واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صدر پر ویز کی اہلیت کے خلاف آخری درخواست بھی خارج،عدالت عظمیٰ آج مختصر فیصلہ دیگی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-11-07, 09:16 AM   #1
صدر پر ویز کی اہلیت کے خلاف آخری درخواست بھی خارج،عدالت عظمیٰ آج مختصر فیصلہ دیگی
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 23-11-07, 09:16 AM

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) سپریم کورٹ کی فل کورٹ نے صدر جنرل پرویز مشرف کی اہلیت کے خلاف دائر آخری آئینی درخواست کو بھی مختصر دلائل سننے کے بعد خارج کردیا۔ کیس کا مختصر فیصلہ آج سنایا جائے گا جبکہ ایمرجنسی کیخلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت بھی آج پھر ہوگی۔ کیس کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے ملک قیوم نے کہا کہ ایمرجنسی کے بعد سے ملک میں کوئی خود کش دھماکا نہیں ہوا، اور پیرزادہ نے کہا کہ ملک میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ہے، عدالت نے اٹارنی جنرل کو صدارتی الیکشن کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت صدر جنرل پرویز مشرف کی اہلیت کے خلاف5 آئینی درخواستوں کو قبل ازیں خارج کر چکی ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی سربراہی میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے جج صاحبان پر مشتمل 10 رکنی بنچ نے کی۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو اہلیت کیس میں آخری درخواست گزار ہومیو ڈاکٹر ظہور مہدی نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے کیس کی سماعت کو ملتوی کر دیا جائے۔ فاضل عدالت نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کو منظور نہ کیا اور درخواست گزار کو ہدایت کی وہ دلائل دیں۔ ڈاکٹر ظہور مہدی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی کو اس لئے مسترد کیا گیا کہ ان پر کسی تجویز کنندہ اور تائید کنندہ نے دستخط نہیں کئے جبکہ آئین میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔ چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے بعدازاں ایمرجنسی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل ملک قیوم سے کہا کہ آپ صدر کے الیکشن سے متعلق دستاویز جمع کرائیں۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم یہ دستاویزات پہلے ہی جمع کرا چکے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف کو کتنے ووٹ ملے جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ اس کیس کا مختصر فیصلہ جمعہ کو (آج) جاری کر دیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 427
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, آج, اسلام, حکم, خلاف, درخواست, سپریم, عدالت, صدارتی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسرائیلی جارحیت ۔۔۔ درست فیصلے کی ضرورت ۔۔۔!! ARHAM خبریں 13 07-06-10 09:41 PM
ملکی سیاست میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے ۔پرویز الہھی مسافر خبریں 0 27-02-09 10:33 AM
قیادت سے دلبرداشتہ پی پی رکن اسمبلی کا ملک اور سیاست چھوڑنے کا فیصلہ اسلام عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:40 AM
امریکا کا صدر پرویز کے بجائے سویلین حکومت کی حمایت کا فیصلہ عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 03:58 AM
اہلیت کیس کا فیصلہ آنے پر الیکشن شیڈول کا اعلان ہوگا،صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 01:52 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger