پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمن

دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر آگئی ہیں‘ وزرات اطلاعات کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمن دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر آگئی ہیں اور مشیر داخلہ رحمان ملک نے ان کو عوامی جلسوں میں جانے سے منع کیا ہے‘ رحمان ملک نے ان کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دریں اثناء بعض وفاقی وزرائپر حملوں کی دھمکیوں کی اطلاعات کے بعد پاک سیکرٹریٹ ‘ ان وزراء کے ذاتی اور گھروں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ پاک سیکرٹریٹ میں بھی سیکورٹی سخت کر کے غیر متعلقہ افراد اور پرائیویٹ گاڑیوں کے سیکرٹریٹ میں داخل ہو نے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے با خبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف‘ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سلمان فاروقی ‘ مشیر داخلہ رحمن ملک ‘ وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان اوروفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط اور فون کالز موصول ہوئی ہیں جس کے بعد وفاقی وزراء نے بدھ کو الگ الگ اجلاس طلب کیے اور دھمکی آمیز خطوط اور فون کا لز کا جائزہ لیا گیا ان اجلاسوں میں وزارت داخلہ کے حکام بھی شریک تھے بعد میں وزارت داخلہ نے سیکورٹی کے خدشے کے پیش نظر ان وزراء کی ذاتی سیکورٹی بڑھا دی ہے