واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صدر پرویز نے جیو ٹی وی کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-01-08, 01:09 AM   #1
صدر پرویز نے جیو ٹی وی کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا
شیخ ہمدان شیخ ہمدان آف لائن ہے 20-01-08, 01:09 AM

صدر جنرل (ر)‌ پرویز مشرف نے دورہ یورپ پر جانے سے قبل جیو نیوز اور جیو اسپورٹس چینل کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی یعنی پیمرا مذکورہ چینلز کو کھولنے کا اعلان کر دے گی۔ گزشتہ روز یورپ کے دورے کے پہلے مرحلے میں‌ برسلز روانگی سے قبل صدر مملکت نے جیو ٹی وی کی انتظامیہ کو طلب کرکے ان سے مذاکرات کئے جو کامیاب ثابت ہوئے اور انہوں نے مذکورہ چینلز فوری طور کھولنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردیں۔

جیو نیوز نے اگست 2002ء میں‌ ٹھیک صبح‌ 10 بجے اپنی نشریات کا آغاز کیا تھا جبکہ باضابطہ طور پر اس چینل نے اپنی نشریات یکم اکتوبر 2002ء کو شروع کیں۔ اس وقت سے لے کر یہ عوام کا مقبول ترین چینل رہا ہے۔ حال ہی میں‌ کئے گئے ایک سروے کے مطابق عوام جیو نیوز کی خبروں پر 68 فیصد جبکہ اے آر وائی اور آج ٹی وی کی خبروں پر 7 فیصد اعتماد کرتے ہیں، تینوں چینلز کی ویوئر شپ کے حوالے سے بھی نتائج کچھ مختلف نہیں‌۔

جیو نیوز کی بندش سے انتظامیہ کو، ایک اندازے کے مطابق 150 سے 200 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ صرف یہی نہیں، جس وقت جیو نیوز کو بند کیا گیا اس وقت جیو سوپر کو بھی نہیں چھوڑا گیا حالانکہ یہ خبریں‌ نشر کرنے والا نہیں بلکہ مکمل طور پر اسپورٹس چینل تھا۔ جیو سوپر کی نشریات بند ہونے سے قبل اس کی انتظامیہ نے تاریخی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے نشریاتی حقوق 15 ملین ڈالرز کے عوض‌ حاصل کرلئے تاہم یہ چینل میچز نشر نہ کرسکا اور ادارے کو اس نقصان کو بھی برداشت کرنا پڑا۔ اس نقصان کے نتیجے میں جیو نیٹ ورک اور جنگ گروپ کے ملازمین کی تنخواہیں بروقت ادا نہ کی جاسکیں جس سے ان کا روزگار خطرے میں پڑ گیا۔

 
شیخ ہمدان's Avatar
شیخ ہمدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 533
Reply With Quote
شیخ ہمدان کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (20-01-08)
پرانا 20-01-08, 01:12 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,649
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: صدر پرویز نے جیو ٹی وی کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا

یہ ایک اچھی اور حوصلہ افزاء خبر ہے کم از کم میڈیا تو ہو گا۔ کچھ نہ کچھ تو سچ سامنے آئے گا۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-01-08, 06:12 AM   #3
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,339
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: صدر پرویز نے جیو ٹی وی کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا

سچ سامنے نہیں‌ آئے گا بلکے انتشار پھیلے گا
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-01-08, 05:20 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 30
مراسلات: 531
کمائي: 5,603
شکریہ: 856
276 مراسلہ میں 493 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: صدر پرویز نے جیو ٹی وی کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا

جیو نے بھی "معاہدہ" کر لیا ہے۔
سب کو اپنی ہی فکر ہے بس۔
اب کدھر گئیں وہ بڑی بڑی باتیں؟
مسٹر جوزف بروسٹر؟
ملک بھائی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ملک بھائی کا شکریہ ادا کیا
پرانا 22-01-08, 04:27 AM   #5
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,227
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: صدر پرویز نے جیو ٹی وی کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا

جیو کی بحالی خوش آئیند ہے۔
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, نیوز, چینل, مکمل, آج, انتظامیہ, جیو ٹی وی, حکم, حال, خوش, خبر, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جیو ٹی وی پر ایم کیوایم قبضہ شاہد جمیل حفیظ خبریں 11 03-07-10 09:49 PM
ٹی وی اور اخبارات پر پابندی کی تجویز مسافر خبریں 0 27-02-09 10:48 AM
جیو آئندہ ماہ سے 3/ نئے پروگرام شروع کریگا کراچی(جنگ نیوز) جیو ٹی وی نے ہم عبدالقدوس خبریں 1 22-06-08 09:24 PM
پروگرام بند کرو یا دبئی سے نکل جاؤ: جیو ٹی وی کو نوٹس Real_Light خبریں 4 18-06-08 04:55 PM
جیو ٹی وی کی بندش کا خاتمہ جلد ہوگا، الطاف حسین خرم شہزاد خرم خبریں 1 17-12-07 12:41 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger