|
صدر پرویز کی چینی ویراعظم ملاقات ،تجارت اور اقتصادی تر قی کے 5 سالہ منصوبے

14-04-08, 09:20 AM
صدر پرویز کی چینی ویراعظم ملاقات ،تجارت اور اقتصادی تر قی کے 5 سالہ منصوبے پر پاک چین اتفاق
بیجنگ (جنگ نیوز) پاکستان اور چین نے اپنے کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تعاون کے نئے شعبوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کرنے کی جانب قابل ذکر پیش رفت کر لی ہے۔ صدر پرویزمشرف جو چین کے 6 روزہ دورہ پر ہیں، نے چینی رہنماؤں کے ساتھ جامع بات چیت کے دوران مختلف معاملات پر اہم پیشرفت کی ہے۔ صدر مشرف نے باؤ فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت اور سنیا میں چینی صدر ہوجن تاؤ سے بات چیت کے بعد دارالحکومت بیجنگ میں وزیراعظم ہاؤس میں چین کے وزیراعظم وین جیا باؤ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مشرف نے کہا کہ وہ چین کی تیز رفتار ترقی اور خوشحالی دیکھنے کیلئے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چین کی ترقی، کامیابیوں اور خوشحالی پر مسرت ہے جو ہمارا سدابہار اور ہرآزمائش پر پورا اترنے والا دوست ہے۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ صدر مشرف کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے گزشتہ کئی برسوں کے دوران متعدد ملاقاتیں کی ہیں جو پاکستان اور چین کے شاندار تعلقات ظاہر کرتی ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ” اے پی پی “ کو بتایا کہ بات چیت کے متعدد ادوار میں فریقین نے پاک چین تجارتی عدم توازن دور کرنے کیلئے مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے تجارت اور اقتصادی ترقی کیلئے پانچ سالہ منصوبے سے اتفاق کیا اور اس درجے میں آنے والے منصوبوں کو رعایتی قرضے دیئے جائیں گے۔ دونوں ممالک نے کئی نئے شعبوں کی بھی نشاندہی کی جہاں وہ پہلے سے موجود طریقہ کار کے ذریعے تعاون بڑھا سکتے ہیں۔ پاکستان اور چین نے 2006ء میں آزادانہ تجارتی معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ دوطرفہ تجارت کا حجم اس وقت تقریباً7 ارب ڈالر ہے۔ دونوں ممالک نے خزانہ، شہری منصوبہ بندی اور تعمیرات کی وزارتوں اور پی ٹی وی و چائنہ سینٹر ٹیلی ویژن کے درمیان تعاون کیلئے مزید تین معاہدوں پر دستخط بھی کئے۔ فنانس کے بارے میں معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے بینکاری شعبوں کو پالیسیاں وضع کرنے ، معلومات کے تبادلے اور عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ لین دین میں رابطے کرنے کے حوالے سے قریب لانا ہے۔ سی ڈی اے اور چین کی اکیڈمی فار آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن کے درمیان معاہدے سے سی ڈی اے کو عمارتوں کی ڈیزائنگ اور ٹاؤن پلاننگ میں مدد ملے گی۔ دونوں ممالک کے سرکاری ٹیلی ویژن چینلز کے درمیان معاہدے کا مقصد مشترکہ پروگراموں کی تیاری اور فنی مہارت کا تبادلہ ہے۔ پاکستان اور چین نے جمعہ کے روز صدر پرویز مشرف اور چینی صدر ہوجن تاؤ کے درمیان بات چیت کے دو ادوار کے بعد تین معاہدوں پر دستخط کئے تھے جن میں دونوں ممالک کی پانی وبجلی کی وزارتوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت، کھیلوں اور ثقافت کے شعبے میں تعاون اور انجینئرنگ ، سائنسز اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔ معاہدے کے تحت چینی یونیورسٹیوں کا ایک کنسورشیم اسلام آباد میں جدید عالمی معیار کی یونیورسٹی قائم کرنے میں مدد دے گا۔ بات چیت کے دوران فریقین نے گوادر بندرگاہ کو چین کے ساتھ ملانے کیلئے شاہراہ قراقرم کے ساتھ ریلوے لائن تعمیر کرنے کی صدر پرویز مشرف کی تجویز کو عملی شکل دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ چین کی ایک فرم پہلے ہی فزیبلٹی اسٹڈی کرچکی ہے اور اپنی رپورٹ صدر ہوجن تاؤ کو پیش کردی ہے۔ صدر مشرف نے کہا کہ یہ منصوبہ مکمل ہونے پر دنیا کا نواں عجوبہ ہوگا۔ بات چیت کے دوران پاکستان اور چین کے مابین ڈیٹا، وائس اور ویڈیو ٹریفک میں اضافے کیلئے فائبر کیبل بچھانے کے امکان پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں ممالک نے شاہراہ قراقرم کے ساتھ گیس پائپ لائن کے امکانات کا بھی جائزہ لیاص۔در پرویز مشرف نے کہا ہے کہ گوادر بندر گاہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کی مثال ہے پاکستانی عوام کو چینی دوستی پر فخر ہے چین نے جس طرح اقتصادی ترقی کی ہے وہ ترقی پذیر ممالک کے لئے قابل تقلید ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مشرف نے چین کی پیپلز نیشنل کانگریس کے چیئرمین ووبینگو سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع احمد مختار بھی موجود تھے۔ صدر مشرف نے کہا کہ پاکستانی عوام کو چین کی دوستی پر فخر ہے ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|