|
صدر پرویز مشرف کی 2 روزہ دورے پر لاہور آمد، داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی

10-12-07, 10:47 AM
صدر پرویز مشرف کی 2 روزہ دورے پر لاہور آمد، داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی
لاہور (نمائندہ جنگ) صدر پرویز مشرف وردی اتارنے کے بعد سویلین صدر کے طورپر گزشتہ روز پہلی دفعہ لاہور آئے۔ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ پی اے ایف ایئرپورٹ پہنچے تو گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول ان کی اہلیہ روبینہ مقبول کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید شفاعت اللہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ صدر پرویز مشرف 2 روزہ دورے پر لاہور آئے ہیں۔ بعد ازاں صدر مشرف نے داتا علی ہجویری کے مزار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ صدر پرویز مشرف آج صبح مزار اقبال پر حاضری دیں گے اور لاہور میں قیام کے دوران اپنے دوستوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ مزید براں نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو نے بھی گزشتہ شب آرمی گیسٹ ہاؤس میں صدر پرویز سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا صدر سے ملاقات کے دوران کور کمانڈر لیفٹیننٹ سید شفاعت اللہ اور گورنر پنجاب خالد مقبول بھی موجود تھے وزیراعظم نے لاہور میں اتوار کے روز بھی بڑا مصروف دن گزارا۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|