واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صدرپرویزنے سابق وزیراعظم کیلئے بے مثال مراعات کا بل نظراندازکردیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-10-07, 11:12 AM   #1
صدرپرویزنے سابق وزیراعظم کیلئے بے مثال مراعات کا بل نظراندازکردیا
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 26-10-07, 11:12 AM

اسلام آباد(رپورٹ/رؤف کلاسرا)جنرل پرویز مشرف نے وزارت پارلیمانی امورکی جانب سے بھیجے گئے اس بل کو بلا تکلف نظراندازکردیاہے کہ 15نومبرکوایوان وزیراعظم کی پرتعیش رہائشگاہ چھوڑنے کے بعد سابق ہوجانے والے وزیراعظم کیلئے تاحیات تنخواہ کا 80 فیصد بطورپنشن ،ڈیوٹی فری کار،اپنے ،بیوی اورزیرکفالت بچوں کیلئے سفارتی پاسپورٹ ،ہتھیاریاگولہ بارود رکھنے سے متعلق پاکستان آرمزآرڈیننس 1965یا اُس وقت نافذ قانون کی دفعات سے استثنٰی،ملک بھر میں سرکاری مہمان خانوں،ریسٹ ہاؤس اورسرکٹ ہاؤس تک بلامعاوضہ رسائی،سرکاری خرچ پر ذاتی مکان میں ٹیلی فون کی تنصیب اور مالی سال کے دوران 60ہزار روپے تک کی مفت کال کی سہولت،گریڈ 18کے ایک پرائیوٹ سیکرٹری کی خدمات،1 سیکورٹی گارڈ، ڈرائیور ، با و ر چی کی تاحیات سہولت،اپنے،بیوی اورزیرکفالت بچوں کیلئے ملک اوربیرون ملک تاحیات مفت طبی سہولت،تاحیات مفت سرکاری رہائش اور اگر سرکاری رہائش دستیاب نہیں ہے تو 50 ہزار روپے ماہوارکرایہ،2ہزاریونٹ تک ماہانہ بجلی اور10ایچ ایم 3تک گیس کی سہولت،گھریلواشیاء اورکاغذات وکتابوں کی منتقلی کیلئے ایک لاکھ روپے ، 20ہزار روپے ماہانہ کارالاؤنس یاوہ رقم جو اس مقصد سے وفاقی حکومت وقتاًفوقتاً منظورکرے بشمول ان تمام مراعات پر کسی قسم کا انکم ٹیکس ناقابل ادائیگی ہوجیسی بے مثال مراعات اور فوائد کی منظوری دی جائے۔حتٰی کہ وزیراعظم کی” بیوہ“کیلئے بھی ان تمام فوائد ومراعات کی تجویز دی گئی ہے اوراس میں خاوندیعنی سابق وزیراعظم کی موت کی صورت میں پنشن بھی شامل ہے۔سابق وزیراعظم کیلئے ان تمام بھاری اخراجات کی ادائیگی وفاقی حکومت کے کنسولیڈیشن فنڈسے کی جانے کی تجویزدی گئی ہے،دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تمام مراعات وفوائد سے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کو محروم کرنے کیلئے جنرل پرویز مشرف کو مجوزہ بل کاجو مسودہ بھیجاگیاتھااس میں کہاگیاہے کہ صرف وہ شخص جوکم از کم ایک سال تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہاہووہی ان فوائد کا حقدارہوگا۔جس کا مطلب یہ ہے کہ شجاعت حسین جن کا ایوان وزیراعظم میں قیام بمشکل 30دن رہاوہ ان تمام فوائد سے محروم ہوجائیں۔ان مراعات و فوائد کے حصول کیلئے صدر کے سیکرٹریٹ کو متعددیاددہانیاں کرائی گئیں تاکہ اس سلسلے میں اعلامیہ جاری ہوسکے لیکن کہاجاتاہے کہ جنرل پرویز نے اس بل کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیااورشوکت عزیز کو بلواسطہ طور پر یہ پیغام دیاکہ یہ ممکن نہیں ہوسکتاکہ سابق وزیراعظم کیلئے اتنی بھاری مراعات کی منظوری دی جائے، دی نیوز کے پاس موجود بل کی کاپی کے مطابق وزیراعظم کیلئے 23 نئی مراعات اور فوائد کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔قبل ازیں پارلیمانی امورکی وزارت میں تیاری کے بعد 5صفحات پر مبنی خفیہ بل،جس میں فوائد ومراعات کی ایک طویل فہرست شامل ہے،وزیراعظم سیکرٹریٹ سے صدر پرویز کو بھیجاگیاتھا۔جنرل پرویز اس کی منظوری دے دیتے تواسکو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے سامنے رکھاجاتاجس کی صدارت شوکت عزیز خودکرتے ہیں۔کابینہ سے منظوری کے بعد اس بل کو پارلیمنٹ میں لایاجاتاتاکہ قانون سازی کی جاسکے کیونکہ ان مراعات کی منظوری کیلئے ملکی قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے۔شوکت عزیز پاکستان کی تاریخ کے امیر ترین پارلیمنٹرین ہیں کیونکہ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دیے گئے اپنے ٹیکس ریٹرن میں اپنی جائیدادکی مالیت 7ارب روپے ظاہرکی تھی۔دی نیوزکے رابطہ کرنے پر پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن نیازی نے تصدیق کی کہ پارلیمانی امورکی وزارت میں مذکورہ بل کی نوک پلک درست کرنے کے بعداسے وزیراعظم سیکرٹریٹ بھیجاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ وزارت قانون وانصاف کی طرف سے اس بل کا بغورجائزہ لیے جانے کے بعدا سے ایوان وزیراعظم سے ایوان صدر بھیجاگیاتھاتاکہ پارلیمنٹ سے رسمی قانون سازی سے قبل اس کی منظوری لی جاسکے لیکن انہوں نے کہاکہ اس بل کو ابھی تک ایوان صدر سے کلیئر نہیں کیاگیاہے۔تاہم انہوں نے وزیراعظم کیلئے فوائد ومراعات کی قانون سازی کاشدومد سے دفاع کیااورکہاکہ سابق وزیراعظم کو مراعات دیناغیر قانونی نہیں ہے کیونکہ یہ پوری دنیامیں ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ اس مسئلے پر ہرگز افتراپردازی نہیں کی جانی چاہیے کیونکہ یہ کسی خاص شخص سے مخصوص نہیں ہے اور جو بھی وزیراعظم ہوگاوہ ان فوائد کا حق دارہوگا۔ڈاکٹر شیرافگن نے کہاکہ وہ جنرل پرویز سے ایک مرتبہ پھر بات کریں گے تاکہ معلوم کیاجاسکے کہ مراعات کی منظوری کے بل کا کیابنا۔ دریں اثناء وزیراعظم کی پنشن اور مراعات اور فوائد ایکٹ نامی بل پر ایک نظر ڈالنے سے واضح طورپر یہ نظر آتا ہے کہ اگر یہ منظور ہوجائے تو اس سے فوری طورپر فائدہ اٹھانے والوں میں شوکت عزیز اور ظفر اللہ جمالی ہونگے کیونکہ اس میں صرف اُن وزراء اعظم کو مجوزہ طورپر فوائد دینے کیلئے کہا گیا ہے جو اکتوبر2002ء کے بعد وزیراعظم بنے ہیں ۔ بے نظیر بھٹو اور نوازشریف کو ان وزراء اعظم کی فہرست سے نکالنے کیلئے جو اس مجوزہ قانون سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ایک خصوصی کلاز شامل کی گئی ہے ۔ مجوزہ قانون میں جو شق شامل کی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ یہ فوائد ہر اس شخص کیلئے ہونگے جو اکتوبر2002ء کے بعد آئین کی دفعہ 91کے تحت وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہا ہو اور اس کے عہدے کی مدت ایک سال سے کم نہ رہی ہو اور نہ ہی اسے آئین کی خلاف ورزی یا بدعملی پر عہدے سے ہٹایا گیا ہو۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 380
Reply With Quote
جواب

Tags
فری, پاکستان, وزیراعظم, نیوز, مفت, موت, منتقلی, ممکن, معلوم, اللہ, امیر, اسلام, بے نظیر, بچوں, خلاف, خصوصی, سال, شخص, عزیز, صفحات, صدارت, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عمرےکےویزے muhammad asif virani گپ شپ 7 19-09-09 03:51 PM
اب کیا کراچی کے لیے ویزہ کی ضرورت ہوگی ؟ مزمل فاروق سیاست 99 11-06-09 11:21 PM
سابق صدر پرویزمشرف کراچی پہنچ گئے ابن جلال خبریں 5 21-09-08 07:10 AM
برطانیہ نے میرج ویزہ کیلئے عمر کی حد 18 سے بڑھا کر 21 برس کر دی Real_Light خبریں 0 27-07-08 03:45 PM
ویزہ - طاھر ویب سائٹس کا جائزہ 5 17-02-08 10:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger