|
شیخ رشید،ہمایوں اختر اور وصی ظفر سمیت سابق وزراء کی ضمانتیں ضبط

22-02-08, 02:45 AM
شیخ رشید،ہمایوں اختر اور وصی ظفر سمیت سابق وزراء کی ضمانتیں ضبط
اسلام آباد (رپورٹ.....عثمان منظور) کئی سابق وزراء نہ صرف انتخابات میں شکست کھا گئے بلکہ ان میں سے بعض کی ضمانتیں بھی الیکشن کمیشن نے ضبط کرلیں شیخ رشید،ہمایوں اختر اور وصی ظفر سمیت سابق وزراء ان میں شامل ہیں۔ جن سیاستدانوں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں ان کی فہرست میں قومی اسمبلی کے ایک سابق اسپیکر بھی شامل ہیں جو گجرات کے چوھدریوں کے قریبی ساتھی بھی بتائے جاتے ہیں۔ قانون کے مطابق کوئی امیدوار اگر اپنے حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا 1/8 حصہ بھی لینے میں ناکام رہے تو اس صورت میں اس کی ضمانت ضبط ہوجاتی ہے۔ حالیہ انتخابات میں جن سیاستدانوں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں ان میں 6 مرتبہ رکن منتخب ہونے والے سابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی شامل ہیں جن کی ضمانت این اے 56 راولپنڈی سے ضبط ہوگئی جہاں ایک لاکھ 9 ہزار 481 ووٹ کاسٹ کئے گئے جبکہ شیخ رشید کو صرف 10 ہزار 964 ووٹ ملے اور وہ ووٹوں کا 1/8 حصہ بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ ہمایوں اختر خان جو لاہور سے کامیابی کیلئے فیورٹ سمجھے جارہے تھے وہ بھی کل ووٹوں کا 12.5 فیصد بھی حاصل نہیں کرسکے۔ انہیں 108,266 ووٹوں میں سے صرف 10,875 ووٹ مل سکے۔ سابق وزیر قانون چوھدری وصی ظفر بھی اہم سیاسی شخصیت سمجھے جاتے ہیں ان کی ضمانت بھی حلقہ این اے 76 سے ضبط ہوگئی۔ انہوں نے حلقے میں ڈالے گئے 143,616 ووٹوں میں سے صرف 16121 ووٹ حاصل کئے جبکہ سابق صوبائی وزیر قانون اور چوھدریوں کے قریبی ساتھی محمد بشارت راجہ کی ضمانت بھی این اے 54 سے ضبط کرلی گئی جہاں کل 104,499 ووٹ کاسٹ کئے گئے جبکہ بشارت راجہ کو صرف 10,400 ووٹ مل سکے اور اس طرح وہ کل ووٹوں کا 1/8 حصہ بھی حاصل نہ کرسکے۔ این اے 118 سے (ق) لیگ کے سابق چیئرمین میاں اظہر نے گزشتہ الیکشن کی طرح نہ صرف اس بار بھی ناکامی کا منہ دیکھا بلکہ ان کی ضمانت بھی ضبط ہوئی۔ انہیں صرف 11,073 ووٹ ملے جبکہ حلقے میں 94,620 ووٹ ڈالے گئے۔ این اے 254 میں پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو مطلوبہ تناسب سے ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی پر اپنی ضمانت ضبط کروا بیٹھیں۔ انہیں کل ڈالے گئے 99,528 ووٹوں میں سے صرف 12,269 ووٹ ملے۔ این اے 204 میں بھی اگرچہ غنویٰ کو کل ووٹوں کا تقریباً 1/8 حصہ ملا لیکن یہاں سے بھی وہ اپنی ضمانت محفوظ نہ کر پائیں۔ مسلم لیگ (ق) کے ایک اور سابق رکن اسمبلی فاروق امجد میر بھی اپنی ضمانت ضبط کروا بیٹھے۔ انہوں نے حلقہ این اے 127 سے الیکشن لڑا اور کل کاسٹ شدہ 94390 ووٹوں میں سے صرف 2277 ووٹ حاصل کئے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو کی ضمانت بھی ضبط ہوگئی۔ انہوں نے این اے 208 سے انتخابات میں حصہ لیا اور صرف 3586 ووٹ حاصل کئے جبکہ کل ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 76961 تھی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|