لندن (پ ر) مرکزی جمعیت علمائے پاکستان اور سنّی اتحاد پاکستان کے صدر صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم ایم این اے آج دوپہر ہیتھرو ایئرپورٹ، لندن پہنچیں گے۔ مقامی اراکین و رہنما ان کا استقبال کریں گے۔ شام کو وہ جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں شب برات اور عرس غازی قلندر سے خطاب کریں گے۔ برطانیہ کے مختصر دورہ میں وہ مختلف شہروں میں سنّی اتحاد کونسل برطانیہ و یورپ کے اہتمام جلسوں سے خطاب کریں گے۔