واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صدر پرویز کی زیر صدارت اجلاس، ایمرجنسی جاری رکھنے کا اصولی فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-11-07, 02:06 PM   #1
صدر پرویز کی زیر صدارت اجلاس، ایمرجنسی جاری رکھنے کا اصولی فیصلہ
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 14-11-07, 02:06 PM

لاہور (نمائندہ جنگ) صدرجنرل پرویز مشرف کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک میں ایمرجنسی کو جاری رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ ملک میں عام انتخابات کاعمل مکمل ہونے تک ایمرجنسی برقرار رہے گی۔ صدر مملکت نے ایوان صدر میں اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس (ر) ملک محمد قیوم ، شریف الدین پیرزادہ اور اپنے قریب ترین ساتھیوں سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں سپریم کورٹ کے روبرو صدر کی اہلیت کے کیس اور ملک میں ایمرجنسی اور پی سی او کے خلاف کیس کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی جبکہ ایجنڈے پر اہم ترین بات ملک میں 3 نومبر کو لگائی جانیوالی ایمرجنسی تھی۔ اجلاس میں ایمرجنسی کو ختم کرنے کے حوالے سے طویل صلاح مشوروں کے بعد ذرائع کے مطابق یہ طے پایا گیا کہ ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کی جائے اور توقع ہے کہ عام انتخابات کا عمل مکمل ہونے تک اسے برابر رکھا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے اجلاس میں موجود ملک کے اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ اجلاس میں ایمرجنسی اٹھانے یا نہ اٹھانے کے حوالے سے بہت سی باتیں ہوئی ہیں۔ تاہم میں فیصلے نہیں بتا سکتا۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا نئے سال میں بھی ایمرجنسی برقرار رہے گی تو اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہو سکتا ہے تاہم میں اس بارے میں کچھ نہیں بتا سکتا۔ ایک دو روز کے اندر دوبارہ اجلاس ہونے والا ہے، جس میں حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 414
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, مکمل, اعلیٰ, خلاف, سپریم, سال, صلاح, صدارت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چین اولمپکس، انسانی حقوق مزید پامال Real_Light کھیل اور کھلاڑی 0 01-08-08 12:02 PM
صدر پر ویز کیساتھ کام کر نا چاہتے ہیں،پاکستانی عوام ہی ان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر ینگے ،امر یکا عبدالقدوس خبریں 0 22-02-08 02:31 AM
بائیکاٹ کی باتیں کرنے والے انتخابات سے فرار چاہتے ہیں،ایمرجنسی صدارت بچانے کیلئے نہیں لگائی،آئین سے زیادہ ملک بچانا اہم ہے،صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 19-11-07 05:26 PM
امریکی مشوروں کے برخلاف صدر پرویز نے ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:07 PM
صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ چاچا کمال سیاست 1 04-11-07 12:21 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger