واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صدر مشرف: 1999 سے لیکر 2008 تک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-08-08, 02:31 PM   #1
صدر مشرف: 1999 سے لیکر 2008 تک
وجدان وجدان آف لائن ہے 08-08-08, 02:31 PM

صدر مشرف 1999 میں ایک ایسی فوجی بغاوت کے بعد برسرِ اقتدار آئے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے اس وقت کے وزیرِ اعظم نواز شریف کو چلتا کیا اور وعدہ کیا کہ وہ پاکستان میں جمہوریت لائیں گے۔

انہوں نے واشنگٹن اور نیو یارک پر 2001 کے حملوں کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کی مدد کرنے کی پیشکش کی اور اس طرح ایک فوجی آمر راتوں رات صدر بش کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم کردار بن گیا۔ تاہم تجزیہ نگاروں نے پشین گوئی کرنا شروع کر دی کہ ان کا امریکہ سے یہ قریبی تعلق پاکستان میں اسلامی شدت پسندوں کے ساتھ ٹکراؤ کا سبب بنے گا۔

ان پر دو مرتبہ خطرناک حملے ہوئے مگر خوش قسمتی ان کے ساتھ رہی اور وہ دونوں مرتبہ صاف بچ گئے۔


گزشتہ سال جولائی میں انہوں نے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع لال مسجد میں فوجی آپریشن کا حکم دیا تاکہ ان طلب علموں اور مولویوں کو قابو کیا جا سکے جو ملک میں مبینہ طور پر شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس فوجی آپریشن میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ تاہم غیر سرکاری ذرائع اس کی تعداد کہیں زیادہ بتاتے ہیں۔

صدر مشرف کے مسائل صرف سخت گیر اسلامی موقف رکھنے والوں کے ساتھ ہی نہیں رہے۔ اصلاحات کی سست رفتار اور صدر کے ساتھ ساتھ فوجی سربراہ رہنے کی خواہش نے بھی صدر مشرف کی مخالفت کو ہوا دی۔

انہوں نے ملک میں ایمرجنسی لگائی اور چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے کئی ججوں کو معطل کیا تاکہ کہیں وہ ان کے دوبارہ صدر بننے کے خلاف فیصلہ نہ دے دیں۔

تاہم گزشتہ نومبر حزبِ اختلاف کے شدید دباؤ میں انہوں نے فوجی سربراہ کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد قوم کا غصہ ایک مرتبہ پھر ان پر نکلا اور فروری میں ہونے والے انتخابات سے ابتک، جن میں ان کی اتحادی جماعت بری طرح ناکام رہی، وہ زیادہ تر پسِ پردہ رہے۔

اگرچہ آئینی طور پر صدر مشرف اب بھی پارلیمان تحلیل کر سکتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اب یہ ان کے بس میں نہیں رہا اور وہ اپنی آخری جنگ پہلے ہی لڑ چکے ہیں۔


- 11 اگست 1943 کو دلی میں پیدا ہوئے
۔ شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ
۔ 1965 کی جنگ میں ہندوستان کے خلاف لڑے
۔ برطانیہ میں رائل کالج آف ڈیفنس میں تعلیم حاصل کی
۔ 1998 میں جنرل بنے
۔ 1999 میں فوجی بغاوت میں منتخب وزیرِ اعظم کا تختہ الٹ دیا

Last edited by وجدان; 08-08-08 at 02:39 PM..

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 222
Reply With Quote
جواب

Tags
images, کورٹ, کالج, پاکستان, واشنگٹن, نواز شریف, مسائل, مسجد, آپریشن, امریکہ, اسلامی, بچوں, تعلیم, حکم, خوش, خلاف, رفتار, سپریم, سال, صاف, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
::: 1999 تا 2009 ::: Student سیاست 5 26-08-09 08:20 AM
سال 2008 کے بہترین رکن کا انتخاب : حصہ اول ارکان کی نامزدگی میاں شاہد خاص آفرز اور اعلانات 188 13-01-09 12:54 AM
2008 کے مشہور واقعات Zullu230 گپ شپ 10 01-01-09 02:17 PM
مان گئے مغل عظم 2008 J.S گانے 4 11-10-08 08:05 PM
2008 کا فقیر ابو عمار قہقہے ہی قہقے 2 04-05-08 04:15 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger