واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


شوبز میرا شوق ہے، ساس کی بعض باتیں پسند نہیں، فضاعلی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-02-11, 04:43 AM   #1
شوبز میرا شوق ہے، ساس کی بعض باتیں پسند نہیں، فضاعلی
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 04-02-11, 04:43 AM

کراچی(جنگ نیوز) معروف ماڈل و اداکارہ فضاعلی نے کہا ہے کہ زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، ڈریس ڈیزائننگ کررہی ہوں، میری ساس اچھی ہیں بس ان کی کچھ باتیں اچھی نہیں لگتیں، زندگی میں نشیب وفرازآتے رہتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار جیو ٹی وی کے پروگرام ”اٹھو جاگو پاکستان“ میں اس ہفتے منائے جانے والے ”جیو میرے سسرال“ میں کیا۔ جمعرات کا پروگرام نند اور سالی اسپیشل تھا۔ پروگرام میں زیبا شہناز پڑوسن ”پینو“ کا کردار نبھارہی تھیں۔ میزبان شائستہ واحدی کے ساتھ شو میں فضا علی اپنے شوہر فواد،ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین اپنی بھابھی حرا کے ساتھ شریک تھیں۔ فضا علی نے کہا کہ میری ایک نند ہے، اس سے بہت دوستی ہے، میں کراچی آتی ہوں تو ہم ایک ہی کمرے میں خوب باتیں کرتے ہیں، مل کر کھانا کھاتے ہیں۔ میری شادی کو چار سال ہونے والے ہیں، زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، لڑائی بھی ہو جائے توروٹھنے منانے کا سلسلہ ہوتا ہے اور اس سے بھی پیار بڑھتا ہے، فواد کو معلوم ہے کہ شوبز میرا شوق ہے، اگر مجھے گھر بٹھایا تو مرجھا جاﺅں گی اس لئے فواد منع نہیں کرتے لیکن اگر منع کریں گے تو سب چھوڑ دوں گی۔ میری ساس اچھی ہیں بس ان کی کچھ باتیں جو مجھے اچھی نہیں لگتیں وہ یہ ہیں کہ وہ کسی سے بھی ناراض ہوتی ہیں تو پتہ نہیں چلتا، میرا خیال ہے کہ ناراضی کا پتہ چلنا چاہئے۔ فضا کے خاوند فواد نے کہا کہ جہاں اعتبار ہو وہاں بھڑکانے والے رشتے دار وں سے فرق نہیں پڑتا، میری فیملی میں فضا سے شادی پر باتیں بنیں لیکن جب میرے گھر والے فضاسے ملے تو ان کے خیالات بدل گئے، دراصل کسی کے بارے میں مل کر ہی معلوم ہوتا ہے، سسرال میں سالی کے ساتھ بہت دوستی ہے، شادی کے بعد والدہ اور بیوی کے درمیان لڑکے کو توازن رکھنا پڑتا ہے، بعض اوقات آفس سے واپسی پر تھکن یا کسی بھی وجہ سے دل چاہتا ہے کہ صرف آرام کرو اور بات نہ کرو لیکن یہ بولتی رہتی ہیں تو غصہ آجاتا ہے لیکن اب عادی ہوگیا ہوں، اب فضا بولتی بھی ہے تو سو جاتا ہوں، ویسے فضا خاموش ہوجائے تو بھی پریشان ہوجاتا ہوں کہ کہیں کوئی نہ کوئی گڑ بڑ ضرور ہے۔ نادیہ حسین نے کہا کہ میری بھابھی میرے بھائی کی پسند ہیں، ہماری فیملی میں پسند کی شادی پر کوئی اعتراض نہیں ہے، سسرال میں سب سے بنتی ہے، نند اور جیٹھ ملک سے باہر رہتے ہیں، اس لئے ان سے جب بھی ملاقات ہوتی وہ خوشگوار ہی ہوتی ہے، میری ساس اردو بولتی ہیں، سسرال کے ساتھ دوستی کے رشتے میں فاصلہ رکھنا بھی ضروری ہے، ہر وقت مصروف نہیں رہتی، اتوار کو بالوں میں تیل لگائے، آنکھوں پر چشمہ لگائے اور بالکل سادہ سے حلےے میں سنڈے بازار چلی جاتی ہوں، لوگ وہاں بھی تصویریں کھینچتے ہیں، ساس مزاج کی اچھی ہیں، گھر کا بجٹ و خریداری وہ کرتی ہیں تاکہ مجھے کچھ نہ کرنا پڑے، میرے بچوں کا بہت خیال کرتی ہیں، ان کی خامی یہ ہے کہ ان کو غصہ جلدی آجاتا ہے وہ اپنی پسند کے مطابق کام چاہتی ہیں، نہ ہو تو انہیں برا لگتا ہے، خاندان میں کوئی فنکشن ہو تو ساس پہلے ہی پوچھ لیتی ہیں کہ تم فارغ ہو یا نہیں لیکن وہ اگر کہیں ضروری جانے کے لئے کہیں تو میں پوری کوشش کرتی ہوں کہ وہاں پہنچ جاﺅں، شہر میںنہ ہوں تو وہ میری مصروفیات کو سمجھتی ہیں۔ نادیہ حسین کی بھابھی حرا نے کہا کہ نادیہ نند برائے نام ہیں، میری دوست اور بہن کی طرح ہیں، نند ہیں، گند نہیں ہیں، ان کی خامی یہ ہے کہ یہ غصے کی بہت تیز ہیں، انہیں جب غصہ آتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کر آتا ہے، شو میں شائستہ کی بھابھی فریحہ نے بھی ٹیلی فون پر اپنی نند شائستہ کے بارے میں اظہارِ خیال کیا، انہوں نے کہا کہ میری نند میری دوست ہے اور میری فیملی کی جان ہے، وہ اپنی زندگی میں بہت مصروف رہتی ہیں لیکن جب بھی ہم ملتے ہیں تو وہ لمحات یادگار بن جاتے ہیں۔ بھابھی کے جملے سن کر شائستہ آبدیدہ ہوگئیں۔ شو کے آخر میں ایس ایم ایس کرنے والے ناظرین کوبذریعہ قرعہ اندازی انعامات بھی دیئے گئے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,483
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 207
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (04-02-11)
پرانا 04-02-11, 07:14 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آئے ھائے ھائے۔۔۔۔۔۔ کیا پروگرام تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ مس ھو گیا۔ او،ھو۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-02-11, 01:27 AM   #3
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,483
کمائي: 94,085
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
پچھتائے اب کیا ہووت
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, فراز, کوشش, کراچی, گھر, پسند, وقت, لوگ, نیوز, معلوم, ایس ایم ایس, اردو, بھائی, بیوی, بچوں, جیو ٹی وی, رشتے, زندگی, شہر, شوہر, شادی, عادی, غصہ, غصے, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پسندیدہ باتیں wajee گپ شپ 2 16-09-10 03:29 PM
بھارت میں مسلم عسکریت پسند تخریبی کارروائیاں کر سکتے ہیں، خفیہ ادارے خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:18 AM
بینظیر اپنے بیانات سے نفرتیں ابھار رہی ہیں، ارباب رحیم عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 12:02 PM
پسند کے ممبر سے پسندیدہ سوال کریں، مسٹر رائٹ گپ شپ 63 14-09-07 09:00 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger