واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صدر پرویز کے بیان سے محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں کے جانے کے دن آگئے،حزب اختلاف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-01-08, 12:25 PM   #1
صدر پرویز کے بیان سے محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں کے جانے کے دن آگئے،حزب اختلاف
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 14-01-08, 12:25 PM

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے صدرپرویز مشرف کے اس بیان پر کہ”امریکا امداد نہیں دیتا تو کسی اورکوحلیف بنالے“پرکہا ہے کہ محسوس ہوتا ہے حکمرانوں کے جانے کے دن آ گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفرالحق،نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل اور جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر نے اپنے ردعمل میں کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ امریکا میں اتنا دم خم نہیں تھا کہ وہ افغانستان پرحملہ کرتا ، ہمارے حکمرانوں کی مدداورتعاون سے امریکاایساکرسکا، حکمرا نو ں نے خودامریکاکوسرپرچڑھنے دیااوراسکی پالیسیوں کو اختیا ر کرنے کی جوغلطیاں کیں ان کی تلافی مستقبل قریب میں بھی ممکن نہیں ہوگی۔آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے کہا کہ اتنے سالوں کے بعد اس بیان کی کوئی حیثیت نہیں، ملک پھنستا جا رہا ہے، شکنجہ کس دیا گیا ہے ، ملک و قوم جکڑے جاچکے ہیں اورامریکا کی پالیسیوں کواختیارکرنے سے جو نقصانات پہنچے ہیں ان کی تلافی کیسے ہو گی۔ مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے کہا کہ حکمرانوں نے امریکا کے ساتھ جو معاملات طے کئے قوم کو اس سے بے خبررکھا، ہمیں تومعلوم نہیں ہے کہ انہو ں نے کیا معاملات طے کئے تھے ہمارا مطالبہ ہے کہ امریکا کسی شخصیت کی بجائے ملکوں اورقوموں کے درمیان تعلقات کو اہمیت اورترجیح دے۔ نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکی پالیسیوں کو من و عن تسلیم کرکے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا گیاامریکی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں قیام امن کو خطرات لاحق ہیں ، امریکا نے خطے میں اپنے مفادات کے حصول کیلئے جوکچھ کیا اس کیلئے ہمارے حکمرانوں نے امریکا کے ساتھ بھرپورتعاون اور مدد فراہم کی ہمارے حکمرانوں کی مدد کے بغیرامریکا کیلئے افغانستان کے حوالے سے کچھ کرنا اس کے بس میں نہ تھا۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر نائب صدرمتحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ کاش کہ حکمران پہلے دن سے پہچان جاتے اورامریکا کے ہرحکم پرعمل نہ کرتے تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔انہو ں نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ سے یہ مطالبہ رہاہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی دوستانہ اور برابری کی بنیادوں پر ہونی چاہئے تاہم حکمرانوں نے اپنے اقتدارکوطول دینے کیلئے دوستانہ اوربرابری کی بنیادوں پر خارجہ پالیسی اپنانے کی بجائے امریکہ کی غلامی کو ترجیح دی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج پاکستان دنیا بھر میں تنہا ہو گیا ہے اور دہشتگردوں کی ہٹ لسٹ پر ہے۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 313
Reply With Quote
جواب

Tags
پہچان, پاکستان, ممکن, آج, امریکہ, اسلام, اسلامی, حال, صاحبزادہ, صدر, صدرپرویز


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لندن میں تقریب کے دوران پرویز مشرف پر جوتا پھینک دیا گیا عارف اقبال خبریں 6 07-02-11 11:49 PM
محسوس ہوتا ہے کہ سپریم کورٹ ہی احتساب کرنے والا ادارہ ہے گلاب خان خبریں 0 15-12-10 05:11 AM
خرچہ آ پ کا ،فائد ہ دو سر وں کا۔۔۔ موبائل فون آپ کا جاسوس جاویداسد خبریں 0 16-09-10 11:21 PM
قبائلی علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:06 AM
الیکشن میں حصہ لینا صدر پرویز کے غیرآئینی اقدامات کوتحفظ دینا ہوگا‘ مجلس عمل عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 10:01 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger