|
صدر اور ملیر ٹاوٴن میں رین ایمرجنسی نافذ، سینٹرز کا قیام، عملے کی چھٹیاں منسوخ

05-01-08, 10:01 AM
صدر اور ملیر ٹاوٴن میں رین ایمرجنسی نافذ، سینٹرز کا قیام، عملے کی چھٹیاں منسوخ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل ٹاؤن نے کونسل کے اجلاس میں صفائی ستھرائی کا انتظام مع عملہ و مشینری شہری حکومت کو تفویض کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔ بعض ٹاؤنز نے بارشوں کی پیش گوئی کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کرکے ایمرجنسی سینٹر قائم اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد عوام کو ان کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔ عوامی نمائندوں کی مشاورت اور عوام کے تعاون کے ذریعے ترقیاتی کاموں کو طویل مدتی اور معیاری بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار کنوینر ٹاؤن کونسل شاہ فیصل ٹاؤن کریم الدین نے ٹاؤن کونسل شاہ فیصل ٹاؤن کے 23 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ٹاؤن کونسل کے اراکین سید عرفان حیدر زیدی، محمد عین الحق، ناظم جمال آفریدی، پریم چند، منور سلطانہ اور نصرت پروین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں اراکین کونسل شاہ فیصل ٹاؤن کی جانب سے سانحہ راولپنڈی کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی اور سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں اراکین ٹاؤن کونسل منور سلطانہ اور نصرت پروین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد Slgo-2001 کی شق 8/ذیلی شق 1 اور 2 کے تحت صفائی و ستھرائی کا انتظام مع عملہ و مشینری وغیرہ کے ضلعی شہری حکومت کو تفویض کرانے کی کونسل نے متفقہ طور پر منظوری دی۔ ناظم صدر ٹاؤن محمد دلاور نے محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں 7 جنوری سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کے تحت متوقع بارشوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچاؤ، برساتی پانی کی نکاسی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ٹاؤن میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے سینٹرز قائم کردیئے ہیں۔ اس سلسلے میں صدر ٹاؤن کے مرکزی دفتر واقع خیال داس پارک میں ایمرجنسی کنٹرول روم فون نمبر 9211390-9211429 قائم کیا گیا ہے۔ ٹاؤن ناظم نے متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی ٹاؤن آفیسر ہیلتھ فون نمبر 0300-2983494، چیف سینٹری انسپکٹر کلفٹن زون 0300-2455287، سی ایس آئی کھوڑی گارڈن زون 0300-2223438 اور سی ایس آئی گارڈن زون 0300-2263469 سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ متوقع بارشوں کے پیش نظر نگراں ناظم ملیر ٹاؤن شرافت علی نے غیر معینہ مدت کیلئے ملیرٹاؤن میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے محکمہ ایم اینڈ ای، محکمہ سولڈ ویسٹ اور محکمہ پارک سروسز کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ملیر ٹاؤن کی عوام بارش کے دوران کسی بھی قسم کی شکایات ٹیلیفون نمبر 4515803 پر درج کراسکتے ہیں۔ ناظم کورنگی ٹاؤن محمد عارف خان ایڈووکیٹ نے کورنگی تھانہ اور زمان ٹاؤن تھانے کا اچانک دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے 27 اور 28 دسمبر کو مختلف فیکٹریوں، شو روم، دکانوں سے لوٹے گئے مال کی برآمدگی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر لوٹا گیا سامان ملزمان سے برآمد کرنے اور ان کو گرفتار کرنے پر پولیس افسران اور اہلکاروں کی تعریف کی۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|