|
صدرکے مستقبل سمیت تمام فیصلے آنیوالی پارلیمنٹ کریگی ،نگراں وزیر اعظم

24-02-08, 12:09 PM
صدرکے مستقبل سمیت تمام فیصلے آنیوالی پارلیمنٹ کریگی ،نگراں وزیر اعظم
لاہور(جنگ نیوز) نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے شفّاف انتخابات کروا کر اپنا وعدہ پورا کردیا ہے صدر کے مستقبل سمیت تمام فیصلے اور اقدامات آنے والی پارلیمنٹ کرے گی ۔ انتقال اقتدار کا مرحلہ جلد مکمل ہوجائے گا۔ پاکستان کوغربت اور مہنگائی کے دو بڑے چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کیلئے حکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے ۔ تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور ٹیکنیکل ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی میں بیت المال کے زیر اہتمام طلبا وطالبات میں اسکالرشپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|