|
شیڈول کے مطابق شفاف انتخابات اولین ترجیح ہے،صدر پرویز

05-11-07, 07:56 AM
صدر جنرل پرویزمشرف نے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد حکمراں جماعت سے پہلی ملاقات میں واضح کیاکہ سابقہ شیڈول کے مطابق صاف و شفاف انتخابات کا انعقاداولین ترجیح ہے۔لیکن حکمراں جماعت اس حوالے سے تقسیم نظر آتی ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ انتخابات کا حتمی فیصلہ ایک ہفتے میں کر لیا جائے گا ۔ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں وزیر اعظم شوکت عزیزاور حکمراں جماعت کے سربراہ چوہدری شجاعت بھی موجود تھے۔ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایمرجنسی کو طول نہیں دیا جائے گا۔انتخابی شیڈول کے حوالے سے حکمراں جماعت کی کوئی متفقہ رائے نہیں ہے اس لئے اس پر ملاقات میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ایک گروپ کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی مدت 6ماہ تک بڑھائی جائے جبکہ دوسرے گروپ کا کہنا ہے کہ انتخابات کو بغیر کی التوا کے فوری منعقد کیا جائے ۔پہلے گروپ کا کہنا ہے کہ 6ماہ کا عرصہ حالیہ کئے گئے انتہائی اقدامات کے اثرات کو کم کر دے گااور حکمراں جماعت کو انتخابات کی بھر پور تیاری کیلئے مزید وقت مل جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ متحدہ قومی موومنٹ فوری انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہے جبکہ شجاعت کی مسلم لیگ میں اس معاملے پر متحد نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صدر فوری انتخابات کے حق میں ہیں لیکن ق لیگ کاانتخابات کا مخالف گروہ ان کا ساتھ نہیں دے رہا ۔اعلیٰ سطحی اجلاس میں حکومت کی جانب سے میڈیا کو کنٹرول اور ریگولیٹ کرنے کیلئے جاری نئے قوانین پر بحث کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت اور میڈیا با س کے درمیان ہونیوالے رابطوں کے بعد ان کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع ابلاغ کو پابند کیا جائے گا کہ وہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے حوالے سے بنائے گئے قانون کی پاسداری کرے۔ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں کئی وفاقی وزراء بھی شریک تھے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|