|
صدر پرویز کو چار ٹر آف ڈیمانڈ کے بنیادی نکات سے آگاہ کردیا گیا

08-12-07, 08:13 AM
اسلام آباد (جنگ نیوز) صدر پرویز مشرف کو اے پی ڈی ایم اور اے آر ڈی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے بنیادی نکات سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور ذمہ دارحکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر پرویز مشرف پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججز کو کسی صورت بحال نہیں کرینگے اور 16دسمبر کو ایمرجنسی کے خاتمے اور عبوری آئینی حکم ختم ہونے پر بھی معزول ججز اپنے عہدوں پر واپس نہیں آ سکیں گے کیونکہ اب انتخابات کے انعقاد میں صرف تیس دن باقی رہ گئے ہیں اور ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اگر اپوزیشن انتخابات ملتوی کرنے پر تیارہوگی تو پھر انکی مشاورت سے نئی نگراں حکومت تشکیل دی جاسکتی ہے تاہم یہ اپوزیشن کے رویے پر منحصر ہوگا کہ وہ صدر پرویز مشرف سے کس طرح چلتی ہے ایک حکومتی وزیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ میڈیا میں چارٹرآف ڈیمانڈ میں جو نکات سامنے آئے ہیں ان سے صدر پرویز کو آگاہ کردیاگیا ہے تاہم وہ اپنا جواب اس وقت دینگے جب اپوزیشن باضابطہ طورپر انہیں یہ چارٹر بھجوائے گی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|