واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صدر زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-12-11, 09:19 AM   #1
صدر زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے
مفتی مفتی آف لائن ہے 19-12-11, 09:19 AM

پاکستان کے صدر اور حکمران پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
وہ دبئی سے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے مسرور بیس پہنچے، جہاں سے انہیں ان کی رہائش گاہ بلاول ہاؤس پہنچایا گیا، صدر زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
سندھ کی صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد صدر زرداری وطن واپس آئے ہیں، ان کے مطابق صدر کی خیریت سے واپسی کے بعد قیاس آرائیاں کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔
صدر آصف علی زرداری اچانک طبیعت کی خرابی کے بعد چھ دسمبر کو دبئی روانہ ہوگئے تھے، جس کے بعد پاکستان کئی روز قیاس آرائیوں اور افواہوں چہ گومیوں اور قیاس آرایوں کی لپیٹ میں رہا تھا۔
صدر زرداری کی روانگی ایسے وقت ہوئی تھی جب سپریم کورٹ میں متنازعہ میمو گیٹ کی سماعت جاری تھی، پیر کی صبح جب وہ پاکستان پہنچے ہیں تو آج بھی سپریم کورٹ میں اس کیس کی سماعت ہورہی ہے۔ جس میں آرمی چیف جنرل کیانی، آئی ایس آئی کے سربراہ شجاع پاشا، میمو گیٹ کے مرکزی کردار منصور اعجاز اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی اپنے جواب دائر کرچکے ہیں جبکہ صدر زرداری سے بھی جواب طلب کیا گیا تھا جو ابھی تک دائر نہیں کیا گیا۔
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے دو روز قبل آرمی چیف جنرل کیانی سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد وزیر اعظم نے صحافیوں کے ایک گروپ کو بتایا تھا کہ ان کی ملاقات کے دوران صدر زرداری اور جنرل کیانی کا ٹیلیفون پر بھی رابطہ ہوا تھا۔
اس ٹیلیفون رابطے کے بعد صدر زرداری وطن واپس آئے ہیں، سندھ کے صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا صدر کی واپسی کی ڈیل کا نتیجہ ہے؟
منظور وسان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بارے میں ہی ہمیشہ یہ سوال اٹھایا جاتا ہے، اگر پیپلز پارٹی ڈیل میں یقین رکھتی تو ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو زندہ ہوتے۔
پیپلز پارٹی کے حلقوں کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کراچی میں بلاول ہاؤس میں چند روز آرام کریں گے، جس کے بعد یہ بھی امکان ہے کہ وہ ستائیس دسمبر کو لاڑکانہ میں بینظیر بھٹو کی چوتھی برسی کی تقریبات میں شریک ہوں یہ بھی ممکن ہے کہ اس موقعے پر وہ پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں اور اپنے موقف سے آگاہ کریں۔

بی بی سی اردو ڈاٹ کام
__________________
کعبے کے بَدرُالدّجٰی تم پہ کروڑوں درود ♥ شافع روزِ جزا تم پہ کروڑوں درود
اور کوئی غیب کیا تم سے نہاں ہو بھلا ♥ جب نہ خدا ہی چُھپا تم پہ کروڑوں درود

صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وسلم

 
مفتی's Avatar
مفتی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 540
شکریہ: 489
308 مراسلہ میں 689 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 77
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مفتی کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (19-12-11), محمد یاسرعلی (19-12-11), مرزا عامر (19-12-11), احمد نذیر (19-12-11)
پرانا 19-12-11, 10:33 AM   #2
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,666
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ویسے لگتا تو یہی ہے کہ کیانی صاحب کی تسلی کے بعد ہی ساب بہارد واپس آئے ہیں۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (19-12-11), احمد نذیر (19-12-11)
پرانا 19-12-11, 11:10 AM   #3
Member
اجنبی
 
محمدثاقب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
عمر: 27
مراسلات: 83
کمائي: 1,285
شکریہ: 137
47 مراسلہ میں 72 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم
محمدثاقب آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدثاقب کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد نذیر (19-12-11)
پرانا 19-12-11, 09:54 PM   #4
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لاحول ولاقوۃ الا بااللہ
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-12-11, 06:42 PM   #5
Senior Member
 
مفتی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 540
کمائي: 7,068
شکریہ: 489
308 مراسلہ میں 689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

موصوف واپس کب جارہے ہیں ؟
مفتی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-12-11, 09:20 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 423
کمائي: 13,752
شکریہ: 82
308 مراسلہ میں 834 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زرداری کے آنے کا ایک بار پھر افسوس
قاسم شاہ آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger