واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں

خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں

شہباز بھٹی فائرنگ میں ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-03-11, 10:55 AM   #1
شہباز بھٹی فائرنگ میں ہلاک
ابن آدم ابن آدم آف لائن ہے 02-03-11, 10:55 AM

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی فائرنگ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایس پی جمیل ہاشمی نے بی بی سی کو بتایا کہ وفاقی وزیر سیکٹر آئی ایٹ تھری سیکٹر سے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ان کو جب مقامی نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہ دم توڑ چکے تھے۔

ہسپتال انتظامیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جب شہباز بھٹی کو ہسپتال لایا گیا تو وہ ہلاک ہو چکے تھے۔
ہمارے نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ ایس پی جمیل ہاشمی کے مطابق ان پر فائرنگ کر کے نامعلوم افراد فرار ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ پورا کلاشنکوف کا برسٹ فائر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

شہباز بھٹی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایس پی ہاشمی نے کہا کہ پولیس کو شک ہے کہ وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کو ناموسِ رسالت قانون کے متعلق بیانات دینے پر ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب گورنر سلمان تاثیر کو جب اسلام آباد ہی میں ان کے گارڈ نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا تو شہباز بھٹی نے ایک بار پر یہ موقف دھرایا تھا کہ توہین رسالت کے قانون پر نظرثانی کی جانی چاہیے تاکہ اس کا غلط استعمال روکا جاسکے۔

شہباز بھٹی نے کہا تھا ’پاکستان کی تمام اقلیتیں پیغمبر اسلام اور الہامی کتابوں کا دل سے احترام کرتی ہیں اور ان کی توہین کا تصور بھی نہیں کرسکتیں لیکن بعض لوگ اس قانون کو ذاتی انتقام کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اس قانون کی آڑ میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔‘

‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮شہباز بھٹی فائرنگ میں ہلاک‬
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز

ابن آدم's Avatar
ابن آدم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,099
شکریہ: 3,391
829 مراسلہ میں 2,403 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 772
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
bashirahmed98 (02-03-11), sahj (03-03-11), shafresha (02-03-11), موجو (03-03-11), محمد عاصم (02-03-11), محمدعدنان (03-03-11), مرزا عامر (03-03-11), شمشاد احمد (03-03-11)
پرانا 02-03-11, 12:02 PM   #2
Senior Member

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,188
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مبارک باد کے تھریڈ لگانے چاہئے تھے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-03-11), کنعان (02-03-11), مرزا عامر (03-03-11)
پرانا 02-03-11, 12:30 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 423
کمائي: 13,752
شکریہ: 82
308 مراسلہ میں 834 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
مبارک باد کے تھریڈ لگانے چاہئے تھے
مبارک باد کے کیوں ؟ کیا اسکا قتل اسلئے نہیں کیا گیا کہ مسلمانوں بالخصوص پاکستان پر پابندیاں لگیں ؟اسکے قتل کا فائدہ کس کو ہوا۔ اور سب سے اہم بات چونکہ غیر مسلم تھا ہمیشہ ہمیشہ جھنم میں رہے گا ۔کیا اس کی مبارک باد ۔ نبی آخرالزمان کا امتی اتنے خسارے میں جائے گا اور ان کے دل پے کیا گذر رہی ہوگی
__________________
ہم ہار کے بھی جیت گئے۔ اور وہ جیت کے بھی ہار گئے۔
قاسم شاہ آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے قاسم شاہ کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (02-03-11), Blue Chips (07-03-11), sahj (03-03-11), shafresha (02-03-11), مرزا عامر (03-03-11), yousafdummar (02-03-11), ابن آدم (02-03-11), شمشاد احمد (03-03-11)
پرانا 02-03-11, 02:04 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مقام: Dubai
مراسلات: 761
کمائي: 15,408
شکریہ: 2,135
582 مراسلہ میں 1,661 بارشکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں dxbgraphics کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جس طرح قبائلی علاقہ جات میں ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگوں کے مارے جانے پر افسوس ہوتا ہے اسی طرح شہباز بھٹی کی ہلاکت پر بھی افسوس ہے۔
__________________
میرے ٹیوٹوریل میرے بلاگ پر ملاحظہ فرمائیں
http://dxbgraphics.blogspot.com
dxbgraphics آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے dxbgraphics کا شکریہ ادا کیا
Blue Chips (07-03-11), shafresha (02-03-11), مرزا عامر (03-03-11), مسٹر شیف (02-03-11), yousafdummar (02-03-11), ابن آدم (02-03-11), شمشاد احمد (03-03-11), عدنان دانی (03-03-11)
پرانا 02-03-11, 08:46 PM   #5
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
کمائي: 29,819
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
مبارک باد کے تھریڈ لگانے چاہئے تھے
؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ،
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-03-11), مرزا عامر (03-03-11)
پرانا 02-03-11, 09:23 PM   #6
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,584
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس طرح کی ماورائے عدالت قتل کی حمایت نہیں کی جاسکتی.
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-03-11), کنعان (08-03-11), مرزا عامر (03-03-11), yousafdummar (02-03-11), شمشاد احمد (03-03-11)
پرانا 02-03-11, 10:01 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مقام: Dubai
مراسلات: 761
کمائي: 15,408
شکریہ: 2,135
582 مراسلہ میں 1,661 بارشکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں dxbgraphics کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بلکل اسی طرح جس طرح قبائلی علاقوں میں ماورائے عدالت و آئین ڈرون حملوں میں بچوں عورتوں کو ہلاک کیا جاتا ہے۔
میں بھی اس کی مذمت کرتا ہوں
dxbgraphics آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے dxbgraphics کا شکریہ ادا کیا
sahj (03-03-11), shafresha (02-03-11), ھارون اعظم (03-03-11), مرزا عامر (03-03-11), شمشاد احمد (03-03-11)
پرانا 02-03-11, 10:08 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 682
کمائي: 12,905
شکریہ: 0
368 مراسلہ میں 710 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

ميں چاہوں گا کہ آپ موقع پر موجود عينی شاہدوں کے بيان سنيں اور اس خط کے مواد پر غور کريں جو قتل کے بعد وہاں پھينکا گيا تھا۔ اس کے علاوہ دہشت گرد تنظيم کی جانب سے جاری کيا جانے والا بيان بھی غور طلب ہے جس ميں اس سارے واقعے کی ذمہ داری قبول کی گئ ہے۔

ايک مشہور کہاوت ہے کہ شيطان يا برائ کی سب سے بڑی خوبی يہ ہے کہ وہ انسانوں کے بڑے گروہ کو يہ باور کروانے ميں کامياب رہتا ہے کہ اس کا کوئ وجود ہی نہيں ہے۔ مختلف اردو فورمز اور بلاگز پر يہ نقطہ نظر يا سوچ کہ اقليتی امور کے وزير شہباز بھٹی کے قتل ميں بليک واٹر يا سی آئ اے ملوث ہو سکتی ہے محض ايک حيران کن دليل اور زمينی حالات اور حقائق سے دانستہ انکار ہی قرار ديا جا سکتا ہے۔

جو راۓ دہندگان اس قتل کی "ٹائمنگ" کو معنی خيز قرار دے کر سازشی زاويہ دے رہے ہیں وہ يہ کڑوی حقیقت بھول رہے ہیں کہ دہشت گردوں کی جانب سے قتل و غارت اور بے رحم کاروائياں اس پورے خطے ميں اب روز کا معمول بن چکی ہيں۔ بدقسمتی سے دہشت گردوں کی کاروائيوں سے متعلق کچھ خبروں کو زيادہ کوريج ملتی ہے اور کچھ کو کم۔ صرف ايک روز قبل مردان ميں لڑکيوں کے کالج پر حملے کے نتيجے ميں 2 طالبات جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئيں۔

جو افراد فوری طور پر فيڈرل منسٹر شہباز بھٹی کے قتل کو کسی بيرونی ہاتھ کی جانب سے ريمنڈ ڈيوس کے معاملے سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دے رہے ہيں وہ اس حقيقت کو نظرانداز کر رہے ہيں کہ يہ سانحہ اپنی نوعيت کا کوئ انوکھا واقعہ نہيں ہے۔ يہ وہی پرتشدد ذہنيت ہے جس کی بدولت گورنر تاثير، مفتی سرفراز احمد نعيمی اور کئ ممتاز پاکستانی شہری گزشتہ چند برسوں ميں محض اس ليے ہلاک کيے جا چکے ہيں کيونکہ انھوں نے عوامی سطح پر اس نفرت اور عدم برداشت پر مبنی سوچ کے خلاف آواز بلند کی تھی جسے يہ دہشت گرد گروہ نہ صرف برملا تسليم کرتے ہيں بلکہ مذہب کے نام پر اس کی تشہير بھی کرتے ہیں۔

کوئ بھی دانش مند شخص ان درجنوں آڈيو ويڈيو پيغامات، ٹی وی انٹرويوز اور پريس کانفرنسوں کو کيسے نظرانداز کر سکتا ہے جس ميں دہشت گرد تنظيموں کے ليڈران نے برملا پاکستانی شہريوں کو نشانہ بنانے کی دھمکياں دی تھيں؟ کيا ان انٹرويوز اور اشتہاری مواد ميں کسی امريکی يا بليک واٹر کے کسی ملازم کی موجودگی کی تصديق کی جا سکتی ہے؟

ميں نے فورمز پر بارہا يہ واضح کيا ہے کہ جہاں تک امريکی حکومت کا تعلق ہے تو پاکستان ميں امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کا يو ايس ٹريننگ سنٹر (جو کہ بليک واٹر کے نام سے جانی جاتی تھی) سے کوئ معاہدہ نہيں ہے۔

امريکی حکومت کے مقاصد اور ارادوں کو جانچنے کے لیے آپ ان اقدامات اور کوششوں کا ايک جائزہ ليں جو امريکی حکومت کی جانب سے پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف صلاحيتوں ميں اضافے کے لیے کی گئ ہيں۔

صدر اوبامہ کے اس مصمم ارادے کے عین مطابق جس کا مقصد پاکستان کی ان دہشت گروہوں کے خلاف کاروائیوں کی افاديت ميں اضافہ کرنا ہے جو دونوں ممالک کے ليے مشترکہ طور پر خطرہ ہيں، ہم نے سيکورٹی کی مد ميں اپنی امداد جاری رکھی ہوئ ہے تا کہ پاکستان کی ان کوششوں ميں تقوعيت فراہم کی جا سکے جو دہشت گردی کے ان محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کے ليے ہيں جن سے پاکستان، افغانستان، خطے اور ملک کو خطرہ ہے۔

اس مدد اور امداد کا دہشت گردوں کی کاروائيوں سے موازنہ کريں اور پھر يہ فيصلہ کريں کہ کس کے اقدامات سے پاکستان کے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور کون پاکستان کے عوام کا خير خواہ ہے۔

امريکہ پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ اس لڑائ ميں شانہ بشانہ کھڑا ہے جو عدم برداشت اور ان پرتشدد قوتوں کے خلاف ہے جو ہم سب کے لیے خطرہ ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
USUrduDigitalOutreach | Facebook
Fawad آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے Fawad کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-03-11), کنعان (03-03-11), پاکستانی (02-03-11), مرزا عامر (03-03-11), عبدالقدوس (03-03-11)
پرانا 02-03-11, 10:28 PM   #9
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,566
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

افسوسناک خبر ہے -

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Fawad مراسلہ دیکھیں
جہاں تک امريکی حکومت کا تعلق ہے تو پاکستان ميں امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کا يو ايس ٹريننگ سنٹر (جو کہ بليک واٹر کے نام سے جانی جاتی تھی) سے کوئ معاہدہ نہيں ہے۔
فواد صاحب - اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا نہ سہی جس ڈپارٹمنٹ کا ان سے معاہدہ ہے ہے اس کا تو اقرار کر لیں - یعنی سی آئ اے؟؟؟؟
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
sahj (03-03-11), shafresha (02-03-11), مرزا عامر (03-03-11)
پرانا 02-03-11, 10:46 PM   #10
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,353
کمائي: 52,244
شکریہ: 4,405
1,836 مراسلہ میں 6,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس کے مقاصد نہایت ہی مکروہ ہوسکتے ہیں لہذا بہت سے قابل ذکر فیکٹرز کے علاوہ کسی منتقم کا ذاتی انتقام اورخفیہ بیرونی ہاتھ کے اس واقعہ میں ملوث ہونے کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔۔۔۔ مگر تاہم واللہ اعلم ۔۔۔۔والسلام
__________________
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیکرِ دلرُبا بن کے‌ آیا ،روحِ ارض و سما بن کے آیا
سب رسولِ خُدا بن کے آئے ،وہ حبیبِ خُدا بن کے آٰیا
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
sahj (03-03-11), shafresha (02-03-11), کنعان (03-03-11), مرزا عامر (03-03-11)
پرانا 02-03-11, 11:05 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مقام: Dubai
مراسلات: 761
کمائي: 15,408
شکریہ: 2,135
582 مراسلہ میں 1,661 بارشکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں dxbgraphics کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Fawad مراسلہ دیکھیں
ميں چاہوں گا کہ آپ موقع پر موجود عينی شاہدوں کے بيان سنيں اور اس خط کے مواد پر غور کريں جو قتل کے بعد وہاں پھينکا گيا تھا۔ اس کے علاوہ دہشت گرد تنظيم کی جانب سے جاری کيا جانے والا بيان بھی غور طلب ہے جس ميں اس سارے واقعے کی ذمہ داری قبول کی گئ ہے۔

ايک مشہور کہاوت ہے کہ شيطان يا برائ کی سب سے بڑی خوبی يہ ہے کہ وہ انسانوں کے بڑے گروہ کو يہ باور کروانے ميں کامياب رہتا ہے کہ اس کا کوئ وجود ہی نہيں ہے۔ مختلف اردو فورمز اور بلاگز پر يہ نقطہ نظر يا سوچ کہ اقليتی امور کے وزير شہباز بھٹی کے قتل ميں بليک واٹر يا سی آئ اے ملوث ہو سکتی ہے محض ايک حيران کن دليل اور زمينی حالات اور حقائق سے دانستہ انکار ہی قرار ديا جا سکتا ہے۔

جو راۓ دہندگان اس قتل کی "ٹائمنگ" کو معنی خيز قرار دے کر سازشی زاويہ دے رہے ہیں وہ يہ کڑوی حقیقت بھول رہے ہیں کہ دہشت گردوں کی جانب سے قتل و غارت اور بے رحم کاروائياں اس پورے خطے ميں اب روز کا معمول بن چکی ہيں۔ بدقسمتی سے دہشت گردوں کی کاروائيوں سے متعلق کچھ خبروں کو زيادہ کوريج ملتی ہے اور کچھ کو کم۔ صرف ايک روز قبل مردان ميں لڑکيوں کے کالج پر حملے کے نتيجے ميں 2 طالبات جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئيں۔

جو افراد فوری طور پر فيڈرل منسٹر شہباز بھٹی کے قتل کو کسی بيرونی ہاتھ کی جانب سے ريمنڈ ڈيوس کے معاملے سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دے رہے ہيں وہ اس حقيقت کو نظرانداز کر رہے ہيں کہ يہ سانحہ اپنی نوعيت کا کوئ انوکھا واقعہ نہيں ہے۔ يہ وہی پرتشدد ذہنيت ہے جس کی بدولت گورنر تاثير، مفتی سرفراز احمد نعيمی اور کئ ممتاز پاکستانی شہری گزشتہ چند برسوں ميں محض اس ليے ہلاک کيے جا چکے ہيں کيونکہ انھوں نے عوامی سطح پر اس نفرت اور عدم برداشت پر مبنی سوچ کے خلاف آواز بلند کی تھی جسے يہ دہشت گرد گروہ نہ صرف برملا تسليم کرتے ہيں بلکہ مذہب کے نام پر اس کی تشہير بھی کرتے ہیں۔

کوئ بھی دانش مند شخص ان درجنوں آڈيو ويڈيو پيغامات، ٹی وی انٹرويوز اور پريس کانفرنسوں کو کيسے نظرانداز کر سکتا ہے جس ميں دہشت گرد تنظيموں کے ليڈران نے برملا پاکستانی شہريوں کو نشانہ بنانے کی دھمکياں دی تھيں؟ کيا ان انٹرويوز اور اشتہاری مواد ميں کسی امريکی يا بليک واٹر کے کسی ملازم کی موجودگی کی تصديق کی جا سکتی ہے؟

ميں نے فورمز پر بارہا يہ واضح کيا ہے کہ جہاں تک امريکی حکومت کا تعلق ہے تو پاکستان ميں امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کا يو ايس ٹريننگ سنٹر (جو کہ بليک واٹر کے نام سے جانی جاتی تھی) سے کوئ معاہدہ نہيں ہے۔

امريکی حکومت کے مقاصد اور ارادوں کو جانچنے کے لیے آپ ان اقدامات اور کوششوں کا ايک جائزہ ليں جو امريکی حکومت کی جانب سے پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف صلاحيتوں ميں اضافے کے لیے کی گئ ہيں۔

صدر اوبامہ کے اس مصمم ارادے کے عین مطابق جس کا مقصد پاکستان کی ان دہشت گروہوں کے خلاف کاروائیوں کی افاديت ميں اضافہ کرنا ہے جو دونوں ممالک کے ليے مشترکہ طور پر خطرہ ہيں، ہم نے سيکورٹی کی مد ميں اپنی امداد جاری رکھی ہوئ ہے تا کہ پاکستان کی ان کوششوں ميں تقوعيت فراہم کی جا سکے جو دہشت گردی کے ان محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کے ليے ہيں جن سے پاکستان، افغانستان، خطے اور ملک کو خطرہ ہے۔

اس مدد اور امداد کا دہشت گردوں کی کاروائيوں سے موازنہ کريں اور پھر يہ فيصلہ کريں کہ کس کے اقدامات سے پاکستان کے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور کون پاکستان کے عوام کا خير خواہ ہے۔

امريکہ پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ اس لڑائ ميں شانہ بشانہ کھڑا ہے جو عدم برداشت اور ان پرتشدد قوتوں کے خلاف ہے جو ہم سب کے لیے خطرہ ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
USUrduDigitalOutreach | Facebook
امریکہ کے افغانستان آنے اور 2001 سے پہلے پاکستان میں کتنے خود کش حملے ہوتے تھے۔ کتنے بم پھٹتے تھے۔ معیشت کتنی ختم تھی۔اور امریکہ کے آنے کے بعد اب کیا صورتحال ہے۔

نیز فواد صاحب براہ مہربانی یہ بتائیں کہ عباد الرحمن کو کچلنے والی کار، دو امریکی قاتلوں کو پولیس کے حوالے کیوں نہیں کیا گیا۔
ایک اور فورم پر بھی آپ سے اس سوال کا درجن بھر پوچھا جاچکا ہے لیکن آپ نے اس کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔
کیا یہ بھی ویانا کنونشن میں لکھا ہوا ہے؟
dxbgraphics آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے dxbgraphics کا شکریہ ادا کیا
sahj (03-03-11), shafresha (02-03-11), مرزا عامر (03-03-11)
پرانا 02-03-11, 11:24 PM   #12
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,774
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آنجہانی شھباز بھٹی ایک اچھے انسان اور دیانت دار سیاستدان تھے!!!!!!!!

لیجیئے میرا موقف ایک تھریڈ میں‌پڑھ لیجیئے!!!!!
چودہ اگست اور اقلیتیں!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-03-11, 05:51 AM   #13
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,688
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : dxbgraphics مراسلہ دیکھیں
امریکہ کے افغانستان آنے اور 2001 سے پہلے پاکستان میں کتنے خود کش حملے ہوتے تھے۔ کتنے بم پھٹتے تھے۔ معیشت کتنی ختم تھی۔اور امریکہ کے آنے کے بعد اب کیا صورتحال ہے۔

نیز فواد صاحب براہ مہربانی یہ بتائیں کہ عباد الرحمن کو کچلنے والی کار، دو امریکی قاتلوں کو پولیس کے حوالے کیوں نہیں کیا گیا۔
ایک اور فورم پر بھی آپ سے اس سوال کا درجن بھر پوچھا جاچکا ہے لیکن آپ نے اس کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔
کیا یہ بھی ویانا کنونشن میں لکھا ہوا ہے؟
یہ بات میں پہلے بھی ساتھیوں سے عرض کر ‌چکا ہوں کہ فواد صاحب کو تنخواہ امریکی منافقت کو خوبصورت الفاظ میں لپیٹ کر پیش کرنے کی ملتی ہے۔۔۔ ہمارے سوالوں کے جواب دینے کی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس لئے اس بھینس کے سامنے بین بجانے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔۔۔۔ اسی لئے میں نے تو اب ان کی وضاحتیں اور پوسٹیں پڑھنا ہی ‌چھو‎ڑ دی ہیں۔۔۔۔ یا کبھی کبھی سرسری سی نظر دو ‌چار سطروں پر ڈال لیتا ہوں کہ شاید اس بار کوئی خاص بات کی ہو۔۔۔۔ مگر ہر بار وہی امریکی درد بیان کیا جاتا ہے کہ امریکی حکومت مسلمانوں خاص کر پاکستان کی ترقی سالمیت اور نفاذ اسلام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اپنا تن من دھن سب لگائے بیٹھی ہے۔۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (03-03-11), dxbgraphics (03-03-11), sahj (03-03-11), موجو (03-03-11), آبی ٹوکول (03-03-11)
پرانا 03-03-11, 08:15 AM   #14
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
کمائي: 55,993
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈرائیور نے بتایا کہ وقوعہ کے وقت وفاقی وزیر کے ساتھ کوئی سیکورٹی گارڈ موجود نہیں تھا ۔ پولیس حکام کے مطابق وفاقی وزیر اقلیتی امور کو ڈبل سیکورٹی اسکواڈ مہیا کی گئی تھی جس میں اسلام آباد پولیس کے چھ کانسٹیبل ‘ ایف سی کے اہلکار اور ڈرائیور شامل تھے ۔ انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس واجد علی خان درانی کی ہدایات پرسیکورٹی گارڈ کو شامل تفتیش کرلیاگیا ہے۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق قتل کاواقعہ 10 بجکر40منٹ پرپیش آیا ۔ مقتول وزیر کی ایک رشتہ دار خاتون نے بتایاکہ چند دن قبل بھی شہبازبھٹی کوبعض نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکیاں دی گئی تھیں

روزنامہ جنگ
03مارچ

لندن/برسلز/ویٹ کن سٹی( ایجنسیاں) امریکا، جرمنی، فرانس، یورپی یونین، اقوام متحدہ، ویٹ کن سٹی اور دیگر ممالک سمیت عالمی رہنماؤں نے وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ملک میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ وزیراقلیتی امور کا قتل وحشیانہ عمل ہے اور ہم پاکستان کو واضح پیغام دینگے کہ یہ سب ہمارے لئے قطعی طور پر نا قابل برداشت ہے جبکہ امریکی صدر بارک اوباما نے وزیراقلیتی امور کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہاؤس آف کامن میں اپنے خطاب میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ شہباز بھٹی کے قتل کی خبر سے مجھے بے حد صدمہ پہنچا اور اب ہم نہ صرف تعزیتی پیغام دینگے بلکہ حکومت پاکستان کو واضح پیغام دیں گے کہ یہ واقعہ ہمارے لئے ناقابل برادشت ہے جبکہ برطانوی ہائی کمیشن نے بھی قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مقتول کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی سے خطاب میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ شہباز بھٹی کے قتل سے بے حد صدمہ ہوا اور قتل صرف ایک انسان کا نہیں بلکہ معتدل قوتوں پر حملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قتل اقلیتی امور کے وزیر کا نہیں بلکہ برداشت کی اقدار پر حملہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نوی پلے نے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم کرے ۔ یورپی یونین کی عالمی امور کی سربراہ کیتھرین ایشئن نے کہا کہ شہباز بھٹی کو توہین رسالت قانون میں تبدیل کرنے کی خواہش پر قتل کیا گیا، پاکستان قتل کے معاملے پرا نصاف کرے۔ بھارت نے بھی عالمی برادری کی جانب سے وزیراقلیتی امور کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے بہیمانہ جرم قرار دیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ سے جاری ہونیوالے بیان میں مقتول کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ ویٹی کن سٹی کے ترجمان فیڈریکولا مبارڈی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شہبازبھٹی کاقتل انتہائی گھناوٴنی عمل ہے، اس ناقابل بیان کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری تمام ترہمدردیاں شہبازبھٹی کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان میں مذہبی آزادی اورعیسائی برادری کے تحفظ کویقینی بنانے کی ضرورت ہے ملک میں عیسائیوں پرظلم وستم کاسلسلہ بند ہوناچاہیے ۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ امریکی حکومت اور عوام کو وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے اس قتل پر شدید دکھ ہے اور وہ شہباز بھٹی کے اہلخانہ اور پوری پاکستانی قوم کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ امریکی سفیر نے کہا کہ وفاقی وزیر شہباز بھٹی ایک محب وطن پاکستانی اور افہام وتفہیم کی آواز تھے ۔ [COLOR="Purple"]فرانس نے اقلیتی امور کے وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اندوہناک واقعہ میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔اسلام آباد میں فرانسیسی سفارت خانے کی جانب سے جاری کئے گئے فرانسیسی وزارت خارجہ کے بیان میں سینئروزیر آلان یوپے نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران سینئر سیاسی رہنما کے قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے، حکومت فرانس اس مکروہ جرم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی یہ بات قبول نہیں کر سکتا کہ ایک انسان کو صرف اس کے نظریات کی بناء پرقتل کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فرانس شہباز بھٹی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتا ہے وہ ایسے سیاسی رہنما تھے جنہوں نے بڑی بہادری کے ساتھ کئی برسوں سے اقلیتوں کے حقوق کا دفاع کیا اور انسانی حقوق کے فروغ کیلئے کام کیا۔انہوں نے شہباز بھٹی کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فرانس دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کرتی ہے۔دریں اثناء بدھ کوفرانسیسی وز یر خارجہ میخائل ایلیوٹ مارے نے اپنے بیان میں کہا کہ فرانس کی حکومت شہباز بھٹی کے خاندان کے دکھ میں برابرکی شریک ہے۔

روزنامہ جنگ
03مارچ

عقل مندوں کو اشارہ کافی ھوتا ھے
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
sahj آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (03-03-11), آبی ٹوکول (03-03-11)
پرانا 03-03-11, 08:18 AM   #15
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,509
شکریہ: 5,869
3,229 مراسلہ میں 6,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کُچھ سمجھ نہیں آپرہا کیا لکھوں۔۔۔فی الحال یہی کہ
خس کم جہاں پاک
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
ALI-OAD (03-03-11)
جواب

Tags
pakistan, کلاشنکوف, کتابوں, کرتے, پولیس, پوسٹ, پاکستان, وزیر, لوگ, ملک, منتقل, مطابق, آئی, انتظامیہ, اسلام, استعمال, بی, بے, بار, دل, سلمان, شہزاد, شدید, علاقے, غلط

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہر چھٹی پر نظر گلاب خان گپ شپ 0 15-12-10 04:11 AM
چٹ پٹی خبریں wajee قہقہے ہی قہقے 0 01-05-10 11:00 AM
سرگودھا:عزیز بھٹی ٹاوٴن میں چھاپہ، 5غیر ملکی باشندے گرفتار، تفتیش برآئے ممکنہ دہشت گردی گوہر خبریں 0 10-12-09 12:43 AM
سنڈے کی چھٹی تھی میں تھا کمرے میں لیٹا The Great مزاحیہ شاعری 0 14-09-09 11:38 AM
ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں ڈی آئی جی سندھ الطاف حسین بھٹی گرفتار خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:53 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:03 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger