واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صدرکیساتھ وزیرخارجہ ہمسفر تھے نہ کوئی اور،دورئہ امریکا کی سرکاری حیثیت کیا تھی؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-01-11, 06:23 AM   #1
صدرکیساتھ وزیرخارجہ ہمسفر تھے نہ کوئی اور،دورئہ امریکا کی سرکاری حیثیت کیا تھی؟
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 20-01-11, 06:23 AM

اسلام آباد (فاروق اقدس+نامہ نگار خصوصی) صدر آصف علی زرداری جو پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے سے آنجہانی رچرڈ ہالبروک کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے امریکہ گئے تھے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اپنے دورہ امریکہ کے دوران صدر نے واشنگٹن میں انتہائی اہم ملاقاتیں کیں اور مصروفیات سے بھرپور وقت گزارا اور امریکی صدر باراک اوباما، سی آئی اے کے سربراہ نیون پینٹا اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سمیت کئی دوسری شخصیات سے ان کی ملاقاتیں غیرمعمولی اہمیت کی حامل ہیں۔ اسی طرح انہوں نے دبئی میں قیام کے دوران ابوظہبی میں ہونے والی عالمی توانائی سربراہ کانفرنس میں بھی شرکت کی لیکن زرداری کا دورئہ امریکہ اور ابوظہبی اس حوالے سے ابھی تک زیربحث ہے کہ ان کے اس دورے کی سرکاری حیثیت کیا تھی؟ کیونکہ اس نوعیت کے دوروں پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ان کے ہمراہ نہیں تھے بلکہ وزارت خارجہ کہ وہ افسران ہیڈ آف سائٹ کے غیرملکی دوروں پر جن کی موجودگی ناگزیر ہوتی ہے وہ بھی صدر کے اس دورے میں شامل نہیں تھے۔ اسی طرح وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کا کوئی رکن بھی صدر کا ہمسفر نہیں تھا۔ بعض ذرائع کے حوالے سے یہ خبریں اخبارات میں شائع ہوئی ہیں کہ آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل شجاع پاشا واشنگٹن میں صدر کی بعض مصروفیات میں ان کے ہمراہ تھے لیکن عسکری ذرائع نے اس بارے میں سرکاری طور پر کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ اگر اس دورے کی نوعیت کی بحث میں پڑے بغیر صدر آصف علی زرداری کی امریکی صدر سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتوں کو پیش نظر رکھا جائے تو یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ اگر ان کا یہ دورہ غیرسرکاری نہیں تھا تو اس پر انہوں نے بھرپور انداز سے اسے بامقصد بتایا اور صورتحال سے فائدہ اٹھایا۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے دور اقتدار میں 2004ءسے لے کر 2007ءتک بھارت کے ساتھ اعلانیہ تعلقات کے ساتھ ساتھ بیک چینل ڈپلومیسی کے حوالے سے کئی معاملات کئے اس دوران انہوں نے آگرہ میں بھارتی وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کیں اور باضابطہ مذاکرات کے علاوہ بعض خاموش معاہدے بھی کئے لیکن وزارت خارجہ میں اس ساری پیشرفت، معاہدوں اور مخفی ملاقاتوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کے افسران کو بعض دقتوں کا بھی سامنا ہے۔ چنانچہ اس تناظر میں جبکہ صدر مملکت کے دورئہ واشنگٹن میں وزارت خارجہ کے حکام ان کے اس دورے کے حوالے سے قطعی طور پر بے خبر ہیں اس امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا کہ مستقبل قریب میں اس حوالے سے وزارت خارجہ کو دشوار صورتحال پیش آئے اور اس پس منظر میں اگر شمالی وزیرستان کے حوالے سے کوئی اہم پیش رفت ہوئی ہے تو اس پر بھی قیاس آرائیوں کا امکان بڑھ جائے گا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,483
شکریہ: 1,537
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 108
Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, ہمسفر, پاکستان, وقت, واشنگٹن, وزیر, وزیراعظم, چینل, نظر, مائیکرو, انداز, امریکہ, اسلام, بے, خصوصی, دبئی, زرداری, سافٹ, علی, عالمی, عسکری, غیرملکی, غیرمعمولی, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل کے ساتھ ایک دن گوہر خبریں 1 11-09-09 10:27 PM
حاضر ہے ایک غزل نئے تخلص کیساتھ۔ ایم اے راجا شاعروں کی بیٹھک 3 19-05-08 12:45 PM
حکمراں اتحاد صدر پرویز کیساتھ فاروق لغاری جیسا سلوک کرنے کیلئے تیار عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 07:49 AM
صدر نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لے لیاتو ان کیساتھ کام کرسکتے ہیں،امین فہیم،مواخذے کیلئے ہماری دو تہائی اکثریت نہیں، زرداری عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:25 AM
ججوں کی قربانی ضائع کرنا عدلیہ اور جمہوریت کیساتھ غداری ہو گی ،شہباز شریف خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:10 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger