|
صدر پرویز کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑینگے،کسی کو چھیڑینگے نہیں جو ہمیں چھیڑے گا اُسے چھوڑینگے نہیں ،پرویز الٰہی

22-02-08, 02:17 AM
صدر پرویز کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑینگے،کسی کو چھیڑینگے نہیں جو ہمیں چھیڑے گا اُسے چھوڑینگے نہیں ،پرویز الٰہی
لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہار جیت جمہوری عمل کا حصہ ہے جبکہ عوام کو یہ مکمل حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق جسے بہتر تصور کریں اسے ووٹ دیں ،تا ہم ہم صدر پرویز مشرف کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا ہے،اب اپوزیشن میں بیٹھ کر تماشا دیکھیں گے ہم کسی کو چھیڑیں گے نہیں اور جو ہمیں چھیڑے گا اسے چھوڑیں گے نہیں۔جمعرات کی شام مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں پاکستان مسلم لیگ کے پنجاب بھر سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑنے اور جیتنے و ہارنے والے پارلیمانی پارٹی کے افراد کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہم نے مجموعی طور پر سب سے زیادہ ووٹ لئے،پارٹی ازسرنو منظم کرینگے،ایم کیو ایم مسلم لیگ کی اتحادی رہے گی،انہوں نے کہا کہ عوام کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ اپنے منتخب نمائندوں کو بار بار یہ یاد دلاتے رہیں کہ جن نعروں اور دعوؤں کی بنیاد پر انہوں نے ووٹ حاصل کئے ہیں اسے ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر ان منتخب ارکان کا محاسبہ کرنے کا ووٹرز کو بھرپور حق حاصل ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے بتایا کہ ان کی جماعت نے مجموعی طور پر ملک بھر سے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ نے 18 فروری کے عام انتخابات میں مجموعی طور پر 40 فیصد، پی پی پی نے 37 فیصد اور (ن) لیگ نے 23 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پارٹی کے 50 فیصد سے زائد امیدوار ایک ہزار سے کم ووٹوں سے شکست سے دوچار ہوئے۔ چودھری پرویز الٰہی نے واضح کیا کہ انہوں نے تہیہ کیا ہے کہ وہ کسی کو نہیں چھیڑیں گے لیکن اگر کسی نے انہیں بلاجواز چھیڑنے کی کوشش کی تو پھر اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔ صدر پرویز مشرف کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے پرویز مشرف کو آئندہ 5 سالہ مدت کے لئے صدر منتخب کروایا ہے اس لئے وہ پہلے بھی صدر پرویز مشرف کے ساتھ تھی اور آئندہ بھی صدر پرویز مشرف کے ساتھ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم الزامات کی سیاست نہیں کرتے اور نہ ہی اپنی شکست کو صدر مشرف کے کسی اقدام سے جوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے مخالفین کو حکومت بنانے کے لئے فری ہینڈ دے دیا ہے اور وہ ایک طرف ہو کر اپنی تمام توجہ پارٹی پر مبذول کرتے ہوئے بغیر ٹکٹ تماشا دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور (ن) لیگ کا وعدوں کی تکمیل کے حوالے سے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں نے عوام سے جو وعدے کئے وہ سب بغیر سوچے سمجھے کئے گئے جس کے بعد اب وہ خود بھی پریشان ہیں کہ ان وعدوں کی تکمیل کیسے ہوسکے گی۔ ایم کیو ایم کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پہلے بھی مسلم لیگ کی اتحادی تھی اور آئندہ بھی اتحادی رہے گی اس لئے پی پی پی یا (ن) لیگ کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|