|
صدر پر ویز کیساتھ کام کر نا چاہتے ہیں،پاکستانی عوام ہی ان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر ینگے ،امر یکا

22-02-08, 02:31 AM
صدر پر ویز کیساتھ کام کر نا چاہتے ہیں،پاکستانی عوام ہی ان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر ینگے ،امر یکا
واشنگٹن،اسلام آباد(جنگ نیوز )امریکانے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کیلئے صدرپرویز مشرف کی حمایت جاری رکھے گااوران کیساتھ کام کرناچاہتاہے تاہم صدرپرویزمشرف کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ پاکستانی عوام کریں گے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری ڈاناپرینونے کہاکہ روانڈا سے گھاناجاتے ہوئے پروازکے دوران صدر جارج بش نے اپنے پاکستانی ہم منصب صدرپرویز مشرف سے ٹیلیفون پرگفتگو کی۔انہوں نے کہاکہ امریکی صدر نے صدر پرویز مشرف کے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور عام انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے سے متعلق اقدامات کو سراہا اور انہیں دہشت گردی کے خلاف امریکا کا اہم اتحادی قرار دیا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری ڈانا پرینو نے صدر بش کی صدر پرویز مشرف سے فون پر گفتگو کی تفصیلات نہیں بتائیں۔دوسری جانب امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچرنے کہاہے کہ امریکا صدر پرویزمشرف اور نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے ۔برسلز میں اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر نے کہا کہ ہم نئے پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں اور ہم صدرپرویز مشرف کے ساتھ ان کے نئے کردار میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔رچرڈ باؤچرنے پاکستان میں عام انتخابا ت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ان انتخابات پر فخر کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتخابات سے جو قابل ذکر نکتہ سامنے آیا ہے وہ یہ ہے کہ اسلامی جماعتیں بہت اچھا پرفارم نہیں کرسکیں۔رچرڈ باوٴچر نے کہاکہ حکومت بناتے وقت صوبہ سرحد میں بعض زیادہ اعتدال پسند اور قوم پرست جماعتوں کی اچھی کارکردگی کو بھی پیش نظر رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ صدر پرویز مشرف اب سویلین صدر ہیں‘ ملک میں ایک نیا سویلین وزیر اعظم آرہا ہے‘ انہیں طے کرنا ہے کہ ان کے مستقبل اور ذمہ داریاں کیا ہیں اور اپنی اپنی پوزیشن میں ان کی ترجیحات کیاہیں۔نائب وزیر خارجہ نے تعلیم‘ اقتصادی ترقی‘ صحت اور لوگوں کو سکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان کی امداد کے امریکی عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ امریکا نئی حکومت کے ساتھ ان تمام معاملات پر مل کر کام کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کا مقصد پاکستان میں ایک کامیاب جمہوری عمل کی تکمیل میں مدد کرنا تھا اور ہم نے اس مقصد کو حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو امید ہے کہ نئی پاکستانی حکومت افغانستان کے ساتھ تعلقات میں سابقہ مثبت رویے کو برقرار رکھے گی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|