واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


شہباز شریف نے وطن کارڈز منگوانے کیلئے اپنا طیارہ دو بارہ کراچی بھجوایا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-10-10, 04:23 AM   #1
شہباز شریف نے وطن کارڈز منگوانے کیلئے اپنا طیارہ دو بارہ کراچی بھجوایا
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 02-10-10, 04:23 AM

وفاقی حکومت کی جانب سے کارڈز ملنے کی رفتار اطمینان بخش نہیں ہے: سینئر اہلکار پنجاب حکومت

اسلام آباد (طارق بٹ) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے وطن کارڈز منگوانے کے لئے گزشتہ دو ہفتے کے دوران اپنا خصوصی طیارہ دو بارکراچی بھجوایا تاکہ مستحقین میں امداد کی بروقت اورتیز رفتار تقسیم جاری رہ سکے۔ پنجاب حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم سیلاب مساثرین میں 20 ہزار فی خاندان امدادی رقم کی تقسیم کیلئے مزید کارڈز طلب کرتے ہیں تو ہمیں بتایا جاتا کہ تمام کارڈ کراچی میں پڑے ہیں اور انہیں یہاں لانے اور پنجاب حکومت کے حوالے کرنے میں خاصا وقت لگے گا۔ اس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر اپنا خصوصی طیارہ کراچی بھجوا دیا تاکہ کارڈز کے حصول اور سیلاب متاثرین میں تقسیم کرنے میں کوئی تاخیر نہ ہو۔ انھوں نے بتایا کہ وطن کارڈز بیرون ملک چھپتے ہیں اور کراچی سے صوبائی حکومتوں کو سپلائی کیلئے جاتے ہیں خصوصی طیارہ بھجوانے سے بہت سا وقت ضائع ہونے سے بچ گیا اور متاثرین کو فوری طور پر امدادی رقوم مل سکیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اس سے پہلے بھی کارڈز منگوانے کیلئے اپنا طیارہ کراچی بھجوا چکے ہیں سینئر اہلکار نے مزید کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کارڈز ملنے کی رفتار اطمینان بخش نہیں ہے۔ بلاشبہ ان کارڈز کی پرنٹنگ میں وقت لگتا ہے تاہم تمام کارڈز ایک ہی بار چھپوا کر وقت بچایا جا سکتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت اب تک تقریباً ایک لاکھ متاثرہ خاندانوں میں کارڈزتقسیم کر چکی ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ رواں ماہ امدادی رقوم کی تقسیم کا کام مکمل کرلیا جائے گا اہلکار نے کہا ہے کہ کارڈز کی تقسیم میں اب تک پنجاب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم رقوم کی تقسیم کے عمل میں شریک بینک کی گنجائش نے مسئلہ پیدا کیا جس سے نمٹنے کیلئے دوسرے بینک کو بھی اس کام میں شریک کر لیا گیا بلکہ دیگر بینکوں کو بھی اس کام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ایک اور اہلکار نے بتایا کہ سندھ میں متاثرہ گھرانوں کی تعداد 8 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل سست رفتارہے۔ پنجاب حکومت کے ایک اور اہلکار نے دعویٰ کیا کہ منگل کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہاؤسنگ کے حوالے سے جو ڈونرز کانفرنس بلائی گئی تھی وہ مطلوبہ مقاصد کے حصول میں کامیاب رہی ہے۔ پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ متاثرہ مکانوں کی تعمیر کا کام جاری رہے تاہم انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں سے صوبوں کو ایک پائی بھی ادا نہیں کی گئی۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,483
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 83
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (02-10-10)
جواب

Tags
فوری, ہے۔, کوئی, کراچی, کرتے, گئی, پہلے, والی, نیوز, مکمل, ملک, ملنے, اسلام, بارہ, جائے, خصوصی, دی, رفتار, رواں, شریف, طور, طلب, غیرملکی, صوبوں, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایک سبق آموز کہانی wajee اردو ادب سے اقتباسات 6 12-10-10 04:43 PM
نوروز Real_Light شعر و شاعری 1 22-03-10 04:23 PM
فوج نے اپنی حدود سے تجاوز کیا:فرحت اللہ بابر کی ہرزہ سرائی حیدر خبریں 0 09-10-09 08:52 AM
جشن آزادی کارڈز!!!!!!!!!!!! وجدان 14اگست 3 03-08-09 05:51 PM
چند روز میں نوز شر یف کے پاکستان آنے امکان ،سعودی عر ب فر یقین میں کم از کم مفاہمت کرا نے میں کامیاب عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 08:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger