واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


شہر بھر میں آٹے کی شدید قلت،منہ مانگے داموں پر فروخت،شہری پریشان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 09:37 AM   #1
شہر بھر میں آٹے کی شدید قلت،منہ مانگے داموں پر فروخت،شہری پریشان
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 09:37 AM

شہر بھر میں آٹے کی شدید قلت،منہ مانگے داموں پر فروخت،شہری پریشان



کراچی (رپورٹ:… رفیق بشیر) عید کی تعطیلات اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد احتجاج کی وجہ سے شہر میں آٹے کی سپلائی بحال نہیں ہوسکی جس کے باعث مارکیٹ میں آٹے کی شدید قلت پائی جاتی ہے اور منافع خور منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں۔ حکومت سندھ کے احکامات پر لگنے والے سستے آٹے کے اسٹال بھی مکمل طور پرنہیں لگ پارہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے خوف زدہ ماحول کے باعث مارکیٹ میں افراتفری کا عالم ہے۔ جس گاہک کی ضرورت دو تھیلے کی ہے وہ چار تھیلے خریدنے کی کوشش کررہا ہے جس کے باعث مارکیٹ میں آٹے کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔ محکمہ خوراک نے فلور ملوں کو گندم کا کوٹہ 70 ہزار ٹن سے بڑھا کر 90 ہزار ٹن کردیا ہے جو کراچی کی ضرورت کے لئے کافی ہے۔ فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گندم و آٹے کی قلت نہیں ہے عوام میں پائی جانے والی بے چینی کی باعث ڈیمانڈ اور سپلائی کا مسئلہ ہے۔ تاہم بعض فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک نے کسی جامع پالیسی کے بغیر نان فنشکنل فلور ملوں کو بھی کوٹہ دے دیا ہے جو مارکیٹ میں مہنگے داموں گندم فروخت کررہے ہیں۔ تقریباً 10 دن سے زائد تعطل کے دوران فلور ملوں میں پیداواری عمل بند رہنے کے باعث سپلائی بھی معطل رہی جس کے باعث مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی میں بہت ”گیپ“ آگیا ہے اور بیشتر علاقوں میں آٹا دستیاب نہیں ہے۔ محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں گندم اور آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔ تاہم پورے شہر میں سپلائی کے لئے دو روز لگیں گے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایک تو دس روز سے زائد دنوں تک آٹے کی سپلائی نہیں ہوئی اور دوسری جانب یکم جنوری کے بعد ماہانہ خریداری کا دباوٴ آگیا ہے جس کے باعث آٹے کی قلت ہے۔ دکانداروں نے آٹے کی فراہمی صرف ان گاہکوں کو جاری رکھی ہے جو ماہانہ راشن کے خریدار ہیں۔ محکمہ خوراک نے آٹے کے 10 کلو تھیلے کے کی قیمت 160 روپے مقرر کی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں آٹا 25 روپے کلو اوراس دوران علاقائی چکیوں پر فی کلو آٹا28 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئر مین عنصر جاوید کا کہنا ہے کہ حکومت ”لبرل پالیسی“ کے تحت گندم کی فراہمی شروع کردے تو ایک دم قیمت نیچے آجائے گی۔ بروکرز گندم کی قیمت میں من مانا اضافہ کررہے ہیں حکومت بروکرز کی اجارہ داری ختم کرنے کے لئے مارکیٹ میکنزم کے تحت قیمت مقرر کر کے گندم فراہم کرے تاکہ ملز مالکان کے لئے قیمت میں اضافے کا خدشہ ختم ہوجائے۔ جمعہ کو گندم کی اوپن مارکیٹ میں سو کلو بوری کی قیمت 2050 روپے سے2100 روپے تک رہی جبکہ اس دوران پنجاب میں سو کلو گندم کی بوری کی قیمت 1900 سے2000 روپے تک رہی ہے۔اس دوران کراچی میں ڈھائی نمبر چکی آٹے کی 80 کلو بوری کی قیمت 1650 روپے رہی۔بدھ سے یوٹیلٹی اسٹورز کھل گئے ہیں اوریوٹیلٹی اسٹورز پر یومیہ دس کلو وزن کے 400 تھیلے 130 روپے پر فروخت ہورہے ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے زونل منیجر مسعود نیازی کا کہنا ہے کہ پالیسی کے تحت ایک یوٹیلٹی اسٹورز پر 4 سو تھیلے یومیہ فروخت ہورہے ہیں۔ تاہم یوٹیلٹی اسٹورز نے ہر گاہک کو مجموعی خریداری کے ساتھ ایک تھیلا فراہم کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے۔ کراچی رئٹیلر گروسزگروپ کے سیکرٹری فرید قریشی کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں آٹا 25 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ 160 روپے میں تھیلا موجود ہے لیکن لوگوں نے اس میں مشکلات پیدا کردیں ہیں۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 308
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, مکمل, احتجاج, بے نظیر, شہر, عید, عالم, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیلاب...وجوہات،مداوا اور امیدوں کے چراغ عبداللہ آدم عمومی بحث 3 02-12-10 12:00 AM
چین: فسادات،چھ مسلمانوں کو سزائے موت Real_Light خبریں 0 13-10-09 12:03 PM
امر یکی سفارتخانے میں زرداری،امر یکی عہدیداروں اور صدر پر ویز کے نمائندوں کی ملاقات،حکومت سازی کیلئے صلاح مشورےٍ عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 02:24 AM
بینظیر بھٹو کی شہادت،خیر پور میں انتخابی صورتحال پیپلز پارٹی کے ہمدردوں میں اضافہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:57 AM
سوات،فورسز کی چوکی پر خودکش حملہ ،5 اہلکاروں سمیت13 افراد جاں بحق خرم شہزاد خرم خبریں 1 10-12-07 09:55 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger