واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صدر پرویز دہشت گردوں کی بجائے صحافیوں اور وکلاء کو گرفتار کر رہے ہیں، فرانسیسی اخبار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-11-07, 04:20 PM   #1
صدر پرویز دہشت گردوں کی بجائے صحافیوں اور وکلاء کو گرفتار کر رہے ہیں، فرانسیسی اخبار
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 08-11-07, 04:20 PM

پیرس(رضا چوہدری…نمائندہ جنگ) واشنگٹن اور لندن ہمیشہ صدر جنرل پرویزمشرف کی دہشت گردی خلاف جنگ کے نام پران کی حمایت کرتے رہے ہیں قطع نظر اسکے کہ موجودہ دورمیں پاکستان دنیا میں ایک انتہائی خطرناک ملک ہے اور وہ جوہری طاقت بھی ہے نیز دہشت گردی کے خلاف جنرل پرویز مشرف کے اہم کردار کے باجود مغرب کو اب صدر پرویز مشرف کی ضرورت نہیں رہی۔ فرانس کے اخبار کوریئر انٹر نیشنل نے فنانشل ٹائم کے حوالے سے یہ کہا ہے کہ افغان سرحد کے ساتھ پاکستانی علاقوں میں القاعدہ کے سیٹ اپ کے باعث قانون کی عمل داری ختم ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود امریکا اوراس کے اتحادیوں نے صدر پرویز سے کہا ہے کہ جتنا جلد ممکن ہوسکے پاکستان میں انتخابات کرائے جائیں اور جمہوریت بحال کی جائے، صدر پرویز دہشت گردوں، انتہاپسندوں کی بجائے صحافیوں، وکلاء اور سول سو سائٹی کے لوگوں کو گرفتار کر رہے ہیں، جنرل پرویز چاہتے ہیں کہ گذشتہ سالوں کی طرح مغرب آنکھیں بند رکھے جو کہ اب ممکن نہیں۔جنیوا سے اے ایف پی کے مطابق عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سے درخواست کی ہے کہ پاکستان میں نافذ ایمرجینسی کے خلاف دخل اندازی کی جائے۔ انسانی حقوق کے اداروں ایمنسٹی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس واچ ، انٹرنیشنل فیڈریشن فار ہیومن رائٹس ، ورلڈ آرگنائزیشن اگینسٹ ٹارچر نے اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کو لکھے گئے مشترکہ خط میں کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں پاکستان سے باز پرس کرے۔ دریں اثناء جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات امیر العظیم نے الیکٹرانک میڈیا پر حکومت کی طرف سے ناروا پابندیوں ، نجی ٹی وی چینلز کی نشریات کی بندش ، صحافیوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی۔ طلبہ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے پاکستان ٹیلی ویژن لاہور آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرہ ایک بڑے مجمع کی شکل اختیار کرگیا۔ مظاہرین نے پاکستان ٹیلی ویژن کی دیواروں پر بینرز لگادیئے۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے پرائیویٹ چینلز کی بندش، اخبارات کے دفاتر کے محاصرہ اور صحافیوں پر تشدد اور انہیں دھمکی دینے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فسطائی ہتھکنڈا قرار دیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایمرجینسی کے نفاذ کے ساتھ ہی عدلیہ اور میڈیا پر یلغار حکمرانوں کے خوف کی علامت ہے۔ مگر حکمران اپنے ان اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے میڈیا کی آزادی کو سلب نہیں کرسکتے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 412
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, پاکستانی, واشنگٹن, لندن, نظر, موجودہ, ممکن, اقوام متحدہ, امیر, اسلامی, بینرز, جلد, خلاف, درخواست, صحافیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عمران خان متحدہ کے ہزاروں کارکنوں کے ماورائے عدالت پر کیوں خاموش ہیں، مصطف عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 08:02 AM
ہیوگوشاویز کا کولمبیائی علیحدگی پسند وں سے مغوی شہریوں کی فوری رہائی کا مط عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:23 AM
صدر پرویز کو غیر دوستانہ پارلیمنٹ کا سامنا کرنا پڑے گا، فرانسیسی میڈیا عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 03:28 AM
غیراعلانیہ سیاسی پابندیوں کے باعث ہزاروں کارکن گرفتار اور روپوش ہیں، مہاجر قومی موومنٹ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:48 AM
ڈیمز بن رہے ہیں، آبی وسائل بہتر انداز میں استعمال کیے جائیں، صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 08:04 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:00 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger