واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صدر پرویز کی سینئر صحافیوں سے گفتگو: 7th June

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-06-08, 07:44 PM   #1
صدر پرویز کی سینئر صحافیوں سے گفتگو: 7th June
شیخ ہمدان شیخ ہمدان آف لائن ہے 07-06-08, 07:44 PM

صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں وہ استعفیٰ نہیں دیں گے، وزیراعظم کو حکومت کے امور کار چلانے میں ہر ممکنہ تعاون جاری رکھیں گے، پارلیمنٹ کا ہر فیصلہ قابل احترام ہوگا، اگر کوئی مواخذہ کرنا چاہے تو آئین میں اس کا طریقہ کار موجودہ ہے، میں غیر متوازن شخص نہیں کہ 58 ٹو بی استعمال کروں، یہ محاذ آرائی نہیں مفاہمت کا وقت ہے، میرا جینا مرنا پاکستان کےلئے ہے، بیرون ملک کوئی گھر نہیں، میرے بارے میں غلط باتیں اور افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ ہفتہ کو ایوان صدر میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پرویز نے کہا کہ موجودہ حالات میں وہ استعفیٰ نہیں دیں گے، پاکستان کے عوام میرے استعفے کے بارے میں خبروں پر پریشان ہیں، اگر میں نے محسوس کیا کہ میرا بحیثیت صدر کردار ختم ہوگیا ہے تو میں اپنے بارے میں فیصلہ کروں گا، صدر نے کہا کہ وہ مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں، پارلیمنٹ کے تمام فیصلوں کو قبول کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ان کا مواخذہ کرنا چاہتا ہے تو اس کےلئے آئین میں طریقہ کار موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے اور تمام فیصلے وہاں ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک نازک اور مشکل دور سے گزر رہا ہے، معاشی صورتحال بہت گھمبیر ہے۔ ملک کو مختلف مسائل کا سامنا ہے، توانائی کے بحران کے بعد پانی کی قلت کے مسئلے سے بچنے کےلئے بڑے ڈیم بنانا ہوں گے، معاشی بحران اور دہشتگردی کے خاتمے کےلئے فوری اقدامات درکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی بحران پاکستان پر بھی اثر انداز ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے معیشت متاثر ہو رہی ہے ، گزشتہ دو اڑھائی ماہ میں سٹاک ایکسچینج تقریباً 3000 پوائنٹ گری ہے جبکہ ڈالر 70 روپے تک پہنچ گیا ہے جو تقریباً8 برس 60 روپے فی ڈالر کے قریب رہا ، زرمبادلہ کے ذخائر بھی گر کر 11 ارب ڈالر تک آگئے ہیں، ملک میں جوکچھ ہورہا ہے اس پر افسوس ہے تاہم میں پرامید ہوں کہ نظام ابھی بھی ٹھیک ہوسکتا ہے، ہمارا ملک بہت اچھا اور مضبوط ہے۔
صدر نے کہا کہ میرے بارے میں بعض غلط باتیں اورافواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی حیثیت سے مختلف لوگوں سے ملتا رہتا ہوں، میرے کسی سے ملنے کو سازش کیوں قرار دیاجارہا ہے، میں حکومتی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کررہا ۔ انہوں نے کہا کہ میں منتخب صدر ہوں اپنے فرائض آئین کے مطابق انجام دے رہا ہوں، ایوان صدر سازشوں نہیں مفاہمت کا مرکز ہے۔ ایوان صدر کسی سے تصادم نہیں چاہتا۔
عدلیہ کے حوالے سے 3 نومبر کے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ معزول ججوں کو بحال کرتی ہے تو وہ اسے قبول کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صرف چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس بھیجا تھا اور دیگر 60 ججوں کو برطرف نہیں کیا بلکہ انہوں نے خود پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا اور اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔ وکلاءکے لانگ مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب یہ ہو گا تو اس وقت دیکھا جائے گا۔
ڈاکٹر اے کیو خان کے بیان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ انہوں نے کسی دباﺅ کے تحت بیان دیا تھا۔ صدر نے کہا کہ وہ اس معاملے میں قومی مفاد میں مزید اور کچھ نہیں بولیں گے۔
ریٹائرڈ فوجیوں کی تنظیم سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک پرائیویٹ تنظیم ہے اس کی طرف سے بعض بیانات فوجی کلچر اور ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے یہ رویہ افسوس ناک ہے۔ میڈیا سے متعلق سوال کے جواب میں صدر نے کہا کہ میں میڈیا کی آزادی پر پختہ یقین رکھتا ہوں اور اس کےلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ ، قیاس آرائیوں اور غلط خبروں سے گریز کریں، بعض صحافیوں نے قیاس آرائی پر مبنی خبریں جاری کیں جو بہت افسوس ناک ہے، میڈیا قوم کو کنفیوز نہ کرے، امید ہے کہ میڈیا حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے صرف اور صرف سچ اور حقائق کواجاگر کرے گا کیونکہ قوم کو اس کی ضرورت ہے۔
صدر نے کہا کہ ، میرا جینا اور مرنا پاکستان کےلئے ہے، بیرون ملک میرا کوئی گھر نہیں اور نہ ہی اس کی کوئی ضرورت سمجھتا ہوں ‘ خود کو سچا پاکستانی سمجھتا ہوں، سب سے پہلے پاکستان پر پختہ یقین رکھتا ہوں، میں نے ہمیشہ جمہوریت پر یقینی رکھا ہے اور عوام کو بااختیار بنایا ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کےلئے میرا تعاون مکمل طور پر موجود ہے، میں حکومتی امور کار میں کوئی مداخلت نہیں کررہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت محاذ آرائی نہیں بلکہ مفاہمت کا ہے۔

 
شیخ ہمدان's Avatar
شیخ ہمدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 286
Reply With Quote
شیخ ہمدان کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (08-06-08)
پرانا 07-06-08, 08:05 PM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,186
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: صدر پرویز کی سینئر صحافیوں سے گفتگو: 7th June

ڈھٹائی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
لیکن لگتا ہے موصوف نے ہر حد کو پار کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-06-08, 01:43 AM   #3
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: صدر پرویز کی سینئر صحافیوں سے گفتگو: 7th June

موصوف کچہ نہ کچھ کرکے جائیگا (کچھ اچھا تو نہیں کرسکتا]
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, مکمل, مواخذہ, موجودہ, مسائل, اے کیو خان, جواب, خلاف, خان, شخص, صورتحال, صحافیوں, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اقتدار سے رخصتی کی تجویز بلاجواز ہے،صدر پرویز کو امریکی سینیٹروں نے نہیں پاکستانی پارلیمنٹ نے منتخب کیا،صدارتی ترجمان عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:26 AM
پابندیوں سے بچنے کیلئے صدر پرویز کے امریکی سینیٹرز سے رابطے عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 03:22 PM
نیوزی لینڈ نے سینئر کھلاڑیوں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کرنے کی پالیسی اختیار کی ،اسٹیفن فلیمنگنیوزی لینڈ نے سینئر کھلاڑیوں کو غیر یقی عبدالقدوس کرکٹ 0 29-10-07 11:48 AM
میں،پرویز مشرف اور شوکت عزیز نشانہ بنے،شجاعت ،پرویز الٰہی اور اعجاز الحق پر حملے کیوں نہیں ہوئے،بینظیر خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 10:55 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger