واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صدر مبارک کا ’یومِ رخصت‘، تحریر سکوائر میں بڑا اجتماع

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-02-11, 07:37 PM   #1
صدر مبارک کا ’یومِ رخصت‘، تحریر سکوائر میں بڑا اجتماع
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 04-02-11, 07:37 PM

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں صدر حسنی مبارک کے مخالفین جمعہ کو ’مبارک کے یومِ رخصت‘ کے طور پر منا رہے ہیں اور اس موقع پر تحریر سکوائر میں ایک مرتبہ پھر بہت بڑا اجتماع ہو رہا ہے۔ مظاہرین صدر حسنی مبارک سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دوسری طرف صدر حسنی مبارک پر اقتدار سے فوری طور پر علیحدہ ہونے کے لیے بین الاقوامتی سطح پر بھی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے اور وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ مصری حکام سے ملک میں پرامن انتقال اقتدار کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

اخباری اطلاعات کے مطابق ایسی تجویز پر بھی غور ہو رہا ہے کہ صدر مبارک اقتدار ایک آئینی کونسل کو منتقل کر کے فوری طور پر مستفعی ہو جائیں۔

امریکی حکام نے ان اطلاعات کی تردید کیے بغیر کہا ہے کہ بہت سے ممکنہ حل زیر غور ہیں لیکن تمام فیصلے مصر کے عوام کو کرنا ہوں گے۔امریکہ کے نائب صدر جو بائڈن نے بھی اپنے مصری ہم منصب عمر سلیمان سے بات کی ہے اور مصر کے عوام کی خواہش کے مطابق اقتدار کی فوری منتقلی پر زور دیا ہے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے تحریر سکوائر میں ہزاروں مظاہرین جمع ہیں اور صدر حسنی مبارک کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ’یوم رخصت‘ منا رہے ہیں۔

تحریر سکوائر میں حکومت مخالف مظاہرین جھنڈے لہرا رہے ہیں اور قومی نغمے گا رہے ہیں۔ نامہ نگار کہتے ہیں کہ ماحول میں گرمی نہیں لیکن مظاہرین اپنے موقف پہ ڈٹے ہوئے ہیں۔

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

فوجی مظاہرین کے آس پاس ہیں لیکن وہ مظاہرین کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں تاکہ تحریر سکوائر کے داخلے کے مقامات پر ناکے لگائے جا سکیں۔ تحریر سکوائر میں وزیرِ دفاع اور دیگر فوجی رہنما بھی تحریر سکوائر میں فوج کے ہمراہ موجود ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل امر موسیٰ بھی تحریر سکوائر میں مظاہروں میں شریک ہو گئے ہیں۔

صدر مبارک کے حامی مظاہرین کا کوئی نشان نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ بدھ کو صدر کے حامیوں نے صدر کے مخالف مظاہرین پر حملہ کر دیا تھا اور نتیجتاً شروع ہونے والی جھڑپوں میں آٹھ افراد ہلاک اور آٹھ سو سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

تاہم اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق جنوری کی پچیس تاریخ سے شروع ہونے والے مظاہروں اور بدامنی کے دوران اب تک تین سو سے زیادہ افراد ہلاک اور چار ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

مصر کے نائب صدر عمر سلیمان نے گزشتہ روز لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں صدر مبارک کے اس اعلان پر یقین کرنا چاہیے کہ وہ اقتدار سے علیحدہ ہو جائیں گے اور نئے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور نہ ان کے صاحبزادے جمال انتخابات میں صدارت کے امیدوار ہوں گے۔

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ ممکنہ تجاویز میں ایک تجویز یہ بھی ہے کہ حسنی مبارک فوری طور پر اقتدار سے علیحدہ ہو جائیں اور حکومت کی باگ ڈور عمر سلیمان کی سربراہی میں فوج کی حمایت یافتہ عبوری حکومت قائم کر دی جائے۔

صدر اوباما کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ’ پرامن، منظم اور بامعنی انتقال اقتدار کے عمل کو قابل اعتماد اور سب کی شمولیت سے شروع کرنے کا وقت آ

‭BBC Urdu‬ - ‮آس پاس‬ - ‮صدر مبارک کا ’یومِ رخصت‘، تحریر سکوائر میں بڑا اجتماع‬
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 138
Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (05-02-11)
پرانا 04-02-11, 10:30 PM   #2
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,041
شکریہ: 24,031
4,992 مراسلہ میں 14,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تم سے پہلے بھی جو اک شخص یہاں تخت نشیں تھا
اس کو بھی خدا ہونے پہ اتنا ہی یقیں تھا
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (05-02-11), راجہ اکرام (04-02-11)
پرانا 04-02-11, 11:48 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,226
شکریہ: 25,210
16,394 مراسلہ میں 41,641 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تلک الایام نداولھا بین الناس
راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فوری, ہے۔, وقت, میڈیا, موقع, ملک, منتقل, منتقلی, مطابق, world, اقوام متحدہ, تجویز, تحریر, حل, حصہ, شروع, طور, عوام, علیحدہ, عرب, غور, صاحبزادے, صدارت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پنجاب یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ کا لوڈشیڈنگ کے خلاف PDآفس کا گھیراﺅ ابن جلال خبریں 1 25-10-08 11:56 AM
لیزر نیوکلیئر فیوژن میں مددگار محمدعدنان دیگر تحقیقات 0 21-05-08 06:40 PM
آئی سی ایل ورلڈ سیریز : انڈین الیون نے ورلڈ الیون کو شکست دیدی عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 13-04-08 09:37 AM
کمیونٹی پولیس کا 50رکنی دستہ اے ایس ایف اکیڈمی میں ٹریننگ کیلئے روانہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:04 AM
کولوراڈو یونیورسٹی کے اشتراک سےاسلام آباد میں ایک جدید میڈیا یونیورسٹی کا قیام پاکستانی طالب علموں کی بیٹھک 4 26-08-07 02:30 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger