واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صارفین کی اجازت کے بغیر پی ٹی سی ایل کوئی پیکج نافذ نہ کرے، پی ٹی اے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-12-07, 11:18 AM   #1
صارفین کی اجازت کے بغیر پی ٹی سی ایل کوئی پیکج نافذ نہ کرے، پی ٹی اے
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 08-12-07, 11:18 AM

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پی ٹی سی ایل کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مستقبل میں صارفین کی اجازت کے بغیر کسی بھی پیکج کو نافذ نہ کرے اور نہ ہی اتھارٹی سے پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی ٹیرف پیکج کو متعارف کرائے۔ یہ ہدایات پی ٹی سی ایل کی طرف سے یکم دسمبر 2007کو ”پاکستان پیکج“ کے اعلان کے تناظر میں جاری کی گئی ہیں جس میں تمام پی ٹی سی ایل نمبروں پر اس پیکج کو 199 روپے ماہانہ کے چارجز پر از خود شروع کردیا گیا ہے۔ صارفین کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی اے نے پی ٹی سی ایل کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جن صارفین نے اس پیکج کو نہیں اپنایا اور جن کا ماہانہ این ڈبلیو ڈی بل 200روپے سے کم ہوگا۔ متعلقہ مہینوں میں ان سے 199 روپے چارج نہیں کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں مذکورہ پیکج کا دورانیہ بھی کم کرکے 60دن کرنے اور اس میں مزید توسیع نہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ پی ٹی سی ایل کے اعلان کے مطابق یہ پیشکش محدود مدت تک کیلئے تھی اور قابل توسیع تھی جبکہ مدت اب 2ماہ کردی گئی ہے۔ اتھارٹی نے پی ٹی سی ایل کو مستقبل میں پی ٹی اے کی پیشگی منظوری کے بغیر کسی بھی پروموشن یا ٹیرف پیکج کا اجرا/اعلان نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور آئندہ پیکج /پیکجز کی مکمل تفصیلات دس دن پہلے پی ٹی اے کو فراہم کی جائیں گی۔ پی ٹی سی ایل کو صارفین کی منظوری کے بغیر آئندہ ایسے پیکجز کی پری ایکٹیویشن سے بھی روک دیا گیا ہے۔ قبل ازیں وائرلیس لوکل لوپ کمپنیوں نے پی ٹی سی ایل کے نئے پیکج پر اعتراضات داخل کئے تھے جس کی سماعت کے بعد پی ٹی اے نے پی ٹی سی ایل کو پابند کیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 444
Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
زبیر اسد (29-04-09)
جواب

Tags
پاکستان, مکمل, متعارف, اسلام, صارفین


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پی ٹی اے کی ہدایت پر 70لاکھ غیر قانونی سمیں آج سے بند کرنیکا فیصلہ champion_pakistani موبائل ہی موبائل 1 23-05-08 04:07 PM
کسی بھی ٹی وی چینلز کی نشر یات بلاک کر نے کی اجازت نہیں دینگے ،شیری رحمن عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 08:15 AM
پی ٹی اے نے تجارتی اور کمیونٹی کی بنیاد پر موبائل فون سروس کی اجازت دیدی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:21 AM
پیپلز پارٹی نے پہلے بھی ملک توڑا، اب بھی اسی ایجنڈے پر گامزن ہے،پر ویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:05 AM
ایمرجنسی کے خلاف مختلف شہروں میں اے پی ڈی ایم،پیپلز پارٹی اور اے این پی کے مظاہرے خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:05 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger