واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صحافیوں، سرکاری ملازمین اور فنکاروں کے لئے این او سی کے بغیر بھارتی دورے پر پابندی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-02-11, 04:27 AM   #1
صحافیوں، سرکاری ملازمین اور فنکاروں کے لئے این او سی کے بغیر بھارتی دورے پر پابندی
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 25-02-11, 04:27 AM

15 مارچ سے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا، رحمن ملک کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
اسلام آباد (طاہر خلیل) حکومت نے این او سی کے بغیر صحافیوں، سرکاری ملازمین اور فنکاروں سمیت عام لوگوں کے بھارت سفر پر پابندی لگا دی ہے۔ وزارت داخلہ میں جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملکی سلامتی اور قومی وقار کے تحفظ کی خاطر سرکاری ملازمین، صحافیوں اور فنکاروں کے غیرملکی دوروں کو باضابطہ بنایا جائے گا۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 مارچ سے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا اور یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ بھارت جانے والے تمام لوگوں کو وزارت داخلہ سے این او سی لینا ضروری ہوگا۔ اس ضمن میں خارجہ، ثقافت، تعلیم اور اطلاعات و نشریات وزارتوں سے تفصیلات طے کرنے کے بعد ضروری ہدایات جاری کردی جائیں گی۔ سرکاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ غیرملکی سفر پر جانے والے افراد کو متعلقہ ملکی قوانین پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ وزیرداخلہ رحمن ملک نے ایک روز قبل قومی اسمبلی میں فنکاروں کے غیرملکی دوروں کے لئے این او سی لازمی قرار دیا تھا۔ راحت فتح علی خان اور وینا ملک کے بھارت کے حالیہ دوروں میں پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچنے کے بعد حکومت کو یہ اقدام کرنا پڑا تھا۔ تاہم اب اس فہرست میں صحافیوں اور سرکاری ملازمین کو بھی شامل کردیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں بلیو پاسپورٹ رکھنے والے تمام سرکاری ملازمین کو غیرملکی سفر اور پہلے مرحلے میں بھارت جانے سے قبل جس کا اطلاق 15 مارچ سے شروع ہوگا سے قبل متعلقہ اپنی اور داخلہ وزارتوں کا این او سی حاصل کرنا ہوگا جبکہ صحافت اور میڈیا کے شعبے سے وابستہ افراد کو وزارت اطلاعات، غیرملکی سکالر شپ پر جانے والوں کو وزارت تعلیم سے اور وزارت ثقافت سے این او سی لینا ہو گا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,483
شکریہ: 1,537
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 139
Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, پہلے, پاکستان, وقار, وزیر, قوانین, میڈیا, ملک, این, اسلام, اعلیٰ, بھارت, تعلیم, جانے, جائیں, جائے, خلیل, خان, سفر, شروع, عملدرآمد, غیرملکی, صحافت, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی یتیموں نے حکومت غیر مستحکم کرنے کیلئے سیاسی اداکاروں سے گٹھ جوڑ کر لیا ہے: زرداری جاویداسد خبریں 0 01-10-10 07:27 PM
پاکستانی مردوں کی غیرت گوارہ نہیں کرتی Haya 786 اپکے کالم 31 30-09-09 11:37 AM
ترکِ تعلق سہی غیروں سی گفتگو رھنے دو Haya 786 شعر و شاعری 11 25-10-08 09:09 PM
آئی سی سی کے وفد کو حکومتی اہلکاروں کی بریفنگ champion_pakistani کرکٹ 1 14-07-08 09:26 PM
غیراعلانیہ سیاسی پابندیوں کے باعث ہزاروں کارکن گرفتار اور روپوش ہیں، مہاجر قومی موومنٹ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:48 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger