واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صدر مشرف کا دورہ چین اور بائیو فورم ایشیاء سے خطاب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-04-08, 01:50 PM   #1
صدر مشرف کا دورہ چین اور بائیو فورم ایشیاء سے خطاب
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 12-04-08, 01:50 PM

صدر مشرف کا دورہ چین اور بائیو فورم ایشیاء سے خطاب
ہینن+بیجنگ۔۔۔۔۔۔۔۔ صدر پرویز مشرف نے ماحول کی ترقی اور تحفظ کےلئے جدید ٹیکنالوجی کی مفت منتقلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار ترقی اور ماحول کی بقاء کو یقینی بنایا جائے، بائو فورم کے تعاون سے انقلابی ترقی حاصل کی جا سکتی ہے، براعظم ایشیاء کےلئے یہ فورم اہم اور اس فورم سے تعاون سے انقلابی ترقی حاصل کی جا سکتی ہے، ہم توانائی کےلئے صرف تیل پر بھروسہ نہیں کر سکتے ہمیں دیگر اور پائیدار ذرائع کی ضرورت ہے، ہمیں آئندہ نسلوں کےلئے پائیدار ماحولیات اور اقتصادی سکیموں کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں بائو فورم فار ایشیاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ماحول کی ترقی اور تحفظ کےلئے جدید ٹیکنالوجی کی مفت منتقلی کی ضرورت ہے تاکہ پائیدار ترقی اور ماحول کی بقاء کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عظیم ایشیا ء کےلئے یہ فورم اہم ہے اور اس فورم کے تعاون سے انقلا بی ترقی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انھوں نے کہا ہم مشترکا طور اہم چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، ہمیں غر بت ، توانائی اور خوارک کے مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی دنیا میں خط غربت سے کم سطح پر زند گی گزار نے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔صدر نے کہا کہ ہم توانائی کےلئے صرف تیل پر بھروسا نہیں کر سکتے ، ہمیں دیگر اور پائیدار ذرائع کی ضرورت ہے۔صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ہمیں آئندہ نسلوں کےلئے پائیدار ماحولیات اور اقتصادی اسکیموں کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ترقی اور کامیابی کےلئے مختلف شعبوں میں کام کررہا ہے، صاف پانی کی فراہمی اور توانائی بنیادی شعبے ہیں جن پر کام جاری ہے۔ماحولیاتی مسائل ایشیا کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی اہم ہیِں،ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کےلئے مشترکا کوششوں پر کام جاری ہے۔پائیدار ترقی اور ماحول کی بہتری کےلئے مشترکہ عالمی کوششیں لازمی ہیں۔صدر مشرف نے چین اور اس کے عوام کو اولمپکس کی میز بانی پر مبارک باد دی۔ باؤ فورم سے آسٹریلیا کے وزیر اعظم کیون رڈ اور چلی کی صدر،وزیر اعظم قازقستان، منگولیا کے صدراور سری لنکا کے صدر سمیت مختلف ممالک کے سربراہ نے بھی خطاب کیا۔اس سے پہلے چین کے صدر ہوجن تاؤ نے فورم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ فورم میں آسٹریلوی وزیر اعظم کیون رڈ، صدر پر ویز مشرف ، سوئیڈن کے وزیر اعظم فریڈک رینفلڈ اور تائیوان کے نائب صدر ونسٹ سیو سمیت مختلف ممالک کے سربراہ شرکت کر رہے ہیں۔

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 295
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
S_S_G_Commando (12-04-08), منتظمین (12-04-08)
پرانا 12-04-08, 04:38 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,649
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: صدر مشرف کا دورہ چین اور بائیو فورم ایشیاء سے خطاب

گڈ نیوز ہے
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فورم, پاکستان, وزیر, نیوز, چین, مفت, منتقلی, مسائل, سری لنکا, صاف, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پریڈ کرنے والے انڈین فوجیوں کے گھٹنے جواب دے گئے ۔ ڈھیلی ڈھالی پریڈ جاویداسد خبریں 20 17-11-10 05:22 AM
نیو اردو ناولز، نیو بکس (all in PDF format) افتخاراحمد کتاب گھر 19 09-05-10 02:09 PM
جیو آئندہ ماہ سے 3/ نئے پروگرام شروع کریگا کراچی(جنگ نیوز) جیو ٹی وی نے ہم عبدالقدوس خبریں 1 22-06-08 09:24 PM
یو ٹیوب سے ویڈ یو کیسے ڈاون لوڈ کریں aazamiqbal Ask Experts ماہرین کی رائے 22 01-05-08 03:46 PM
نشریات معطل کرکے صرف جیو نہیں، پوری قوم پر پابندی لگائی گئی ہے ،بینظیر بھٹو کی جیو کے دورے کے موقع پر گفتگو خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 09:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger