واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


شہباز شریف کا ہونہار طالبعلموں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنیکا اعلان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-08-11, 03:06 AM   #1
شہباز شریف کا ہونہار طالبعلموں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنیکا اعلان
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 12-08-11, 03:06 AM

لاہور (نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے کے ہونہار طلباءوطالبات میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیںگے اورحکومت پنجاب کے اس انقلابی اقدام کو بھی آئی ٹی لیبز کے منصوبے کی طرح شفاف طریقے سے مکمل کیا جائےگا۔ اس پروگرام سے تعلیمی شعبے کی بہتری پر دور رس نتائج مرتب ہوں گے اور طلباءو طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں میں تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو منصوبے کے تمام پہلوﺅں کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ وہ گزشتہ روز ہونہار طلباءو طالبات میں ایک لاکھ کمپیوٹرز کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں کمپیوٹرز کی تقسیم کےلئے طریقہ کار طلباءکے انتخاب، لیپ ٹاپ کی خریداری سمیت تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کئے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا اور تعلیمی شعبے کی اسی اہمیت کے پیش نظر حکومت پنجاب نے اسے اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو بھی آئی ٹی لیبز منصوبے کی طرز پر مکمل کیا جائے گا جس کے تحت نہ صرف لیپ ٹاپ کی فراہمی کے لئے بہترین کمپنیوں کا انتخاب کیا جائے گا بلکہ یہ کمپنیاں لیپ ٹاپ کی فراہمی کےساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال اور بعدازفروخت سروس سمیت دیگر امور کی ذمہ دار ہوں گی۔ انہوںنے کہا کہ کمیٹی 7روز میں منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے ٹائم لائن کا تعین کر کے پیش کرے تاکہ اس پروگرام پر جلد ازجلد کام شروع کیا جا سکے۔حکومت پنجاب اس پروگرام پر بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہے کمیٹی لیپ ٹاپ فراہم کرنے میںدلچسپی رکھنے والی فرموں سے لیپ ٹاپ کی قیمتوں سمیت تمام امور کے بارے میں بات چیت کرے اور اس امر کو یقینی بنائے کہ مناسب نرخوں پربہترین لیپ ٹاپ حاصل کئے جائیں۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,483
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 126
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (12-08-11)
پرانا 12-08-11, 04:31 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,350
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

فیس بُک زندہ باد۔
کرپشن کے انداز نئے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (12-08-11)
پرانا 12-08-11, 06:18 AM   #3
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,126
شکریہ: 25,577
10,451 مراسلہ میں 38,592 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
فیس بُک زندہ باد۔
کرپشن کے انداز نئے
اے کیو









وہ کیسے؟
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (12-08-11)
جواب

Tags
ہے۔, کار, کرے, کرتے, ٹاپ, پروگرام, والی, لیپ, لاہور, نئی, مکمل, موقع, منصوبہ, آئی, اہمیت, بہترین, جلد, خواب, دیکھ, شریف, شروع, عملدرآمد, صوبے, صدارت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسامہ بن لادن کے کمپاوئنڈ سے پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں نےلاشوں کی تصویریں روئٹرز کو فروخت کی ہیں ناصحی خبریں 5 07-05-11 12:28 AM
انٹرنیٹ پر لوٹ سیل صرف 100 روپے میں جیپ لایٹ گھڑی اور بہت کچھ محمد کاشف حبیب ویب سائٹس کا جائزہ 10 25-08-10 05:04 AM
یادوں کے دیپ جلانے دے جواد رضا خان جامی جواد رضا خان جامی 1 08-06-10 08:22 PM
اداروں کی چپقلش 2170میگا واٹ کے 5بجلی گھر سکریپ بن گئے جاویداسد خبریں 0 31-05-10 07:18 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger