|
صدر پرویز جمہورت کیخلاف سازشیں نہ کر یں ،حالات بہتر ہو جائینگے،اعتزاز احسن

18-04-08, 07:50 AM
صدر پرویز جمہورت کیخلاف سازشیں نہ کر یں ،حالات بہتر ہو جائینگے،اعتزاز احسن
اسلام آباد(جنگ نیوز)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 راولپنڈی سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پارٹی کو درخواست دیدی ہے اور کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور میاں نوازشریف کی ملاقات سے وکلاء مطمئن ہیں، معزول ججز اعلان مری کے مطابق بحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے مستقبل کا فیصلہ پارلیمنٹ کریگی تاہم صدرمشرف جمہوریت کے خلاف سازشیں چھوڑ دیں تو حالات بہتر ہو جائیں گے۔ اعتزاز احسن نے جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 راولپنڈی کے ٹکٹ کیلئے پارٹیقائدین کو درخواست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 55 سے ن لیگ کا امیدوار کامیاب ہوا ہے اور ن لیگ اب یہ سیٹ پیپلزپارٹی کو دینے کیلئے تیار ہے اس حوالے سے انہوں نے شہباز شریف‘چوہدری نثار علی خان اور دیگر رہنماؤں سے بھی بات کی ہے اگر پیپلزپارٹی کی طرف سے انہیں الیکشن لڑنے کا ٹکٹ ملا تو ان کا ان کا این اے 55 راولپنڈی سے الیکشن لڑنے کا ارادہ ہے۔ اعلان مری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ چند روز قبل آصف علی زرداری اور میاں نوازشریف کے درمیان ہونے والی ملاقات سے وکلاء برادری اور عوام مطمئن ہیں اور ججز اعلان مری کے مطابق ضرور بحال ہوں گے۔ پیپلزپارٹی سے اختلافات کے حوالے سے کئے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی میں دو الگ نظریئے والے لوگ ہو سکتے ہیں تاہم اختلافات کی کسی بھی بات میں سچائی نہیں ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ پارٹی کے پرانے کارکن ہیں اور کارکن رہیں گے صدر پرویز مشرف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ جمہوریت کے خلاف سازشیں چھوڑ دیں تو ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے۔ صدر پرویز مشرف کے مستقبل کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ ارباب غلام رحیم کے الزام کے حوالے سے اعتزاز احسن نے کہا کہ ارباب غلام رحیم ہمیشہ سے پی پی پی کے خلاف ہیں اس لیے ان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|