واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صدر بش کا فون،پرویز مشرف کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-05-08, 02:06 PM   #1
صدر بش کا فون،پرویز مشرف کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 31-05-08, 02:06 PM

صدر بش کا فون،پرویز مشرف کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان




اسلام آباد (نمائندگان جنگ) امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے صدر پرویز مشرف کو ٹیلی فون کرکے اپنی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکا، پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ ذرائع کے مطابق صدر بش نے امید ظاہر کی کہ صدر مشرف پاک، امریکا تعلقات بہتر بنانے میں اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ تعاون کو فروغ دینگے اور ہم جمہوریت کی مضبوطی چاہتے ہیں۔ امریکی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب صدر پرویز نے کہا کہ استعفیٰ دے رہا ہوں اور نہ ہی کہیں جا رہاہوں ،فرائض انجام دیتا رہوں گا،نثار میمن کے دیئے گئے عشائیے میں انہوں نے کہا کہ افواہوں کا مرکز لاہور ہے ، مخصوص سیاسی پارٹی لوگوں کو اشتعال دلا رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ چاہتا ہوں حکومت مدت پوری کرے۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان ڈینا پرینو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں پاک امریکا تعلقات اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں صدر پرویز مشرف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ بات چیت میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور اہم عالمی امور بھی زیر غور آئے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر بش نے خطے سے انتہا پسندی کے خاتمے کے سلسلے میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور اس سلسلے میں صدر پرویز مشرف کے ساتھ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سربراہان مملکت نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر بش نے کہا کہ امریکا‘ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی چاہتا ہے اور ہم نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں گے۔ اس دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر بش نے امید ظاہر کی کہ صدر مشرف پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں اپنا کردارادا کریں گے۔ ایوان صدر کے ذرائع نے امریکی صدر کی پاکستانی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب صدر پرویز نے اپنے استعفے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں استعفیٰ نہیں دے رہا اور اس قسم کی خبروں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے اور تمام افواہوں کا مرکز لاہور ہے۔سینیٹر نثار میمن کی جانب سے دیئے گئے عشائیے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ لاہور میں ایک مخصوص سیاسی پارٹی لوگوں کو اشتعال دلا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق میں اپنے فرائض انجام دوں گا ،انہوں نے واضح کیاکہ میں نے استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی کہیں جا رہا ہوں ،انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ موجودہ حکومت چلے کیو نکہ عوام نے اسے مینڈیٹ دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ملکی معاملات چلانا سیاستدانوں کا کام ہے۔ ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر چند ماہ میں 16 ارب ڈالر سے کم ہوکر 8 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔ غیرملکی سرمایہ کاری رک رہی ہے، حکومت کو صورتحال کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کرنا چاہئیں۔ عشائیہ میں مسلم لیگ (ق) اور اپوزیشن کی بعض دیگر جماعتوں کے ارکان بھی شریک ہوئے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 277
Reply With Quote
پرانا 02-06-08, 04:44 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,788
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: صدر بش کا فون،پرویز مشرف کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

اچھی معلومات دی ھے اپ نے جناب۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, موقع, موجودہ, خلاف, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
صدر پرویز استعفیٰ نہیں دینگے،پارٹی بدلنے والے نااہل ہوجائیں گے،پرویز الٰہی عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:29 AM
مسلم لیگ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہے،پرویز الٰہی عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 02:34 PM
ن لیگ زرداری کی نئی ٹیم بن گئی،شہباز شریف کارکنوں کو گھیراؤ جلاؤ کی ہدایت دیتے رہے،پرویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:23 AM
دو تہائی اکثریت کا خواب پورا نہیں ہوگا،صدر کے مواخذے کی بات کرنے والے ہوا میں تیز چلا رہے ہیں ،پرویز الٰہی عبدالقدوس خبریں 0 18-12-07 07:16 AM
میں،پرویز مشرف اور شوکت عزیز نشانہ بنے،شجاعت ،پرویز الٰہی اور اعجاز الحق پر حملے کیوں نہیں ہوئے،بینظیر خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 10:55 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger