واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صدر چاہیں بھی تو افتخار چوہدری کو چیف جسٹس نہیں بنا سکتے، لطیف کھوسہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-09-08, 08:45 PM   #1
صدر چاہیں بھی تو افتخار چوہدری کو چیف جسٹس نہیں بنا سکتے، لطیف کھوسہ
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 13-09-08, 08:45 PM

صدر چاہیں بھی تو افتخار چوہدری کو چیف جسٹس نہیں بنا سکتے، لطیف کھوسہ
لاہور (زیڈ ایف نیوز) اٹارنی جنرل آف پاکستان سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری چاہیں بھی تو معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بحال کر کے بھی چیف جسٹس نہیں بنا سکتے، موجودہ چیف جسٹس کا اس وقت کے صدر پرویز مشرف نے تقرر کیا تھا اور مسلم لیگ (ن) سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے صدر مان کر ان کے مواخذے کا عمل شروع کیا، موجودہ صورت حال میں وزیراعظم کے پاس کچھ بھی نہیں، آئینی ترامیم آئندہ سال مارچ سے پہلے نہیں ہو سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ آصف زرداری چاہیں بھی تو معزول جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بحال کر کے بھی چیف جسٹس نہیں بنا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان عبدالحمید ڈوگر کا تقرر اس وقت کے صدر مشرف نے کیا تھا کوئی مانے یا نہ مانے مشرف اس وقت صدر تھے اور انہیں صدر مان کر ہی مسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے ان کے مواخذے کا عمل شروع کیا۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ معزول ججوں کی بحالی کا عمل ختم نہیں ہوا کئی معزول ججوں نے بحالی کےلئے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ اٹارنی جنرل کے مطابق موجودہ آئینی صورتحال میں وزیراعظم کے پاس کچھ بھی نہیں ہے تمام اختیارات صدر آصف علی زرداری کے پاس ہیں اسمبلی توڑنے سمیت پاک فوج کے سربراہوں کے تقرر اور اہم آئینی عہدوں پر تقرریوں کے اختیارات اس وقت تک صدر کے پاس رہیں گے جب تک آئین میں ترمیم نہیں کی جاتی اور یہ ترمیم مارچ 2009ءسے پہلے نہیں ہو سکتی۔

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 184
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیراعظم, نیوز, چینل, موجودہ, آصف زرداری, ترمیم, زرداری, سال, سردار, علی, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ھوسکے تو زرا سا غور کرو The Great شعر و شاعری 5 30-09-09 01:54 PM
جسٹس افتخار کی مدت3سال کردی گئی تو اس سال دسمبر میں جسٹس جاوید اقبال چیف ج عبدالقدوس خبریں 1 25-04-08 02:49 AM
وکلاء نے بلایا تو عدلیہ بحالی تحریک میں ضرور شامل ہونگا، جسٹس بھگوان داس عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 02:54 PM
وکلاء نے بلایا تو عدلیہ بحالی تحریک میں ضرور شامل ہونگا، جسٹس بھگوان داس خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:37 AM
عدلیہ نے حدود سے تجاوز نہیں کیا،آئینی طور پر اب بھی جج ہوں،آج سپریم کورٹ جاؤں گا،جسٹس بھگوان داس،پی سی او غیر قانونی ہے،جسٹس صبیح عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger