واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صدر زرداری کی خواہش پر امریکیوں کےلئے ویزا پالیسی میں چھوٹ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-11-10, 05:01 AM   #1
صدر زرداری کی خواہش پر امریکیوں کےلئے ویزا پالیسی میں چھوٹ
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 14-11-10, 05:01 AM

دفتر خارجہ اور سیکورٹی ایجنسیز تشویش میں مبتلا ،وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی


اسلام آباد (انصار عباسی) ویزہ پالیسی میں امریکی حکام کو حالیہ دی گئی غیر معمولی چھوٹ صدر زرداری کی ذاتی خواہش ہے اور اس کےلئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی جبکہ وزیراعظم کا رد عمل ایوان صدر کی توقعات کے عین مطابق رہا۔ نئی پالیسی نے دفتر خارجہ اور سیکورٹی ایجنسیوں میں موجود کئی افراد کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارتخانہ بغیر سیکورٹی کلیئرنس کے بے تحاشہ ویزے جاری کر رہا ہے، امکان ہے کہ نئی پالیسی پر نظر ثانی کی جائے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کے پاکستان آنے امریکی ملکی سلامتی کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔ دفتر خارجہ کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ نئی پالیسی کے عملدرآمد کے بعد سے ہفتہ وار تعطیل سمیت صرف 2دنوں میں امریکی شہریوں کو 400ویزے جاری کئے گئے۔ واضح رہے کہ اس نئی پالیسی نے واشنگٹن میں موجود امریکی سفارتخانے کو اختیار دیدیا ہے کہ وہ امریکیوں کا کیس پاکستانی حکام کو بھیجے بغیر ایک سال کا ویزہ جاری کردے۔ بلیک واٹر اور ڈائن کور کے اہلکار وں کی ملک میں موجودگی کے حوالے سے قومی اور بین الاقوامی میڈیا میں آنے والی خبروں کے بعد سے پاکستانی حکام ملکی مفاد کے تحفظ کےلئے پاکستان آنے والے امریکیوں کی مناسب چھان بین کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ذرائع نے انکشاف کیاکہ نئی پالیسی کے 6 ہی ہفتوںمیں واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے جاری کئے گئے ویزوں کی تعداد اس پالیسی کے عملدرآمد سے قبل 6ماہ میں جاری کردہ ویزوں کے برابر ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے ذرائع کا کہنا تھا کہ یکم جنوری 2010ءسے 14جولائی 2010ءتک مجموعی طور پر 1895حکام اور سفارتکاروں کوواشنگٹن میں موجودپاکستانی سفارتخانے ویزے جاری کئے۔ ان ویزوں کےلئے پاکستانی سیکورٹی ایجنسیوں سے کلیئرنس لی گئی تھی۔بہرحال 14جولائی 2010ءسے نافذالعمل ہونے والی اس پالیسی کے بعد واشنگٹن میںموجود پاکستانی سفارتخانے نے اگست کے اختتام تک (6ماہ میں)1445امریکی شہریوں بشمول امریکی حکام اور سفارتکاروں کو ویزے جاری کئے۔ ۱ن1445امریکی شہریوں میں سے 862امریکی حکام اور سفارتکار قرار دیا گیا تھا۔دفتر خارجہ میں موجود ذرائع نے مزید بتایاکہ دفتر خارجہ کو امریکیوںکو یہ غیر معمولی رعایات پیش کرنے کے احکامات دیئے جانے کے بعد یہ پالیسی اس وقت متعارف کرائی گئی ۔اس کے برعکس امریکا جانے کے خواہشمند پاکستانی بشمول ارکان پارلیمان ، سینئر سیاستدان اور یہاں تک کہ وزراءکو بھی ویزے کے حصول کےلئے مہینوں انتظار کرنا پڑتا ہے اور پھر ویزا اس وقت جاری کیا جاتا ہے جب امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی اس کو کلیئر کر دیتی ہے۔مولانا فضل الرحمن کو دبئی ایئر پورٹ آف لوڈ کر دیا گیا کیونکہ ان کو امریکی حکام نے ویزا دینے سے انکار کردیا تھا حالانکہ ان سے وعدہ کیا گیا تھاکہ ان کو دبئی میں ویزا دے دیا جائےگا۔اگرچہ پاکستان کے آئین کے مطابق یہ سارے معاملات وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے دائرہ کار میں آتے ہیں،دفتر خارجہ کے ایک خط میںواضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ امریکیوںکو فائدہ پہنچانے کےلئے صدر زرداری کی خواہش پر ویزا پالیسی پر نظر ثانی کی گئی۔وفاقی سیکریٹری سلمان بشیر نے14جولائی2010ءکو وزیراعظم کی پرنسپل سیکریٹری محترمہ نرگس سیٹھی کو لیٹر لکھا اور پالیسی میں تبدیلی چاہی۔خط میں لکھا تھا کہ ’امریکی سفارتکاروں /حکام/دفاعی ماہرین کو ویزے کے اجراءسے متعلق معاملات کے حوالے سے صدر کی خواہش ہے کہ واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفیر کو 3ماہ کی مدت کا ویزا جاری کرنے کا اختیا رہے اسے بڑھا کر ایک سال کردیا جائے۔‘وفاقی سیکریٹری نے مزید لکھا کہ ’وزیراعظم سے واشنگٹن میںموجود پاکستانی سفیر کو3ماہ کی مدت کا ویزا جاری کرنے کا اختیار بڑھا کر ایک سال کی مدت کرنے کی درخواست ہے۔‘حیران کن طور پروزیراعظم ہاﺅ س نے معاملہ کابینہ میں بھیجے بغیر جس روز دفتر خارجہ کا خط موصول ہوااسی روز صدر کی خواہش کے عین مطابق نئی پالیسی جاری کردی۔نرگس سیٹھی کے دستخط کے ساتھ جاری ہونے والے خط میں لکھا تھا کہ’امریکی سرکاری عہدیداروں کی پاکستان آمد کےلئے موجودہ ویزا پالیسی کے تحت واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ متعلقہ امریکی حکام (امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ)کی تحریری سفارش پر کسی بھی ایسے عہدیدار کو مخصوص مدت کےلئے اینٹری ویزا جاری کرسکتے ہیںجس کا ویزا درخواست فارم مکمل ہو اور اس میں اس کے دورہ پاکستان کا مقصد واضح طور پر بیان کیا گیا ہو۔2۔ وزیراعظم کو یہ فیصلہ کرتے ہوئے خوشی ہوئی ہے کہ واشنگٹن میںموجود پاکستانی سفیر کو فوری طور پر یہ اختیار دیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ ویزا درخواستیں پاکستان میںمتعلقہ حکام کو بھیجے بغیر ہی ایک سال کی مدت کا ویزا جاری کر دیں۔‘ 3۔امریکا میں موجود پاکستانی سفارتخانہ اسلام آباد میں قائم وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے دیئے گئے اختیار کے تحت ویزا جاری کرے گا۔یہاںیہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ پارلیمانی طرز حکومت (جیسی کہ پاکستان میں ہے)میں صدر صرف علامتی سربراہ ہوتا ہے جبکہ تمام انتظامی امور اور حکومتی فیصلے وزیراعظم اور ان کی کابینہ کرتی ہے۔صدر آصف علی زرداری کی انتطامی امور میں مداخلت ، مختلف حکومتی اداروں کو تحریری اور زبانی احکامات یا مختلف اداروںمیںاجلاسوں کی صدارت نہ تو ملکی آئین کے مطابق درست اور نہ ہی بھارت اور برطانیہ میں رائج جمہوری اقداروں پر پورا اترتی ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,484
شکریہ: 1,537
2,973 مراسلہ میں 8,226 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 95
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 14-11-10, 05:47 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,350
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پیسہ کھپے کھپے پیسہ کھپے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
فارم, پاکستانی, واشنگٹن, وزیراعظم, نظر, مکمل, موجودہ, متعارف, اسلام, بے, تحریری, جیسی, دی, دبئی, درخواست, زرداری, سال, علی, علامتی, عملدرآمد, عباسی, صدارت, صدر, صدر زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اڑن طشتریوں کی دستاویزات منظرِ عام پر shafresha خبریں 4 28-12-10 12:25 PM
ویزا اور ماسٹر کارڈ کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت دینے کے لئے امریکا روس کو منانے کی کوشش کرتا رہا، وک گلاب خان خبریں 0 09-12-10 05:42 AM
کیسی ہی کیوں نہ ہو مسلمانوں کی کامیابی منظور نہیں جاویداسد خبریں 1 08-09-10 10:50 PM
:::‌ ویزا قانون میں تبدیلیوں کااعلان،6 کے بجائے 3 ماہ کا ویز ا ملے گا ::: ابو کاشان خبریں 0 19-12-07 11:02 AM
پاکستانی شائقین کرکٹ کےلئے ویزا پالیسی کا اعلان محمدعدنان کرکٹ 0 01-11-07 11:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger