واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صدر پرویز نے کو کہا وہ کیا ،نئی پاکستانی حکومت امر یکا دوست ہو گی،بش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-02-08, 02:26 AM   #1
صدر پرویز نے کو کہا وہ کیا ،نئی پاکستانی حکومت امر یکا دوست ہو گی،بش
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 21-02-08, 02:26 AM

صدر پرویز نے کو کہا وہ کیا ،نئی پاکستانی حکومت امر یکا دوست ہو گی،بش
گھانا،واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی صدرجارج بش نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کا انعقاد جمہوریت کیلئے ایک اہم فتح ہے، صدر پرویزمشرف نے جوکہا وہ کیا جبکہ نئی پاکستانی حکومت امریکا دوست ہوگی۔گھانا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صدر پرویزمشرف نے ملک سے ایمرجنسی کے خاتمے اورشفاف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کردکھائے ہیں، امید ہے نئی حکومت دہشت گردی کیخلاف ہمارے ساتھ اتحاد برقرا ر رکھے گی۔امریکی صدرنے کہاکہ پاکستان میں انتخابات شفاف اور منصفانہ ہوئے ہیں اوران کا پرامن انعقاد دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کا ایک حصہ ہے جبکہ وہ پاکستان کی نئی حکومت سے خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان سین میک کورمیک نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نئی پاکستانی حکومت اور صدرپرویز مشرف کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھے گا اور نئی حکومت سے امریکی عوام کے مفادات سے وابستہ امورپر بات چیت کرینگے۔انہوں نے کہاکہ ہماری کمٹمنٹ فرد واحد سے نہیں ،پاکستانی عوام سے ہے اور ہمیں اس بات سے بھی کوئی غرض نہیں کہ پاکستان میں نیا وزیراعظم کون بنے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکاکا اہم مفاد یہی ہے کہ پاکستان دہشتگردی اورانتہا پسندی کیخلاف جاری جنگ میں اپنا اہم کردار جاری رکھے اور ہم اس بات کو یقینی بناناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صاف ، شفاف اورغیرجانبدار انتخابات کے نتیجے میں پاکستان جمہوریت کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں برطانیہ کی حکومت نے پاکستان میں 18 فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کو دہشت گردی کے خلاف فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کے عوام کسی کو جمہوری عمل کو پٹڑی سے اتارنے اور انتہا پسندی کی اجازت دینے کیلئے تیار نہیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 306
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, وزیراعظم, نیوز, دوست, صاف, صحافیوں, صدر, صدرپرویز


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت کا دوست نہیں پاکستان دوست کا کردار ادا کررہا ہوں، نواز شریف گلاب خان خبریں 1 27-12-10 03:59 AM
ن لیگ زرداری کی نئی ٹیم بن گئی،شہباز شریف کارکنوں کو گھیراؤ جلاؤ کی ہدایت دیتے رہے،پرویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:23 AM
بائیکاٹ کی باتیں کرنے والے انتخابات سے فرار چاہتے ہیں،ایمرجنسی صدارت بچانے کیلئے نہیں لگائی،آئین سے زیادہ ملک بچانا اہم ہے،صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 19-11-07 05:26 PM
سال بعد لاڑکانہ آمد،بھٹو کے مزار پر حاضری،ایسی اطلاعات نہیں کہ سپریم کورٹ صدر پرویز کو نااہل قرار دے گی،بے نظیر بھٹو عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 08:27 AM
جنرل پرویز کا تیسری مدت کیلئے صدر بننا آئین کی خلاف ورزی ہوگی،ابھی پہلی مدت کا تعین کرنا باقی ہے،جسٹس عباسی عبدالقدوس خبریں 0 25-10-07 08:16 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger