واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صدر زرداری سے چوہدری شجاعت کی ملاقات،نئے سیاسی منظر نامے پر تبادلہ خیال

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-03-11, 06:23 AM   #1
صدر زرداری سے چوہدری شجاعت کی ملاقات،نئے سیاسی منظر نامے پر تبادلہ خیال
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 12-03-11, 06:23 AM

اسلام آباد (طاہر خلیل) قومی سیاست میں ڈرامائی موڑ آ گیا ہے جس کے نتیجے میں نیا سیاسی منظر نامہ واضح ہو رہا ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں جمعہ کو ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے عشایئے پر ملاقات کی۔ وفد میں سنیٹر وسیم سجاد چوہدری پرویز الٰہی انجینئر امیر مقام کامل علی آغا میاں ریاض حسین پیرزادہ اور سردار غوث بخش مہر شامل تھے جبکہ پی پی پی کی جانب سے صدر کے ہمراہ امتیاز صفدر وڑائچ ظاہر شاہ رخسانہ بنگش فوزیہ حبیب فرحت اللہ بابر اور ڈاکٹر قیوم سومرو ملاقات میں موجود تھے۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ (ق) لیگ اور حکمران پی پی پی کی قیادت کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطح کا رابطہ تھا جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کے سیاسی منظر نامے پر کھل کر بات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی کی دو متحارب پارٹیاں ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل اور لوٹا کریسی کے خاتمے پر متفق ہو گئی ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے واضح انداز میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کسی بھی سطح پر حکومت گرانے کی مہم جوئی کا حصہ نہیں بنے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں اور جمہوری عمل میں کوئی رُکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔ دونوں جماعتوں میں اس امر پر بھی اتفاق ہوا ہے کہ سیاسی نظام غیرمستحکم کرنے اور جمہوری عمل میں رُکاوٹ پیدا نہیں ہونے دی جائیگی۔ ملک میں تحمل برداشت رواداری کے سیاسی کلچر کو فروغ دینگے اور قومی سیاست کو محاذ آرائی اور تصادم سے بچائیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ صدر زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہلی رسمی ملاقات میں نئے سیاسی کلچر کی نمو کیلئے بعض رہنماءاصول طے پا گئے ہیں جس سے قومی منظر نامے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے بیک ڈور سیاسی رابطے جاری تھے۔ ان رابطوں کے پیچھے وزیر قانون و پارلیمانی اُمور ڈاکٹر بابر اعوان اور صدر کے معاون ڈاکٹر قیوم سومرو شامل تھے۔ ڈاکٹر بابر اعوان کی چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے حالیہ دنوں میں چار ملاقاتیں ہوئی تھیں۔ پنجاب میں حکومت سے پی پی پی کو الگ کرنے کے بعد پی پی پی اور مسلم لیگ (ق) کی مشترکہ اپوزیشن کی حکمت عملی بھی ایوان صدر کی ملاقات میں زیربحث آئی ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ صدر نے ملاقات میں کہا ہے کہ وہ پنجاب میں چھانگا مانگا کی سیاست کے مخالف ہیں اور اس کا اظہار پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں ماضی کی تلخ سیاست کو فراموش کرکے مستقبل کیلئے ایک نیا سیاسی کلچر وضع کرنے پر رضامند ہوئی ہیں جس کے اثرات آنے والے دنوں میں ابرآلود سیاسی مطلع کو صاف کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,484
شکریہ: 1,537
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 70
Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کلچر, پہلی, پہلے, پاکستان, وزیر, ملک, اللہ, انداز, امیر, اسلام, اعلیٰ, حصہ, خلیل, دی, زرداری, سیاست, سردار, غوث, صفدر, صورتحال, صاف, صدارتی, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نیا سیاسی منظر نامہ، بابر اعوان کا شجاعت اورپرویز الٰہی سے فون پر رابطہ گلاب خان خبریں 0 15-12-10 05:14 AM
مستقبل پاکستان (ایک نئی سیاسی جماعت) shafresha خبریں 4 01-10-10 06:46 PM
کوئٹہ میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کے سربراہ ہلاک، واقعہ کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ابن جلال خبریں 2 26-01-09 04:35 PM
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:49 PM
کسی سیاسی جماعت کو وکلا تحر یک پر اثر انداز نہیں ہو نے دینگے،بار کونسلوں ک عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:42 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:39 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger