|
صدر مشرف دورہ چین کے دوسرے مرحلے میں بیجنگ پہنچ گئے

13-04-08, 08:21 AM
صدر مشرف دورہ چین کے دوسرے مرحلے میں بیجنگ پہنچ گئے
بیجنگ…صدر پرویز مشرف دورہ چین کے دوسرے مرحلے میں دارالحکومت بیجنگ پہنچگئے ہیں جہاں وہ نیشنل پیپلز کانگریس اور چینی وزیر اعظم وین جباؤ سمیت دیگر سینئر عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔صدر پرویش مشرف اور ان کا وفد آج سانیاSanya سے بیجنگ پہنچاہے ہیں جہاں وہ دو روز تک قیام کریں گے۔صدر آج نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئر مینWu Bangguo اور وزیر اعظم وین جباؤ سمیت دیگر سینئر عہدیدارون سے ملاقاتیں کریں گے اس دوران باہمی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سی پی پی سی سی کے چیئر مین جیا کنگلنJia Qinglin صدر مشرف اور پاکستانی وفد کے ارکان کو استقبالیہ دیں گے۔ صدر آج شام میں چینی ترقیاتی بنک کے گورنر سے بھی ملاقات کریں گے۔ بیجنگ میں اپنے قیام کے دوسرے روز چینی ذرائع ابلاغ کو انٹرویوز دیں گے جبکہTsinghua یونی ورسٹی ظہرانے کے دوران چینی تاجروں خطاب کریں گے۔ صدرExim بنک کے صدر، چینی سرمایہ کاری کارپوریشن کے چئیر مین اور چینی بین الاقوامی سرمایہ کاری کارپوریشن کے سی ای او سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پیر کو ہی چینی وزیر دفاع بھی صدر پرویز مشرف سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے لئے ملاقات کریں گے۔اس سے پہلے باؤ فارم کے موقع پر صدر پرویز مشرف اور قازقستان کے وزیر اعظم کریم میسی موو سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور ، تجارت معیشت اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران وزیر دفاع چوہدری احمد مختار اور وزیر خارج شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|