واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


شہاب ثاقب زمین پر آ گر سینکڑوں بیمار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-09-07, 06:38 PM   #1
شہاب ثاقب زمین پر آ گر سینکڑوں بیمار
منتظمین منتظمین آف لائن ہے 19-09-07, 06:38 PM

جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں زمین سے ٹکرانے والے شہابِ ثاقب کا مشاہدہ کرنے کے لیے جمع ہونے والے سینکڑوں افراد بیماری کا شکار ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق کرنکس کے قصبے کے قریب شہابِ ثاقب کے زمین سے ٹکرانے سےایک بہت بڑا گڑھا بن گیا ہے۔

جو لوگ آسمان سے گرنے والے اس پتھر کو دیکھنے گئے تھے انہوں نے اس پتھر میں سے خارج ہونے والی گیسوں کی وجہ سے سر میں درد، متلی اور قے کی شکایت کی ہے۔


اس شہابِ ثاقب کا تجزیہ کرنے کے لیے سائنسدانوں کی ایک ٹیم روانہ کر دی گئی ہے جو اس کے نمونے حاصل کرکے اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کرے گی کہ یہ واقعی ہی میں کوئی خلائی پتھر ہے۔

ایک مقامی باشندے ہبر ممانی نے بی بی سی کو بتایا کہ آسمان سے گرنے والے یہ پتھر زمین میں دھنس گیا ہے۔

ہبر ممانی نے مزید کہا کہ اس وجہ سے وہ اس پتھر کا سائنسی تجزیہ کرنے کا کہہ رہے ہیں کیونکہ اس میں خارج ہونے والی گیسوں سے لوگ خوف زدہ ہیں اور ایک بھینسا ہلاک ہو گیا اور چند اور جانور بیمار ہیں۔

ہفتے کی رات کو پیرو کے شہر لیما سے آٹھ سو میل کے فاصلے پر کرنکس سے لوگوں نے اطلاع دی کہ ایک بہت بڑا شعلہ آسمان سے ان کی طرف آ رہا ہے۔

اس کے بعد یہ شعلہ زمین سے آ ٹکرایا اور اس کی وجہ سے زمین میں تیس میٹر وسیع اور چھ میٹر گہرا گڑھا پڑ گیا ہے۔ اس گڑھے سے زہریلی گیسوں کا اخراج ہونے لگا۔

پیرو کے جوہری توانائی کے ادارے کے ایک انجینئر نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس میں کوئی تابکاری دیکھنے میں نہیں آئی اور اس بات کو بعید از امکان قرار دے دیا کہ گرنے والی شے کوئی سیارہ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک عام شہابِ ثاقب ہے جو زمین سے ٹکرانے کے بعد زمینی عناصر سے مل کر زہریلی گیسوں کے اخراج کا باعث بناتا ہے۔

ان گیسوں کی وجہ سے سینکڑوں لوگ جو اسے دیکھنے گئے تھے بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں۔

ماہرین نے حکام کو تجویز کیا ہے کہ وہ لوگوں اس جگہ پر جانے سے روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

بی بی سی
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!

 
منتظمین's Avatar
منتظمین
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 546
Reply With Quote
پرانا 20-09-07, 01:13 PM   #2
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
کمائي: 62,604
شکریہ: 10,318
3,107 مراسلہ میں 7,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واہ منتظمین بھائی بھی سورس دے رہیں ہیں۔اچھا لگا جان کر پر کیوں دے رہے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟؟
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
لوگ, امریکہ, بھائی, خبر, رات, شہر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
رنگوں اورسیکڑوں انسانوں کے ذریعے تخلیق کیے گئے پورٹریٹ زارا دلچسپ اور عجیب 0 26-02-11 12:03 PM
بینظیر کے قاتلوں سے واقف ہوں عدالت میں انکشاف کروں گی، عابدہ حسین گلاب خان خبریں 2 17-12-10 01:11 AM
خیبر پختونخواہ، بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 300 سے زائد ہو گئی، لاکھوں پاکستانی خبریں 4 30-07-10 08:07 PM
تھانوں اور ٹارچرسیلوں میں بند کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے،آصف زرداری خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:47 AM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:02 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger