے رویے میں بہتری لا کر کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ایکسپریس پر پانچ سال کی پابندی زائد ہے۔ جبکہ شعیب اختر کو بھی اپنے رویے میں بہتری لا کر کھلاڑیوں جیسا برتاؤ کرنا چاہیے۔ مشتاق محمد نے کہا کہ آئی سی ایل کھیلنے والوں نے اپنے بہتر مستقبل کیلئے درست فیصلہ کیا ہے۔ کیونکہ کرکٹ اب کمرشل ہو گئی ہے بورڈ کھلاڑیوں کے ذریعے کماتا رہا ہے لیکن اب کھلاڑیوں کی آمدنی کا وقت آگیا ہے ایک سوال کے جواب میں مشتاق احمد نے کہاکہ شعیب اختر اپنے رویے میں بہتری لا کر کرکٹ کھیل سکتے ہیں
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
کراچی میں کوئی انٹر نیشنل میچ منعقد نہیں ہو سکے گا، میر ظفر اللہ جمالی
کراچی۔۔۔۔۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ کراچی میں اب کوئی انٹر نیشنل میچ منعقد نہیں ہوسکے گا ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس اور جنرل کونسل کے اجلاس کے بعد پی ایچ ایف کے صدر میر ظفر اللہ خان جمالی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم ایف آئی ایچ کے معیا رکے مطابق نہیں رہا ،اسلئے آئندہ یہاں کوئی انٹر نیشنل میچ نہیں ہو سکے گا ۔انہوں نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ نے ہاکی کلب آف پاکستان کو گرا کر اسٹیڈیم کے لئے متبادل جگہ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن ان کے رہتے ہوئے ایسا نہیں ہو سکتا ۔پی ایچ ایف کانگریس نے جنرل کونسل کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اس کی جگہ ایگزیکٹیو بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے جس میں چاروں صوبائی ایسوسی ایشنز کے سیکریٹری ،پی ایچ ایف کے صدر اور سیکریٹری ،ویمنز ونگ اور ڈپارٹمنٹس کے نمائندے شامل ہوں گے ۔اس کے علاوہ اجلاس میں کھلاڑیوں کے غیر ملکی دوروں کے دوران معاوضے میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
فلم ’’ جودھا اکبر ‘‘ میں تاریخ کو مسخ کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ‘پرنس طوسی
حیدر آباد۔۔۔۔۔مغل خاندان کے ایک رکن نے پرنس یعقوب حبیب الدین طوسی نے ایک مرتبہ فلم ’’ جودھا اکبر ‘‘ پر پابندی کا مطالبہ د ہراتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹر اشوٹوش گواریکر نے تاریخ کو مسخ کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ اکبر کا جودھا بائی سے کوئی تعلق تھا نہ ہی وہ انکی بیوی تھیں ۔ جودھا بھائی اکبر کی بہو اور جہانگیر کی بیوی تھیں او ران کا اصلی نام من متی تھا ‘ وہ راجہ ادے سنگھ جودھ پور کی دختر تھیں چونکہ من متی کا تعلق جودھ پورسے تھا اس لئے جہانگیر نے انکا نام جودھا بائی رکھ دیا ۔ یہ باتیں انہوں نے یہاں پریس کانفرنس میں کہیں ۔انہوں نے کہا کہ فلم ریلیز ہونے سے قبل انہوں نے ڈائریکٹر اشوتوش گواریکر کو مکتوب تحریرکرتے ہوئے مطلع کیا تھا کہ وہ تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں ۔ اکبر کی پہلی بیوی کا نام رقیہ تھا جو ہندال کی بیٹی تھیں جبکہ اکبر کی دوسری بیوی عبد اللہ خاں مغل کی دختر تھیں ‘ تیسری بیوی کا نام سلطان سلیمہ بیگم اور چوتھی بیگم کا نام ہرکا بائی تھا ۔ بعد میں اکبر نے انکا نام مریم زمانی رکھا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے جو ابھی زیر سماعت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے ذریعے نئی نسل کو گمراہ کیا جارہا ہے کہ جودھا بائی اکبر کی بیوی اور شہزادہ سلیم کی ماں تھیں جو سراسر گمران کن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جے پور ‘ اتر پردیش ‘ مدھیہ پردیش اور کئی ریاستوں میں اس فلم کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے اسکے باوجود فلم کی نمائش جاری ہے ۔ انہوں نے مختلف تاریخ دانوں او رماہرین کے حوالے سے جن میں پروفیسر آرناتھ راجستھان یونیورسٹی ‘ ڈاکٹر آشیر وادی لال سریو استو‘ ڈاکٹر وشوا سروپ بھار ‘ ڈاکٹر جے ایل مہتا اور ڈاکٹر ستیش چندرا شامل ہیں نے کہا کہ جودھا بائی اکبر کی بیوی نہیں تھیں ۔ راجستھان ایسوسی ایشن بھی اس فلم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کئے ہوئے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
امیتابھ بچن کیخلاف دوبارہ پوسٹر آویزاں کر دئیے گئے
ممبئی۔۔۔۔۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کو نشانہ بناتے ہوئے ممبئی کے جوہو علاقہ میں ایک مرتبہ پھر پوسٹر آویزاں کئے گئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ امیتابھ بچن نے ممبئی ٹریفک پولیس کی حالیہ ’’ نو ہانکنگ ‘‘ ( ہارن بجانے سے گریز ) مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا جسے بنیاد بناتے ہوئے پوسٹر میں اسی مہم او رامیتابھ کے کردار کو مذاق کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔ مقامی افراد نے بتایا کہ مراٹھی میں تحریر کردہ پوسٹر پر راج ٹھاکرے کی مہاراشٹرا نونر مان سینا کا ’لوگو ‘ہے ۔ تاہم پارٹی ترجمان شریش پارکر سے جب رابطہ قائم کیا گیا تو انہوںنے ایسے کسی واقعے سے لا علمی کا اظہار کیا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امیتابھ کے خلاف پوسٹر شائع کیا گیا تھا جس میں زرعی اراضی کیس کو بنیاد بناتے ہوئے پوسٹر شائع کئے گئے تھے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ایشیاء کے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں فلم ’’ صدیاں ‘‘ کیلئے گانے کی شوٹنگ
سر ی نگر ۔۔۔۔۔ایشیاء کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کے حسن نے نہ صرف سارے عالم کے سیاحوں کو مسحور کر رکھا ہے بلکہ بالی ووڈ نے بھی اب یہاں فلم بندی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ اداکار و سیاستدان شترو گھن سنہا کے بیٹے لو سنہا اور فرینہ وزیر پر ایک گیت کی فلم بندی اسی حسین و پر فضا مقام پر کی گئی ۔ فلم ’’ صدیاں ‘ ‘ کے ڈائریکٹر راج کنور نے بتایا کہ فلم بندی کے ساتھ ہی سینکڑوں مقامی افراد جمع ہو گئے جن میں اسکول کے بچے بھی شامل تھے ۔ فلم میں ہیما مالنی ‘ ریکھا اور شی کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
عدالت نے سنجے دت کو بیرون ممالک جانیکی اجازت دیدی
نئی دہلی ۔۔۔۔۔سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے ۔ چیف جسٹس کے جی بالا کرشنن ‘ جسٹس آروی رویندرن او رجسٹس ایم کے شرما پر مشتمل بنچ نے حکام کو ہدایت کی کہ سنجے دت کا پاسپورٹ انہیں واپس کیا جائے تاکہ وہ بیرون ممالک کا سفر کر سکیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
نئی آنیوالی فلم ’’ کریزی 4‘‘ کے دو گانوں پر پابندی
ممبئی۔۔۔۔۔ممبئی ہائیکورٹ نے پروڈیوسر راکیش روشن کی آنےوالی فلم ’’ کریزی 4‘‘ کے دو گانوں کو موسیقار رام سمپت کے گیتوں کی نقل قرار دیتے ہوئے اس فلم کی ان دو گیتوں کیساتھ نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ جسٹس ڈی جی کارنک نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فلم ’’ کریزی 4‘‘ کو اس کے دو گیتوں کے بغیر نمائش کیلئے پیش کیا جا سکتا ہے ۔ عدالت نے مزید کہا ہے کہ فلم کے دو گیت رام سمپت کے گیتوں سے مماثلت رکھتے ہیں ۔ عدالت نے اس فلم کے آڈیو سی ڈیز او رکیسٹس کو ان دو گیتوں کے ساتھ فروخت پر بھی پابندی لگا دی ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
عامر خان 24اپریل کو لتا منگیشکر سے ایوارڈ وصول کرینگے
ممبئی۔۔۔۔۔اداکار و ہدایتکار عامر خان کو ماسٹر دینا ناتھ منگیشکر سمرتی پرتیتھان کا خصوصی ایوارڈ پیش کیا جائے گا جو لتا منگیشکر 24اپریل کو انہیں ایک تقریب میں دیں گی ۔ ماسٹر دیناناتھ منگیشکر کے 66ویں یوم پیدائش پر منعقدہ تقریب میںعامر خان کو پیش کیا جانےوالا ایوارڈ ہندوستانی فلموں میں بہترین اداکاری اور بہترین ہدایتکاری کے ضمن میں پیش کیا جارہا ہے ۔ بتایا گیاہے کہ عامر خان عام طو رپر ایوارڈ تقریب میں نہیں جاتے تاہم جب ان سے ایوارڈ کی پیشکش کے بارے میں کہا گیا تو انہوں نے فوراً ہاں کر دی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
پشتو فلموں نے معیار کے حوالے سے دیگر زبان کی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ‘ صباشاہی
لاہور۔۔۔۔۔پشتو فلموں کی نامور اداکارہ صباء شاہین نے کہا ہے کہ اس وقت فلم انڈسٹری میں پشتو فلموں نے معیار کے حوالے سے دیگر زبان کی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اورفلم انڈسٹری کو سہارا دینے کیلئے اردو اور پنجابی فلموں کو بھی اسکرپٹ کے حوالے سے معیاری اور خوبصورت بنانا ہوگا ۔ وہ یہ باتیں گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کر رہی تھیں ۔ صباء شاہین نے کہا کہ اس وقت فلم انڈسٹری کا بحران دور کرنے کیلئے سب لوگوں کو آپس میں ملکر منصوبہ بندی کرنا ہو گی اور اچھی اور معیاری فلمیں بنانی ہونگی ۔انہوں نے کہا کہ سینما کلچر کو بہتر بنانے کیلئے اسکرپٹ جیسی بنیادی چیز پر توجہ دینی چاہیے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
زبیر شاہ نے نئی فلم کی تیاریاں شروع کر دیں
لاہور۔۔۔۔۔فلمساز زبیر شاہ نئی پنجابی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی نئی پنجابی فلم کو نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میںبھی ریلیز کریں گے ۔ انہوں نے بتایا گزشتہ ماہ ’’سوہا جوڑا ‘‘کینیڈا میں ریلیز کی گئی جسے وہاں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت نے بہت پسند کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں بھارتی فلموں کی بڑھتی ہوئی نمائش سے مقامی انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا یہ فائدہ اسی طور پر ممکن ہے جب ہماری فلمیں بھی بھارت میں نمائش کیلئے پیش کی جائیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
جان ریمبو کی پرستاروں سے انکے والد کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل
لاہور۔۔۔۔۔نامور اداکار جان ریمبو کے والد ان دنوں راولپنڈی میں علیل ہیں ۔ جان ریمبو جو ان دنوں والد کی دیکھ بھال کیلئے راولپنڈی میں موجود ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ میرے والد کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے اور میری پرستاروں سے اپیل ہے کہ وہ میرے والد کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کریں ۔ جان ریمبو نے کہا کہ دنیا میں سب سے قیمتی چیز والدین ہوتے ہیں اور میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے والدین کی دعائوں کی بدولت ہوں ۔ جان یمبو کی بیگم صاحبہ بھی ان دنوں اپنے سسر کی تیمارداری میں مصروف ہیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 288
Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, کورٹ, گانے, ٹریفک, پولیس, پسند, وزیر, نیوز, مکمل, منصوبہ, ممکن, ماں, آج, اکبر, احتجاج, اردو, بہترین, بھائی, جواب, حسن, خان, دوست, دعا, طلاق, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
BREAKING NEWS!!Pakistani researchers have discovered پاکستانی ریسرچرز نے سب سے وزنی عنصر تلاش کر لیا ضِرار Derar میرا پاکستان 6 24-05-10 09:20 AM
ڈان نیوز Dawn News Educational Expo پاکستانی تعلیم و تربیت 0 04-03-10 08:51 AM
Breaking News!! J.S دلچسپ اور عجیب 20 20-11-08 03:34 AM
سپورٹس نیوز ابن جلال خبریں 0 08-10-08 12:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:54 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger