|
صدر زرداری نجومیوں کے مشورے کے پیش نظر سلمان تاثیر کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کرسکے

06-01-11, 04:03 AM
کراچی (ثناءنیوز ) صدر آصف علی زرداری ، 13 جنوری تک ساحل سمندر کے قرےب رہنے کے مشورہ کے پےش نظر مقتول گورنر سلمان تاثےر کی نماز جنازہ مےں شرکت نہ کر سکے ۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو ان دنوں پہاڑوں سے دور اور ساحل سمندر کے قرےب رہنے کا مشورہ نجومےوں کی جانب سے دےا گےا ۔ ان دنوں سمندر سے دور ہونے پر ان کو نقصان پہنچنے کی پےش گوئی کی گئی ہے ۔ نجومےوں کے مشورہ پر ہی صدر آصف علی زرداری کراچی مےں ساحل سمندر کے قرےب ٹھہرے ہوئے ہےں ۔ اسی وجہ سے گزشتہ روز مقتول گورنر سلمان تاثےر کی نماز جنازہ مےں شرکت نہ کر سکے ۔ صدر آصف علی زرداری کی طرف سے فرےال تالپور نے مقتول سلمان تاثےر کی آخری رسومات مےں ان کی نمائندگی کی ۔دریں اثناءپیپلز پارٹی کے قریبی حلقوں نے بتایا ہے کہ صدر زرداری توہمات پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی نجومیوں سے ان کا کوئی تعلق ہے۔کراچی میں ان کی پہلے سے ہی بے شمار مصروفیات طے ہیں۔ اس لئے صدر لاہور نہیں جاسکے۔
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,484
شکریہ: 1,537
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|