|
صدر، وزیراعظم ملاقات،بینظیر سے مفاہمت،انتخابات اور ضابطہٴ اخلاق پر تبادلہٴ خیال

26-10-07, 11:03 AM
اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیراعظم شوکت عزیز نے جمعرات کو صدارتی کیمپ آفس راولپنڈی میں صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کی اور ان سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال‘ آئندہ عام انتخابات‘ بے نظیر سے مفاہمت‘ انتخابی ضابطہ اخلاق‘ سوات میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم قومی امور پر تبادلہٴ خیال کیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ دونوں رہنماؤں نے سانحہ کارساز کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ حکومت اس واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائے گی اور پاکستانی سیکیورٹی ادارے ہی اس سانحہ کی تحقیقات کریں گے کسی غیر ملکی ادارے کو تحقیقات میں شامل نہیں کیا جائیگا ۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے عام انتخابات 2007-08کیلئے انتخابی ضابطہٴ اخلاق کو اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس پر تمام سیاسی جماعتوں کو عمل کرنا چاہئے اور وہ الیکشن کمیشن سے تعاون کریں تاکہ پرامن ماحول میں انتخابات کا انعقاد ہو اور حکومت سیکیورٹی کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے گی۔ صدر مشرف نے کہاکہ سوات میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو نشانہ بنایا جارہاہے جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جو قانون ہاتھ میں لے رہے ہیں۔ صوبائی حکومت کی درخواست پر سیکورٹی فورسز کو علاقے میں بھیجا گیاہے۔ پیپلزپارٹی سے مفاہمت کے حوالے سے صدر مشرف نے واضح کیا کہ مفاہمتی آرڈیننس کا فائدہ سب سیاسی جماعتوں کو ہوگا کسی ایک کو نہیں اور اس وقت الزام تراشی کی سیاست سے گریز کیا جانا چاہئے ۔ وزیراعظم شوکت عزیز نے شمالی علاقہ جات کے لئے آئینی اصلاحات کے پیکج کے اعلان پر صدر مشرف کو مبارک باد دی اور کہاکہ اس سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہونگے اور شمالی علاقوں کی ترقی اور وہاں کے لوگوں کی خوشحالی میں بڑی مدد ملے گی۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|