|
صدر پرویز استعفیٰ نہیں دینگے،پارٹی بدلنے والے نااہل ہوجائیں گے،پرویز الٰہی

26-02-08, 02:29 AM
صدر پرویز استعفیٰ نہیں دینگے،پارٹی بدلنے والے نااہل ہوجائیں گے،پرویز الٰہی
اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ آئین کی شق 63ڈیفیکشن کلازلاگو ہوچکی ہے اور جو ممبر بھی پارٹی وابستگی تبدیل کرے گا ، اس کو اپنی جماعت سے پہلے استعفیٰ دینا ہوگا یا اس کو نااہلی ریفرنس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی پاسداری کرنا ہرممبر کا فرض ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ کوئی بھی ممبر اس کو نہیں توڑے گا،انہوں نے واضح کیا کہ صدر پرویز کو 5سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے لہذا وہ استعفیٰ نہیں دیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے اور ہم اپوزیشن میں بیٹھ کر مثبت کردار ادا کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب جبکہ انتخابات کا مرحلہ تقریباًمکمل ہوچکا ہے تو تمام ممبران کو یہ ذہن نشین کرلینا چاہئے کہ آئین کی شق 63جوکہ جماعتی وابستگی کے متعلق ہے، وہ ملک میں لاگو ہے اور اب جو ممبر بھی اپنی جماعت چھوڑے گا تو اس کو نہ صرف استعفیٰ دینا پڑے گا بلکہ اس کی جماعت اس کو نکال سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف کو نہ صرف چاروں صوبائی اسمبلیوں بلکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی نے بھی انہیں پانچ سال کیلئے منتخب کیا تھا، وہ بالکل استعفیٰ نہیں دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کو کسی بھی دوسری جماعت سے زیادہ ووٹ ملے ہیں خصوصاً(ن) لیگ جس کا بلوچستان اور سندھ میں کوئی وجود ہی نہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ بلوچستان میں حکومت بنانے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی ہماری جماعت مضبوط ہے اور سرحد میں بھی ہماری نمائندگی بہتر ہے اور اس لئے پاکستان مسلم لیگ وفاق کی علامت ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|