|
صدر پرویز کو غیر دوستانہ پارلیمنٹ کا سامنا کرنا پڑے گا، فرانسیسی میڈیا

20-02-08, 03:28 AM
صدر پرویز کو غیر دوستانہ پارلیمنٹ کا سامنا کرنا پڑے گا، فرانسیسی میڈیا
پیرس ( رپورٹ: … رضا چوہدری) فرانسیسی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 18 فروری کے انتخابات کے بعد ایک نیا دور شروع ہوسکتا ہے۔ صدارتی کیمپ نے افہام و تفہیم کی سیاست کرنے کی بات کہہ کر اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی انتخابی نتائج کے مطابق سر فہرست رہی ہے لیکن ابھی تک اس کے پاس حکومت بنانے کے لئے اکثریت نہیں اسلئے اسے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جماعت مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کرنا ہوگا۔ 1999ء میں حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں جو حکمران بنے تھے انہوں نے منگل کے روز پریس کانفرنس کے دوران اپنی شکست کا اعتراف کرلیا تاہم اب صدر پرویز کو غیر دوستانہ پارلیمنٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فرانسیسی رپورٹ کے مطابق اگر صدر پرویز مشرف محدود یا کم تر کردار ادا کرنے کیلئے تیار نہ ہوئے تو اپوزیشن، جو اب دوبارہ واپس آچکی ہے، صدر پرویز مشرف کے اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کو چیلنج کرسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خونی انتخابی مہم کے بعد اب صورتحال تشدد کے خاتمے کی جانب رواں دواں ہوسکتی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|