واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صدر پرویز اور صہبا مشرف کے دوروں پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہوئے، وزیر خارجہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-04-08, 01:53 PM   #1
صدر پرویز اور صہبا مشرف کے دوروں پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہوئے، وزیر خارجہ
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 24-04-08, 01:53 PM

صدر پرویز اور صہبا مشرف کے دوروں پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہوئے، وزیر خارجہ
اسلام آباد(رؤف کلاسرا) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف اور انکی اہلیہ نے 5 برس کے دوران اپنے 37 غیر ملکی دوروں پر مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ کئے، ان دوروں میں وہ مجموعی طورپر 1325 افراد کو اپنے ساتھ بیرون ملک لے گئے،صدر پرویز مشرف جب نیویارک میں اپنی کتاب(سوانح عمری) کی رونمائی کیلئے گئے تو یہ دورہ مہنگا ترین دورہ تھا اور اس پر بائیس کروڑ ستر لاکھ روپے خرچ ہوئے ،اسی طرح جب صدر پرویز بینظیر بھٹو سے مذاکرات کیلئے 43رکنی وفد کے ہمراہ ابوظہبی گئے تو اس دورے پر ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے خرچ ہوئے، انہوں نے سعودی عرب کے مجموعی طور پر 8 دورے کئے اور ان پر مجموعی طور پر 14 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوئے، انہوں نے عمرہ تک ٹیکس دہندگان کے پیسے سے کیا۔صدر پرویز کے یورپ کے آخری دورے کے دوران دورہ لندن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ صدر نے اپنی خواہش پر کیا تھا اور بر طانیہ نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ نے کوئی جواب نہیں دیا،اس دورے کے دوران صدر پرویز لندن کے علاقے پارک لین کے ہوٹل میں ٹھہرے جس میں ایک رات کا کرایہ 18 لاکھ روپے تھا،یورپی ممالک کے دورے پر مجموعی طور پر 14 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ ہوئے، صدر نے ان پانچ برسوں میں 37 غیر ملکی دوروں کے دوران وہ 80 ممالک میں گئے۔اپنے ایک دورے کے دوران وہ ملک سے 16 دن تک دور رہے،پانچ برسوں میں امریکا کے انہوں نے 6 دورے کئے۔پاکستان کی تاریخ کا سب سے مہنگا غیر ملکی دورہ وہ تھا جس میں وہ 52 رکنی وفد کے ہمراہ بلجیم، کیوبا ، امریکا اور برطانیہ کا 16 روزہ دورہ تھا، صدر کے دوروں پر آنے والے اخراجات کے حوالے سے سوال پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن اسمبلی راجہ محمد اسد خان نے کیا تھا ، گیلر ی میں بیٹھے ہوئے صحافی یہ تفصیلات سنکر سکتے میں آگئے، ان غیر ملکی دوروں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے والوں میں صدر پرویز کا ذاتی عملہ ، ان کے ذاتی محافظ اور ان کے ملٹری سیکرٹری کی بیویاں شامل ہیں جو ہر دورے میں ان کے ساتھ ہوتی تھیں۔ان میں میجر جنرل ندیم تاج اور انکی اہلیہ ثمینہ اور بعد میں میجر جنرل شفاعت اللہ اور انکی بیوی فریحہ شاہ ہر دورے میں صدر پرویز کے ساتھ ہوتے تھے۔صدر پرویز کے ساتھ غیر ملکی دوروں پر جانے والے وفد کے سرکاری ارکان سے صدر کے ذاتی عملے اور سیکورٹی اسٹاف کی تعداد زیادہ ہوتی تھی، غیر ملکی دوروں میں سب سے زیادہ صدر پرویز کے ساتھ جانے والے وزیر شیخ رشید ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 278
Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
Zullu230 (25-04-08)
پرانا 25-04-08, 03:02 AM   #2
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,227
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: صدر پرویز اور صہبا مشرف کے دوروں پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہوئے، وزیر خارج

آفرین صد آفرین پاکستانی قوم کے اُن غریب اور بے کس عوام پر جو خود تو فاکہ کشی سے تنگ آکر خود کشی کر لیتے ہیں لیکن اپنے حکمرانوں کی عیش و عشرت اور گلچھرے اُڑانے کےلئے خون پسینے کی کمائی سے ٹیکس ہر حال میں دیتے ہیں تاکہ ہمارے نازک مزاج حکمرانوں کی کہیں دل شکنی نہ ہو جائے اور وہ غریب عوام کو بے وفائی کی سزا دینے کے بارے میں نہ سوچنا شروع کر دیں۔
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-04-08, 05:01 AM   #3
Senior Member
 
مون لائیٹ آفریدی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 326
کمائي: 3,028
شکریہ: 783
145 مراسلہ میں 300 بارشکریہ ادا کیا گیا
مون لائیٹ آفریدی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں مون لائیٹ آفریدی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: صدر پرویز اور صہبا مشرف کے دوروں پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہوئے، وزیر خارج

ویسے اتنی فضول خرچی تو سراسر ناجائز ہے ۔ لیکن ایک بات یاد رہے اگر اس کی جگہ کوئی دوسرا بھی آجائے تو وہ بھی یہی کرے گا۔ بلکہ اس سے بھی بڑھ چڑھ کر کرے گا۔ تمام آپس میں ملے ہوئے ہیں۔
مون لائیٹ آفریدی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, وزیر, لندن, اللہ, تاج, جواب, حال, خون, خان, دل, روزہ, صحافی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
2008-09 کے دوران بینکوں نے 74 ارب 38 کروڑ روپے قرضے معاف کئے، وزیرخزانہ گلاب خان خبریں 0 24-12-10 02:54 AM
وزیراعظم ہاؤس کے سیکڑوں ملازمین کو مفت کھانا، 59لاکھ روپے خرچ ہوئے گلاب خان خبریں 0 02-10-10 04:20 AM
بند ٹرینوں سے حکومت کو ڈیڑھ ارب روپے کی بچت جاویداسد خبریں 3 20-07-10 08:05 PM
غریبوں کے لئے مختص رقم سے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ملازمین کروڑں روپے کا ناشتہ ۔لنچ اور ڈنر کرگئے جاویداسد خبریں 0 06-07-10 07:12 PM
پرویز مشرف نے دھاندلی کا منصوبہ بنارکھا ہے،نواز شر یف،سابق وزیر اعظم کو جسٹس افتخار اور دیگر ججوں سے ملنے سے روک دیا گیا عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger